اگرخودکومنواناہے توکھانے کی یہ 10ترکیبیں ضرور سیکھیں

6,589

آج کھانے میں کیاہے؟یہ ایک ایساسوال ہے جوہرپاکستانی گھرمیں روزانہ کیاجاتاہے۔کھانااگرمرضی کانہ ہوتوکھانے میں مزہ بھی نہیں آتا۔ٹھہریئے ذیل میںدیئے گئے سوالوں کی مددسے پہلے آپ اپناجائزہ لیں۔
1۔کیاآپ کی عمر18سال سے زائدہے؟
2۔کیاآپ کواپنے گھر/باہرکاکھاناپسندنہیں؟
3۔کیاآپ اکیلے یاگھرسے دور رہتے ہیں اورانسٹنٹ نوڈلزوغیرہ پرگزارہ کرتے ہیں؟
4۔کیاآپ ضروریات زندگی کے حصول میں مہارت نہیں رکھتے ہرکام میں مشکل محسوس کرتے ہیں؟
اگرآپ کاان میں سے دویااس سے زائد سوالوں کاجواب ہاں میں ہے توآپ خوش ہوجائیں آج آ پ کامسئلہ حل ہونے جارہاہے۔بھئی آپ کسی پربوجھ کیوں بنیں خودہی قدم اٹھائیں اوراپنی پسندکاکھاناخودسے پکائیں اورپیٹ بھرکرکھائیں۔ذیل میں 10بنیادی کھانے موجودہیں جنھیں ہرکوئی آسانی سے پکاناسیکھ سکتاہے۔ترکیب تلاش کریں ،پکائیں ،کھائیں، سراٹھاکرجیئیں اورخود پرنازکریں۔

1۔دال چاول

یہ ہرپاکستانی گھرکی خاص ڈش ہوتی ہے۔اگرآپ اس کے بارے میں نہیں جانتے تواب جان لیں اوریہ بھی سیکھ لیں کہ دال چاول کیسے بنائے جاتے ہیں۔اس ڈش کوپکانے کی کوئی خاص حد نہیں ہوتی ہے۔خالی نمک مرچ ڈال کربھی دال پکائیں گے تومزے کی ہی بنے گی۔ اس کے ذائقہ میں اضافہ کے لئے آپ اس کے ساتھ کباب، فرائیڈپوٹاٹو ، کچومر،سلاداوراچاروغیرہ کچھ بھی لے سکتے ہیں۔

2۔چائے

اگرکچھ پکانانہیں آتاتوچائے بنانے کے ماہربنیں۔ چاہے ڈبے والی چائے کی پتی،ٹی بیگس یادودھ پتی بنائیں لیکن اگرپرفیکٹ بنالی تویقین جانیں زندگی آسان ہوجائے گی۔ٹی بیگس کی مددسے چائے بناناتواوربھی آسان ہے ۔چائے بنائیں خودبھی پیئیں اوراپنے مہمانوں کی تواضع بھی کریں۔

3۔آلوکی سبزی

سبزیوں میں مشہورسبزی ہے آلوجسے آپ ہرطرح سے پکاکرکھاسکتے ہیںجیسے آلوکابھرتا،آلوکی قتلیاں،فرائیز یاپھرٹماٹرکے ساتھ آلوکاسالن۔ جومرضی ڈالیں اورجوچاہیں نہ ڈالیں یہ ایک ایسی سبزی ہے جوہرطرح سے مزے کی ہی بنے گی۔آلو کی سبزی بنائیں اورچپاتی سے نوش فرمائیں۔


ہماری ثقافت کا اہم حصہ : دال چاول

4۔آملیٹ /خاگینہ

جب گھرمیں آپ کے پاس کچھ نہ ہوتوانڈے توضرورہوتے ہیں۔ تودیرکس بات کی پاکستانی مصالحوں جیسے (نمک،مرچ،ہلدی، پیازاو ر ہرادھنیا)کے ملاپ سے مزیدارساآملیٹ تیارکریں یاپھرسبزیوںکے ملاپ سے خاگینہ بنائیں اورپراٹھے کے ساتھ مزے سے کھائیں۔

