خواتین خود کو درپیش امراض قلب کے مسائل سے کیسے بچائیں

4,821

پاکستان میں دن بہ دن دل کی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، شرح اموات میں دل کے مریضوں کی تعداد 30سے 40فیصد ہے ان اعداد و شمار کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، اور اس کی سب سے بڑی وجہ بالغ افراد میں اس کی کم فہمی یا لاعلمی شامل ہے ۔ اس معاملے میں خواتین بھی نشانہ پر ہےاور اس کی وجہ خواتین کا اس بات سے لاعلم ہونا ہے البتہ خطرے کی نشاندہی ہونے کے باجود خواتین اسے مسلسل نظر انداز کررہی ہوتی ہیں کیونکہ وہ اپنے گھریلو کام ، سماجی معاملات اور فیملی میں بہت الجھی ہوئی ہوتی ہے ۔

ھم اپنی مرضی کے تمام موضوعات سے مکمل طور پر آگاہ رہتے ہیں چاہے وہ فیشن سے متعلق ہو یا پھر سیاسی معاملات ، لیکن ان سب سے زیادہ ضروری ھمارے لئے صحت کے اصولوں کو جاننا ہے لیکن ھم ان معاملات سے لاعلم رہتے ہیں اور صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

مزید جانئے :تولیدی نظام سے متعلق ان باتوں کا جاننا نہایت ضروری

سب سے پہلے اپنے آپ کو مکمل طور پر جاننا ضروری ہے اور پھر ان شناخت ہوجانے والے مسائل کو ٹارگٹ کرکے حل کرنا ضروری ہے خواتین اپنے آپ سے یہ چند سوالات کرکے اپنی صحت کے حوالے سے جان سکتے ہیں ۔

۔ کیا آپ کی عمر 55 سال سے زیادہ ہے ؟
۔کیا آپ کے کسی قریبی شخص کو ہارٹ اٹیک یا اسٹروک ہوا ہے ؟
۔کیا آپ کو کسی بھی قسم کی دل کی بیماری ہوئی ہے ؟
۔ کیا آپ کو ذیا بیطس ہوئی ہے ؟َ
۔ کیا آپ کو بلڈ پریشر ہائی رہنے کا مسئلہ ہوا ہے ؟
۔ کیا آپ کو خون میں کولیسٹرول لیول ہائی ہوا ہے ؟
۔کیا آپ سگریٹ پیتی یا سگریٹ پینے والے شخص کے ساتھ رہتی ہے ؟
۔ کیا آپ رواز انہ مشقت سے تھک جاتی ہے تو ؟
۔کیا آپ کا وزن زیادہ ہے ؟

اگر ان سب سوالوں میں ایک سے زیادہ چیزوں کے جواب ہاں میں ہے تو آپ دل کی بیماریوں کے بہت سے خطرات کے قریب .ہیں
اتنے زیادہ عوامل کے باوجود یہ ضروری نہیں کہ دل کا دورہ ناگزیز ہے بلکہ اگر احتیاط کی جائے تو آپ پریشان کن صورتحال پیدا ہونے سے پہلےاس کا توڑ کرلیتا ہے اس کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ روزانی کی بنیاد پر اپنی صحت کی جانچ پڑتال کرتے رہیں ۔
بلڈ ٹیسٹ میں گلوکازاور کولیسٹرول کا ٹیسٹ مختصر دورانیہ میں کرواتے رہیں ۔
بلڈ پریشر ٹیسٹ اور وزن کا ٹیسٹ لازمی کراتے رہیں ۔

heart diseases in womenاس کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھ کلینڈر رکھے وہ موبائل فون میں ہو یا پھر ڈائری میں اور اپنے روٹین چیک اپ کو باقاعدگی کے ساتھ درج کرتے رہیں اس سے ایک فائدہ یہ ہوگا کہ فوری طور پر رونما ہونے والی تبدیلی سے آپ باخبر ہوجائی گی اور اپنے ڈاکٹر سے اس معاملہ کو لے کر بات کرسکتی ہیں ۔

جو خواتین یہ سوچتی ہے کہ ان کا گھر کا کام دراصل ان کی ورزش ہے تو دراصل وہ اپنے آپ کو بیوقوف بنارہی ہیں ۔ اپنی صحت کو بہتر رکھنے کے لئے ہفتے میں کم سے کم 5 دن 30 منٹ کی ورزش کرنا ضروری ہے یا پھر کم سے کم ہفتے میں 3دن 25 منٹ ورزش کرنا بہت ضروری ہے.

مزید جانئے :وہ وٹامنز جو خواتین کے لئے نہایت ضروری ہیں
دل کو صحت مند رکھنے کی غذائیں، دل کو بیماریوں سے دور رکھنے کی ورزشیں اور صحت مند رکھنے کی معلومات آسانی سے دستیاب ہیں ۔ تاہم ، اکثر خواتین ڈاکٹر سے اسی  وقترابطہ کرتی ہے کی جب ان کو اپنی صحت کافی خراب محسوس ہوتی ہے اور انھیں فوری طور پر علاج کی ضرورت درپیش آجاتی ہیں ۔

زیادہ تر خواتین اس وقت تک ڈاکٹر کو دکھانے سے انکاری ہوتی ہے جب تک ان کے سینے میں شدید درد کی شکایت نہ ہو، جس کی وجہ سے وہ ناقابل تلافی نقصان اٹھالیتی ہے اکثر اوقات ابتدائی علامات ہی کافی ہوتے ہیں ۔ دل کی بیماری سیڑھی چڑھنے کے وقت سانس پھولنے یا بھاری سوٹ کیس اٹھانے کے بعد سانس کی قلت کی وجہ سے ہوتی ہےتو کوشش کریں کے خطروں کی نشاندہی پر فوری طور پر معالج سے رجوع کریں اس سے پہلے کے یہ علامات آپ کو مزید خطرے کی طرف لے جائے اور اس وقت بہت دیر ہوجائے ۔

انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...