کوکنگ آئل کا بار بار استعمال ،صحت کے لئے انتہائی خطرناک

4,498

گھروں میں، بازاروں میں، اور خاص طور پر آلو کی چپس کی دکانوں پرایک کام روز تواتر سے ہوتا ہے اور وہ یہ کہ استعمال ہوئے کوکنگ آئل cooking oil کو بار بار استعمال کیا جاتا ہے اور کئی کئی دن تک اسے استعمال میں لایا جاتا ہے ، یہ ایک ایسی عادت ہے جسے بہت معمولی سمجھا جاتا ہے، گھروں میں بلعموم اور دکانوں اور فاسٹ فوڈز ریسٹو رینٹ میں بلخصوص یہ کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور اس بات کا انجام شاید کسی کو نہیں معلوم اور جس کو معلوم بھی ہے وہ بھی خاموشی کے ساتھ یہ عمل دہرا رہا ہے۔

حال ہی میں میں طبی ماہرین نے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق یہ عادت امراض قلب کی کھلی دعوت دینے کے مترادف ہے اور ساتھ ساتھ یہ موٹاپے کا بھی باعث ہے۔

مزید جانئے :زیتون کا تیل مکمل اسکن کیئر کے لئے

طبی ماہرین اپنی تفصیلی رپورٹ میں بتاتے ہیں کہ غذاؤں میں چار طرح کی چربی شامل ہوتی ہے، سچورٹیڈ(Saturated)، ان سچورٹیٹ(Un-Saturated)، مونو(Mono) اور ٹرانس فیٹس (Trans fat)۔

ان میں سے ٹرانس فیٹ انسانی صحت کے لیے سب سے خطرناک ہوتے ہیں اور یہ ہر ایسے کھانے پکانے کے تیل کا حصہ بن جاتے ہیں، جسے طویل دورانیے تک پکایا جائے یا اس سے دھواں خارج ہونے لگے۔

طبی ماہرین کے مطابق جنوبی ایشیاءمیں لوگوں کو اکثر خیال نہیں ہوتا کہ وہ کیا کھا رہے ہیں، ٹرانس فیٹ جو کہ سب سے زیادہ نقصان دہ اور امراض قلب کی بڑی وجہ ہیں، انسانی جسموں میں مختلف ذرائع سے داخل ہوجاتے ہیں، خصوصاً کھانا پکانے کے تیل سے یہ خطرہ بڑھتا ہے، اگر انہیں ایک بار کی بجائے کئی بار استعمال کیا جائےتو یہ خطرہ مزید سنگینی اختیار کرلیتا ہے ۔

مزید جانئے :وہ تیل جنہیں کھانے سے وزن کم ہوتا ہے

اس تحقیق کہ مطابق جو کوکنگ آئل کئی گھنٹوں تک ابالا جائے اوراس کے بعد اس میں کھانا پکایا یا کچھ تلا جائے تو وہ ٹرانس فیٹ کی مقدار کو بڑھاتا ہےاور اگر اسے متواتر استعمال کیا جائے تو ٹرانس فیٹ بھی بڑھتا رہتا ہے ۔

ٹرانس فیٹ کا جسم میں بڑھنا بہت سی طبی پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے جو کہ انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات ڈالتے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت نے خون کی شریانوں کی پیچیدگیوں سے لاحق ہونے والے امراض جیسے دل کی بیماریاں وغیرہ کو دنیا بھر میں اموات کی ایک بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

مزید جانئے : بادام کے تیل کے10 فائدے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...