5۔کڑھائی

چکن کڑھائی پکاناتھوڑامشکل کام ہے لیکن ہفتہ وارمینیومیں خوشگوارتبدیلی لانے کیلئے آپ کااسے سیکھناضروری ہے۔ایک بارجب آپ اسے پکاناسیکھ جائیں توآپ کے دوست پکایقین کرلیں گے کہ اب آپ کھاناپکاناسیکھ چکے ہیں۔اپنے ساتھ ساتھ دوستوں کی بھی دعوت کاانتظام کریں ۔

6۔قیمہ

آلوقیمہ،دم کاقیمہ ،ہری مرچ قیمہ اور بھناقیمہ وغیرہ وغیرہ ۔قیمہ ایک ایسی ڈش ہے جسے مختلف طرح سے پکایااورکھایاجاسکتاہے۔ قیمہ میں آپ کوایک فائدہ یہ ہوتاہے کہ آپ اسے پکاکرآسانی سے فریزبھی کرسکتے ہیں جسے ضرورت پڑنے پراستعمال کیاجاسکتاہے۔


اس بارے میں پڑھئے : مغلئی پلاؤ

7۔بھنڈی

یہ ایک ایسی سبزی ہے جسے آپ پیاز،ٹماٹراورکم سے کم مصالحوںجیسے(نمک،مرچ اورہلدی)کے ملاپ سے پکاسکتے ہیں۔اسے باریک کاٹ کرہلکے مصالحہ کے ساتھ بیسن لگاکرفرائی بھی کیاجاسکتاہے۔اگرآپ اس ایک سبزی کوپکانے میں مہارت حاصل کرلیں توپھرآپ کوئی بھی سبزی آسانی سے پکاسکتے ہیں۔

8۔کھچڑی

جب آپ کاپیٹ خراب ہواورڈاکٹرآپ کوکچھ ہلکاپھلکاکھانے کامشورہ دے توآپ کھچڑی پکاسکتے ہیں۔ا س موقع پرکھچڑی آپ کی بہترین دوست ثابت ہوسکتی ہے۔دال چاول کے ملاپ سے آپ اسے آسانی سے پکاسکتے ہیں اوردہی یاکباب کے ساتھ اسے آرام سے کھاسکتے ہیں۔

9۔چاؤمن

نوڈلزکسی بھی قسم کے ہوں سب ہی کوپسند ہوتے ہیں ۔چاؤمن کی بنیادی سادہ سی ریسیپی آپ کوضرورپسندآئے گی۔چکن ،سبزی،سویاسوس، چلی سوس اورہروہ چیزآپ اس میں شامل کرسکتے ہیں جس کاذائقہ آپ کوپسندہو۔ان سب اجزاء کوہلکاسافرائی کریں اورنوڈلز شامل کرکے انجوائے کریں۔

10۔شیرخورما

پاکستانی مزیداراورصحت بخش میٹھاشیرخورماجوہرکوئی کھاناپسندکرتاہے آسانی سے پکایااورمزے سے کھایاجاسکتاہے۔یہ عیدکی خاص سوغات ہے۔جب بھی آپ کاکچھ میٹھاکھانے کادل کرے توشیرخورماضروربنائیں۔
ایک بارجب آپ یہ تمام کھانے پکاناسیکھ جائیں تویقین کریں آپ جوچاہیں پکاسکتے ہیں۔دوسروں پرانحصارنہ کریں جان لیں آپ خودبھی اپنے لئے مزے مزے کے کھانے پکاسکتے ہیں۔اپنے ذائقہ کی خواہشات خودپوری کریں اوراپنی زندگی میں لذت بھریں۔


یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھئے 


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...