مرغی کے گوشت دھونے کا صحیح طریقہ
مرغی کاگوشت پروٹین اورغذائیت سے بھرپورہونے کے باعث ہرگھرمیں پکایااورکھایاجاتاہے۔اس کے موجودہ نقصانات ایک طرف لیکن یہ حقیقت ہے کہ اگرگوشت معیاری ہوتواس کااستعمال ضروری ہے۔آج ہم مرغی کے کھانے یانہ کھانے پربحث نہیں کررہے بلکہ موجودہ ریسرچ پربات کررہے ہیں جس کے مطابق مرغی کاگوشت دھونے سے جوآلودہ پانی کے چھینٹے اڑتے ہیں اس سے کیمپی لوبیکٹیریا پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ گوشت دھونے کے باعث اڑنے والے آلودہ پانی کے چھینٹے کپڑوں اورباورچی خانے میں آتے ہیں۔ریسرچ کے مطابق ان کے ذریعے کیمپی لو بیکٹیریاافزائش پاتاہے اورتیزی سے پھیلتاہے۔جس سے فوڈ پوئزاننگ کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔
کیمپی لوبیکٹیریاانفیکشن کیاہے؟
یہ بیکٹیریاڈائیریااورفوڈ پوائزننگ کاایک اہم اوربنیادی سبب ماناجاتاہے۔یہ بیکٹیریامعدے کی نالی میں انفیکشن پیداکرکے ڈائیریا، بخاراوراینٹھن کاسبب بنتے ہیں۔حفظان صحت کے اصولوں پرعمل کرکے اس سے بچاجاسکتاہے۔اکثریہ علامات خودہی دورہوجاتی ہیں اورکبھی اینٹی بائیوٹکس لینے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
کیمپی لوبیکٹیریاپھیلنے کے اسباب
یہ بیکٹیریاجنگلی اورگھریلوجانوروں کی آنتوں میں رہتے ہیں۔یہ انسانوں تک گوشت(خاص طورپرمرغی)،دودھ اورجانوروں کے فضلہ کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں۔انسان کے نظام ہضم میں داخل ہوکریہ آنتوں کی چھوٹی بڑی پرتوں کومتاثرکرتے ہیں۔آنتوں کے ساتھ ساتھ یہ بیکٹیریاجسم کے دیگراعضاء کوبھی متاثرکرسکتاہے۔یہ بڑھتے ہوئے بچوں،کمزورقوت مدافعت اوردائمی امراض میں مبتلاافراد کوزیادہ متاثرکرتاہے۔
اس بارے میں جانئے :نوجوانی میں پیش آنے والے صحت کے 4 مسائل
کیمپی لوبیکٹیریاانفیکشن کی علامات
یہ علامات انفیکشن سے متاثرہونے کے بعد2 سے5 دن کے اندرظاہرہوناشروع ہوتی ہیں اورایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہیں۔ان علامات میں ڈائیریا(جس میں کبھی کبھارخون بھی آسکتاہے)،پیٹ کادرد،اینٹھن،بخار،تھکاوٹ،متلی اورقے شامل ہیں۔غیرمعمولی صورتحال میں یہ انفیکشن جوڑوں کے دردیاگیلین بارسنڈروم کاباعث بن سکتاہے۔
کیاکیمپی لوبیکٹیریاانفیکشن ایک متعددی مرض ہے؟
جی ہاں یہ ایک متعددی مرض ہے ۔یہ انفیکشن ایک انسان سے دوسرے انسان تک بآسانی منتقل ہوسکتاہے۔متاثرہ فرد کے فضلہ خاص طورپرچھوٹے بچوں کے ڈائپروغیرہ کے ذریعے سے یہ بیکٹیریادیگرافرادمیں منتقل ہوسکتاہے ۔گھرمیں موجودپالتوجانوروں کے ذریعے بھی یہ بیکٹیریاآپ تک منتقل ہوسکتاہے۔
مرغی کا گوشت دھوئے بغیرپکائیں کیسے؟
اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ اگرمرغی کے گوشت کودھویانہ جائے توصاف کرکے پکایاکیسے کیا جائے؟آپ سوچ رہے ہوں گے کہ مرغی کاگوشت تو اتناآلودہ ہوتاہے کہ اسے دھوئے بغیرپکاناتوناممکن سی بات ہے ۔توجناب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم آپ کوبتائیںگے گوشت دھونے کاصحیح اورمحفوظ طریقہ جس سے آپ کیمپی لوبیکٹیریاسے بھی بچ جائیں گے اورمرغی کے مزیدارپکوان بھی انجوائے کرپائیںگے۔
مزید جانئے :خون میں کیلشم کی کمی خطرناک ہوسکتی ہے
گوشت دھونے کاطریقہ
1۔سب سے پہلے تویہ یادرکھیں کہ جب بھی آپ مرغی کا گوشت لائیں تواسے صاف کئے بغیرفریز نہ کریں۔
2۔گوشت لانے کے بعد اس پرلگاخون اورآلودگی ململ یاکسی بھی نرم کپڑے کی مدد سے گیلاکرکے صاف کرلیں۔
3۔کوشش کریں کے کپڑاسفید یاپھرایسے ہلکے رنگ کاہوجس کارنگ نہ نکلتاہو۔
4۔اس کے بعد نیم گرم پانی میں ایک لیموں کارس یاپھرایک چمچ سفیدسرکہ ڈال کرمرغی کے گوشت کو5 منٹ تک بھگودیں۔
5۔ہاتھ سے مل کرصاف کریں اورایک دفعہ گوشت کو سادہ پانی میں ڈال کرنکال لیں۔
6۔اس عمل کے بعد یہ گوشت تمام جراثیم سے پاک ہوجاتاہے۔اب آپ مطمئن ہوکر اسے آرام سے پکاسکتے ہیں۔
یادرکھیں:
کسی بھی پولٹری کے گوشت میں کیمپی لوبیکٹیریاشامل ہوسکتاہے چاہے وہ گوشت آرگینک ہی کیوں نہ ہو۔ کیمپی لوبیکٹیریاسے مکمل بچاؤ کے لئے گوشت کوکاٹنے کے لئے علیحدہ کٹنگ بورڈ ،برتن اورآلات کااستعمال کریں۔استعمال کے بعد انھیں صابن اورگرم پانی سے ضروردھوئیں۔اس طریقہ کارکواپنانے کے بعد آپ کوگوشت کے آلودہ ہونے کاخطرہ نہیں رہے گااورآپ جراثیم کے پھیلنے کے خوف سے بھی بچ جائیں گے۔