30سال سےزیادہ عمر کے مردوں کے لئے صحت مند رہنے کے طریقے

44,312

30سال کی عمر (health tips)کے بعد انسان حقیقت کے قریب ہوتا جاتا ہے ۔راتوں کو جاگنا،دوستوں کے ساتھ شرارتیں کرنا اور باغی سوچ عمر بڑھنے کے ساتھ ختم ہوجاتی ہے ۔ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اورآپ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے اپنے کیرئیر پر ذیادہ توجہ دینے لگتے ہیں ۔
اس وقت آپ کا جسم ذیادہ مضبوط ہوتا ہے اور آپ خود کو پہلے سے ذیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں ۔اپنی اچھی صحت کی وجہ سے مرد خود کو نظر انداز کردیتے ہیں ۔یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کی صحت (health) پر برا اثر پڑسکتا ہے۔گھر کی ذمہ داری اور پریشانیاں بھی صحت پراثر انداز ہو سکتی ہیں ۔اس لئے اگر آپ اپنی صحت 30اور 40کی دہائی میں بھی اچھی رکھنا چاہتے ہیں تو ان مشوروں  (health tips)پر عمل کریں ۔

یوگا کریں :

health-tips-men

لڑکپن میں تو آپ کا جسم کھیل کود اور بھاگ دوڑ کا عادی ہوتا ہے لیکن30سال کی عمر کے بعد اکثر مرد اپنا ذیادہ وقت بیٹھ کر کام کرنے میں گزارتے ہیں ۔ویسے بھی۳۰ سال کی عمر کے بعد جسم کے مسلز اور ٹشوز چھوٹے ہو جاتے ہیں۔آپ کے جسم میں وہ لچک باقی نہیں رہتی اس لئے ضروری ہے کہ یوگا کیا جائے۔اس سے جسم میں کھنچائو ہوگا اوربلڈ پریشر،دل کی دھڑکن اور اسٹریس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

پروسٹیٹ پر توجہ رکھیں :

دس ہزار میں سے ایک مرد کو 40سال کی عمر کے اندر پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ اس طرف بھی دھیان دیا جائے۔جتنی جلدی اس مرض کی پکڑ ہوگی اتنا ہی بہتر اس کا علاج ہوگا ۔اگر یہ علامات دیکھیں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔

۔جنسی کمزوری
۔پیشاب یا انزال کے وقت درد ہونایا خون آنا
۔خاص طور پر رات کو پیشاب ذیادہ آنا
۔پیشاب خارج کرنے اور روکنے میں تکلیف ہونا

کم کھائیں:

health-tips-men

30سال کی عمر کے بعد جسم میں چربی کا اضافہ ذیادہ آسانی سے ہوتا ہے۔۳۰سال کی عمر کے بعدجسم کے استعمال میں ہر سال ۱۲ کیلوریز کی کمی ہوتی جاتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ اپنی غذا کو مناسب رکھیں اس کے لئے آپ کو اپنی پسند کی چیزیں چھوڑنا تو نہیں پڑیں گی لیکن کم ضرور کرنا پڑیں گی۔

ٹیسٹس ٹرون لیول معلوم کرتے رہیں :

تحقیق کے مطابق 30 سال کی عمر کے بعد ہر سال ٹیسٹس ٹرون لیول ایک فیصد کم ہوتا رہتا ہے۔آپ میں بھی یہ لیول کم ہو سکتا ہے لہٰذا اگر ان علامات کا سامنا ہو توڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔
۔خود اعتمادی میں کمی
۔بے خوابی اور ڈپریشن
۔قوت میں کمی اور بیزاری۔
۔جنسی طاقت میں کمی
اگر آپ میں یہ علامات ظاہر ہوں تو فو ری طور پر بلڈ ٹیسٹ کرائیں اور ڈاکٹر سے ابطہ کریں۔

مزید جانئے : مردوں کے 10مسائل اور ان کا حل

ڈاکٹر سے چیک اپ کراتے رہیں:

کہا جاتا ہے کہ ۳۰ سال کی عمر کے بعد ہر ۳ سال میں ایک مرتبہ چیک اپ ضرور کرانا چاہیئے۔تاکہ صحت کے مسائل جیسے ہائی بلڈ پریشراور کولیسٹرول بڑھنے کی صورت پر نظر رکھی جائے۔
ایک اور مسئلہ جس کے لئے آپ کو محتاط رہنا چاہئے وہ ٹیسٹی کیولر کینسر ہے۔اگر اس کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
۔ٹیسٹی کلز میں درد
۔پیٹ یا رانوں کی جڑوں میں درد ہونا
۔غنودگی
۔اسکروٹم میں بھاری پن ہونا
روزانہ ورزش کریں:
۳۰ سال کی عمر کے بعد مسلز کو بڑھانے کے بجائے جسم کو طاقتور بنانے پر توجہ دیں ۔اس کے لئے مشقت والی ورزش کے بجائے ہلکی ورزش کی جائے۔

ہڈیوں کی صحت کا خیال رکھیں:

اس عمر میں اکثر لوگوں کی ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں ۔اس کے لئے ہڈیوں کا ڈیوول انرجی ایکسرے کرانا چاہئے تاکہ ہڈیوں کی صحت کے بارے میں پتہ رہے۔ایسے افراد جو کم چلتے پھرتے ہیں ،سگریٹ نوشی کرتے ہیں یاجن کی فیملی میں گٹھیا کی بیماری ہوتی ہے ان کی ہڈیوں کو فریکچر کا ذیادہ خطرہ ہوتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ 1000ملی گرام کیلشیئم کے ساتھ 400 ملی گرام وٹامن ڈی ملاکر روزانہ استعمال کیا جائے۔

زندگی کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو انجوائے کریں:

health-tips-men

اس عمر کے لوگ اکثر بیزاری اور ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔عام طور پر یہ اسٹریس دفتر کے کاموں کی وجہ سے ہوتا ہے اور کبھی کچھ کرنے کا دل بھی نہیں چاہتا۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اس عمر میں ہر ایک کو محنت کرنا پڑتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ زندگی کی اچھی باتوں پر دھیان دیں ۔اپنے چاہنے والوں کے ساتھ وقت گزاریں اور زندگی کوhealth tips انجوائے کریں۔

انگریزی آرٹیکل : قاضی طلحہ 

ترجمہ : سعدیہ اویس


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...