شام کی چائے اور کالاچنا چاٹ کی سوغات

1,646

دوپہر ا ور رات کے کھانے کے دوران یعنی شام کی چائے کے وقت سب کا کچھ ہلکا پھلکا کھانے کو دل کرتا ہے، اس لیے شام کے وقت اکثر گھروں میں چنا چاٹ بنائی جاتی ہے اور سب گھر والےا سے بڑے شوق سے تناول کرتے ہیں۔
گھر والوں میں کسی کو سفید چنے پسند ہوتے تو کوئی کالے چنے شوق سے کھاتا ہے۔ لیکن ابھی یہاں کالے چنوں کی مزیدار چاٹ کی ترکیب بتائی جارہی ہے، اسے اپنے گھر میں شام کے وقت چائے کے ساتھ ضرور بناکر گھر والوں کے ساتھ مزہ سے کھائیں۔

اجزاء:

پانی – 2 کپ
نمک – حسب ذائقہ
بیکنگ سوڈا – ½ چائے کا چمچ
املی کا گودا – ایک کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ – ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر – 2 درمیانے (کٹے ہوئے)
پیاز – 2 عدد درمیانی (کٹی ہوئی)
سرخ مرچ پاؤڈر – ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ – ایک چائے کا چمچ
چنے – آدھا کلو (2 سے 3 گھنٹوں تک ½ چائے کے چمچ سوڈا میں بھگوئے ہوئے)

تڑکے کے لیے:

تیل – ¼ کپ
کڑی پتہ – 8 سے 10
زیرہ – ایک چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ – 5 سے 6
ہرا دھنیا (حسب ضرورت کٹا ہوا)
ہری مرچ (حسب ضرورت کٹی ہوئی)


ہماری ثقافت کا اہم حصہ : دال چاول


ترکیب:

ایک پتیلی میں کالے چنے، پانی، پیاز، ٹماٹر، ادرک لہسن پیسٹ، بیکنگ سوڈا، سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 30 سے 40 منٹ تک یا گل جانے تک پکالیں۔
پانی سوکھ جائے تو اس میں املی کا گودا اور چاٹ مصالحہ شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

تڑکے کی ترکیب:

فرائی پین میں آئل، ثابت لال مرچ، زیرہ اور کڑی پتہ ڈال کر کچھ دیر تک چولہے پر رکھیں۔
جب کڑکڑانے لگے تو اسے کالے چنوں پر ڈال کر مکس کرلیں۔
چاٹ کو کسی پیالے میں نکالیں اور ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر گھر والوں کو پیش کریں۔


اس ڈش کو بھی آزمائیں : سبزیوں کے نرگسی کوفتے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...