بادام کے تیل کے10 فائدے

19,308

بادام اگر بیش بہافوائدکے حامل ہیں تو اسکا تیل کتنا فائدہ مندہوگا۔بادام کا تیل مہنگا ضرور ہوتاہے لیکن اسکی افادیت اس سے کہیں زیادہ اہم اور زیادہ ہوتی ہے۔میٹھے بادام کے تیل کے فائدے جاننے کے بعد ہی آپ اسکا فیصلہ آسانی سے کرپائیں گے ۔جسم کے اندرونی مسائل ہوں یابیرونی سب ہی کے لیے بادام کا تیل بے حد مفید ہے۔

۱۔مضر کولیسٹرول گھٹاتاہے

اس میں ایچ ڈی ایل کو بڑھانے اور ایل ڈی ایل کو گھٹانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ریسرچ کے مطابق بادام کے تیل میں انسیچیوریٹڈ فیٹ کے ساتھ ساتھ فائبر اور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں جونہ صرف کولیسٹرول کم کرنے بلکہ دل کے امراض اور شوگر سے بھی بچاتے ہیں

۲۔وزن میں کمی

اپنی اینٹی انفلیمنٹری اور اینٹی آکسیڈیٹو خصوصیات کے سبب وزن کم کرنے میں مددگار رہتاہے۔ ریسرچ کے مطابق جو لوگ روزمرہ کی بنیاد پر اپنی غذا میں بادام کے تیل کا استعمال کرتے ہیں انکے وزن میں نمایاں کمی ہوتی ہے بانسبت ان لوگوں کے جو اسکا استعمال نہیں کرتے۔

۳۔آنتوں کی صحت

بادام کاتیل آنتوں کی صحت کے لئے بے حد مفید رہتاہے۔یہ آنتوں کے کینسر سے بچاتاہے۔ اگر آپکوقبض یاآنتوں کی دیگر تکالیف کا سامنا ہے تو آپ بادام کے تیل کو دودھ یاسلاد میں ملاکر کھائیں۔

۴۔کان کادرد

یہ انتہائی تکلیف دہ اور ہرگھر کا مسئلہ ہے خصوصاً بچوں کے ساتھ۔کان کے درد میں آپ بادام کاتیل نیم گرم کرکے دو قطرے ڈال سکتے ہیں، یہ نقصان دہ نہیں ہے۔

۵۔ایگزیما اور سورائیسس

اگر آپ اس مسئلہ سے دوچار ہیں تو اسمیں ہونے والی خارش ،جلن اور سرخی آپ بادام کاتیل لگاکر ختم کرسکتے ہیں ۔ یہ اس کا بہترین علاج ہے۔

مزید جانئے :چھوہاروں سے کریں بیماریوں کا علاج

۶۔جلد کی حفاظت

اسکن کیئر کی جانی مانی مصنوعات میں وٹامن ای کا استعمال کیاجاتاہے جبکہ بادام کے تیل میں یہ قدرتی طور پر موجود ہوتاہے۔روزانہ جلد پر اسکااستعمال الٹراوائیلٹ شعاعوں سے بچا کر اسکی حفاظت کرتاہے۔اس سے آپ بچوں کا مساج بھی کرسکتے ہیں یہ جلد میں بآسانی جذب ہوجاتاہے۔

۷۔اسکن کلینزنگ

بادام کا تیل اسکن کلینزنگ کے لئے بہترین ہے۔کاٹن کی مدد سے آپ اگربادام کے تیل سے کلینزنگ کریں تو یہ آرام سے جلد میں جذب ہوکر اندرونی طورپر بھی جلد کی کلینز نگ کرتاہے۔میک اپ اتارنے کے لئے بھی آپ اس آئل کو آرام سے استعمال کرسکتی ہیں۔

۸۔کیل مہاسوں سے نجات

بادام کے تیل میں پائی جانے والی وٹامن اے کی خصوصیات جلد کو دانوں سے محفوظ رکھتی ہے۔اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر اسکا استعمال جاری رکھیں تو جلد کو دانوں سے پاک رکھ سکتی ہیں۔

۹۔آنکھوں کے حلقے

آنکھوں کے گرد حلقے ساری خوبصورتی کو گہنا دیتے ہیں۔صرف بادام کے تیل سے اس مسئلے پر قابو پایاجاسکتاہے۔روز رات میں نیم گرم بادام کے تیل سے آنکھوں کے گرد مساج کرنے سے نہ صرف حلقے بلکہ اگر آنکھوں کے گرد سوجن ہوتو وہ بھی چلی جاتی ہے۔

۱۰۔خوبصورت بال

بالوں کی افزائش اور صحت کے لئے بہترین ہے ۔یہ بالوں کیلئے کنڈیشنر کاکام بھی کرتاہے۔ہلکاہونے کے باعث اسکیلپ میں اچھی طرح جذب ہوکر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناکر بالوں کو لمبا،گھنااور خوبصورت بناتاہے۔


مزید جانئے : سردیوں میں لال پھل اور سبزیوں کے استعمال کے فوائد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...