مغلئی پلاؤ

1,828

مغلئی پلاؤ Mughlai pulao بنانے کی آسان ترکیب :

ترکیب:

۱۔ گوشت پر لیموں کا رس اور تکہ مصالحہ ڈالکر اچھی طرح ملا لیں اور ۲سے ۳ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
۲۔ایک فرائنگ پین میں۱ کھانے کا چمچ گھی یا تیل ڈالکر گرم کریں اور اس میں کشمش،بادام،پستہ اور کاجو ڈال کر ۱ یا ۲ منٹ تک تلیں۔پھر نکال کر ایک سائڈ پر رکھ دیں۔
۳۔ایک کھلے برتن میں پون کپ گھی ڈال کرگرم کریں پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈالکر اتنی دیر تک بھونیں کہ اس کی رنگت تبدیل ہو جائے اورآدھا گل جائے۔اب اس گوشت کو نکال کر الگ رکھ دیں۔
۴۔ اسی گھی میں پیاز ڈال کر ہلکی براؤن (گولڈن) ہونے تک تلیں۔
۵۔پھر اس میں لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر کچھ سیکنڈ بھونیں۔اب اس میں ذ یرہ،سونف،دھنیہ،نمک،تیز پتہ،دار چینی ،لونگ،کالی مرچ ،چھوٹی الائچی اور بڑی الائچی ڈال کر ۴ سے ۵ منٹ کے لئے بھونیں۔
۶۔اس مصالحے میں بھیگے ہوئے چاول ڈالیں اوراچھی طرح مکس کریں۔اوپر سے ۶کپ یا حسب ضرورت پانی ڈال کرتلا ہوا چکن بھی ڈال دیں اور ڈھک کر تیز آنچ پر ۱۰ منٹ یا( جب تک پانی خشک ہو)پکائیں۔
۷۔ پانی خشک ہو جائے تو آنچ ہلکی کر دیں اورچاول مکس کرکے اوپر سے تلے ہوئے میوے ڈال کر ۱۰ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ لیجیئے پلاؤ تیار ہے۔a

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...