زیتون کا تیل مکمل اسکن کیئر کے لئے

25,396

زیتون کا تیل (olive oil) توانائی اور وٹامن اے اور ای سے بھرپور ہے۔ توانائی بخش یہ تیل جس طرح اندرونی طور پر جسم کے لیے فائدہ مند ہے بالکل اس طرح اسکن کیئر کے لیے بھی نہایت مفید ہے ۔ زیتون کا تیل لا تعداد خصوصیات کی بناء پر کئی طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس لیے اپنی بیوٹی پروڈکٹس میں زیتون کے تیل (olive oil)کا بھی اضافہ کرلیجئے تاکہ اسکن کیئر آپ کے لئے مسئلہ نہ رہے۔

موائسچرائزر:

زیتون کا تیل (olive oil)اسکن کیئرکے لیے اچھا موائسچرائزر ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ جلد میں گہرائی تک جذب ہوجاتا ہے۔ جلد کو نمی فراہم کرنے کے ساتھ جلد کی حفاظت کرتا ہے اور اسے نرم وملائم رکھتا ہے۔
زیتون کے تیل میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ یعنی وٹامن اے اور وٹامن ای دھوپ ، آلودگی اور دھوئیں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کو صحیح کر کے جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔
جب بھی آپ زیتون کا تیل ،موائسچرائزر کے طور پر استعمال کریں۔ جلد کو ہلکا سا گیلا کر لیں اس طرح جلد پر موجود پانی جلد کو چکنا نہیں ہونے دیتا۔

ایکس فولی ایٹر:

پرانے زمانے میں لوگ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے زیتون کے تیل کا استعمال کرتے تھے اور ان کی جلد بڑھتی عمر میں بھی ترو تازہ رہتی تھی ۔ اگر آپ کی جلد بھی خشک ہے تو زیتون کے تیل میں سمندری نمک ملا کر چہرے پر ملیں ۔ یہ ایکس فولی ایٹر جلد کے ان حصوں پر لگائیں جو حصے خشکی سے متاثر ہیں اسطرح پرانی خشک جلد کی جگہ نئی جلد آجائے گی۔

جلد میں کھنچاؤ پیدا کرتا ہے:

زیتون کے تیل (olive oil)سے چہرے پر ہلکا مساج جلد کا کھنچاؤ بڑھاتا ہے ۔ زیتون کا تیل بیرونی جلد پر لگانے کے ساتھ غذا میں شامل کریں تاکہ پورے جسم کو اس سے فائدہ پہنچے۔
زیتون کا تیل اسکن کیئر کے لئے استعمال کرنا ہو یا کھانے کے لیے ہمیشہ ایکسٹرا ورجن فارمولا خریدیں کیونکہ ایکسٹرا ورجن آئل میں زیادہ غذائیت ہوتی ہے۔

سوزش میں آرام پہنچاتا ہے:

اگر آپ کی جلد میں خشکی ، جلن یا خارش ہو تو دوسری کریموں کے بجائے زیتون کا تیل استعمال کریں۔ زیتون کا تیل جلد کی سوزش اور جلن کوختم کرتا ہے۔

جلد میں چمک پیدا کرتا ہے:

اسکن کے لیے زیتون کے تیل سے فیس پالش تیار کیجئے جو جلد سے گرد اور داغ صاف کر کے جلد کو چمکدار بناتا ہے۔
۔ 8 اسٹرابیریز زیتون کے تیل میں ملا کر میش کریں کچھ دیر بھیگا رہنے دیں پھر یہ مکسچر چہرے پر استعمال کریں۔
زیتو ن کے تیل کو اسکرب کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ایک درجن اسٹرابیریز کو ایک چمچ شکر اور زیتون کے تیل کے ساتھ میش کریں اور اسکرب کے طور پر استعمال کریں۔

میک اپ ریموور:

زیتون کا تیل (olive oil)میک اپ ریموور کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ آنکھوں کی نازک جلد سے میک اپ کو پوری طرح صاف کرتا ہے۔ چند قطرے زیتون کا تیل روئی پر ڈال کر آنکھوں کو صاف کریں۔ اس کا باقاعدہ استعمال کر کے آنکھوں کے گرد جلد کو نرم کر کے جھریاں ختم کرتا ہے۔

مزید جانئے :اسکن کلینسنگ سے چہرے کو فریش کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...