چکن چاؤ مین بنانے کاپاکستانی طریقہ

2,181

پاکستانی دیسی کھانوں کے دیوانے ہیں لیکن گزشتہ کئی برس سے پاکستانیوں کی چائینیز ڈشز سے دلچسپی بڑھ گئی ہے اور چائینیز کھانوں نے بے شمار دیسی ڈشز کے باوجود اپنی اہمیت ثابت کرکے پاکستانیوں کے دل اور پیٹ میں جگہ بنالی ہے۔البتہ یہ الگ بات ہے کہ ان چائینیز کھانوں میں چٹخاروں کی کمی کے بعد ان کھانوں کو دیسی کھانوں کا ہلکا پھلکا ٹچ بھی دیا جاتا ہے جس کی وجہ سےبرسوں سے مصالحہ دار کھانا کھانے والے پاکستانی آہستہ آہستہ ان ڈشز کوقبول کرلیتے ہیں۔

اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے بھی پاکستانی اسٹائل کی دیسی چائینیزڈش چاٖؤمین بنانے کی کامیاب کوشش کی ، ہم مکمل طور پر اپنے مطلب کا پاکستانی ٹائپ نہیں بناسکتے تھے جوکےاسپائسی ہو، چٹخارے دار ہو لیکن پھر بھی کافی حد تک ہمارے پاکستانی چاو ٔمین ریسپی کامیاب رہی۔
تو پھر نوٹ فرمائیں ہماری پاکستانی اسٹائل میں چاو ٔمین بنانے کا طریقہ!

اجزاء

1پیکٹ نوڈلز(انڈے والا)
2کھانے کے چمچ زیتو ن کا تیل
1چائے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ
2عدد ہری مرچیں
1عدد کٹی ہوئی پیاز
حسب ضرورت کٹی ہوئی گھوبھی
1عدد کٹی ہوئی شملہ مرچ
حسب ضرورت نمک
حسب ضرورت کالی مرچ
2کھانے کے چمچ سویا سوس
2کھانے کے چمچ ٹماٹو کیچپ
2کھانے کے چمچ اوسٹر سوس
1چائے کا چمچ لال مرچ کا پاوڈر
1چائے کا چمچ لال مرچ کا سوس
آدھا چائے کا چمچ تِل کا تیل
1عدد چکن کیوب


یہ بھی پڑھئے : ہماری ثقافت کا خاص رنگ :دال چاول

چکن بنانے کے لئے :

ڈیرھ کلو بون لیس چکن ترتیب سے کٹی ہوئی
1چائے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ
1کھانے کا چمچ سویا سوس
1کھانے کا چمچ چلی سوس
1کھانے کا چمچ کارن فلور
1عدد انڈہ

مرغی بنانے کا طریقہ :

سب سے پہلے مرغی کو اچھی طرح دھوکر صاف کرلیجئے اور ایک بڑے برتن میں تمام چکن بنانے کی اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیجئے اور پھر اسے اچھی طرح فرائی کرکے سائیڈ میں رکھ دیجئے۔
یا پھر انڈے کے پیسٹ میں چکن کو ڈپ کرکے آئل میں فرائی کرلیجئے اور نمک اور کالی مرچ بھی شامل کرلیجئے۔ اگر چکن کریسپی کرنا ہے تو کارن فلور بھی انڈے میں شامل کرلیجے اور پھرچکن کے ٹکڑے کو ڈپ کرکے فرائی کیجئے۔
نوڈلز کو بوائل کرکے اس کا پانی پوری طرح سکُھا لیجئے .
فرائی پین میں تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن پیسٹ، ہری مرچ ، پیاز، گاجر شامل کیجئے اور پھر ایک منٹ تک فرائی کرلیجئے اور پھر اس میں شملہ مرچ شامل کرلیجئے ۔

ہلکی آنچ میں چولھاجلا کر رکھئے اور اور سبزیاںجب تک کریسپی نہ ہوجائیں یہ عمل جاری رکھیں۔
پھر اس کے بات ایک منٹ کے ہلکی آنچ پر رہنے دیجئے اور اس میں سویا سوس ، چلی سوس،کیچپ، اوسٹر سوس، نمک ،کالی مرچ، لال مرچ پاوڈر اور چکن کیوب شامل کرلیجئے۔اگر مکسچر سوکھا لگ رہا ہےتو اس میں پانی کی تھوڑی مقدار شامل کرلیجئے۔


اس بارے میں پڑھئے : مغلئی پلاؤ

چمچہ اس وقت تک چلاتے رہیں جب تک چکن کیوب پوری طرح گھل نہ جائے اور پھر اس میں پہلے تیار شدہ مرغی اور نوڈلز شامل کرلیجئے۔ان تمام تیار شدہ چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیجئے۔نوڈلز کو شامل کرتے وقت اس بات کی یقین دہانی کرلیجئے کہ فرائی پین میں ساس کی مقدار موجود نہیں ہونی چاہیے اور وہ پوری طرح سوکھا ہونا چاہیے۔

اس عمل کے بعد چولھے سے فرائی پین کو اتار لیجئے اور پھر اس کے بعد تِل کے تیل کےچند قطرے اور ہری پیاز شامل کرلیجئے اور کھانے کے لئےتِل کے بیج سے سجا کر پیش کیجئے۔

یاد رہے چاومین میں آپ چکن کی جگہ بیف یا جھینگے بھی شامل کرسکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مکئی کے دانے، لال مرچ، پھول گوبھی اور لوبیا بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اور اگر سوسز میں تبدیلی چاہتے ہیں تو پھر آپ ہوئسن سوس، سرکہ اور مرچوں کا تیل استعمال کرسکتے ہیں۔

اور اب آپ اس کو بنا کر گھر والوں کو پیش کیجئے اورپھر ہمیں بتائیں کہ کیسا بنا ہے چاؤ مین۔


اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کیجئے 


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...