موٹاپا انسان کی زندگی کے 8قیمتی سال چھین لیتا ہے،تحقیق

782

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں وہ اپنی زندگی کے قیمتی 8 سالوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔
موٹاپا انسان کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے اور انسان موٹاپے کی وجہ سے معاشرے میں لوگوں کا سامنا کرتے ہوئے نہ صرف ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہے بلکہ کم اعتمادی کا بھی شکار ہوجاتا ہے ۔اسی حوالے سے کینیڈا کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جو افراد زیادہ وزن کے حامل یا موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں اپنی زندگی کے8 قیمتی سالوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد کا ذیابیطس اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا بھی خدشہ عام آدمی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو افراد موٹے لوگوں کے مقابلے میں تھوڑے کم موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان کی زندگی کے بھی 6 سال اسی وجہ سے کم ہوجاتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...