وزن کم کیسے کرنا ہے؟ سائنسی تحقیق کیا کہتی ہے
وزن کم کرنا ایک انتہائی مشکل کام ہے اور اسے بڑھنے سے روکنا اور بھی زیادہ مشکل ہے۔ لیکن ورزش کے ساتھ ساتھ اپنی غذا اور طرز زندگی (Vitality) میں تبدیلی کر کے آپ اپنے وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔
اچھا ناشتہ کریں:
کہا جاتا ہے کہ دن کا آغاز اچھے ناشتے سے کیا جائے اور یہ بات تحقیق سے ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں دن کے بقیہ حصے میں مضر صحت غذا کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں جس سے صحت پر مضر اثرات پڑتے ہیں۔
ناشتے میں کچھ میٹھا بھی کھائیں:
ایک تحقیق جو لوگوں کے دو گروہوں پر کی گئی جس میں ایک گروہ کو روزانہ صبح ۳۰۰کیلوریز اور ۱۰ گرام کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل ناشتہ کرایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو ۶۰۰ کیلوریز اور ۶۰ گرام کاربوہائیڈریٹ کے ساتھ کچھ میٹھا جیسے چاکلیٹ، ڈونٹ ، کوکیز یا کیک دیا گیا ۔۸ ماہ کی اس تحقیق میں ہر شخص نے اوسطاً ۳۳ پائونڈ وزن کم کیا لیکن ۸ ماہ بعد کم کاربوہائیڈریٹ لینے والے گروپ کے وزن میں مزید ۱۵ پائونڈ کی کمی آئی ۔ رپورٹ کے مطابق میٹھا کھانے والے گروپ کو دن میں بھوک کم لگتی ہے اور مزید کیلوریز لینے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔
مزید جانئے :وزن کم کرنے کے اسٹائلش طریقے۔وڈیو
دن میں ۳۰ گرام فائبرکھائیں:
اپنی غذا میں فائبر والی چیزوں کا اضافہ شامل کریں۔ اس سلسلے میں کی گئی تحقیق ایک گروہ کو غذا میں شکر، سیچوریٹڈ فیٹس اور کیلوریزکم کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ دوسرے گروہ کو روزانہ ۳۰ گرام فائبر کھانے کی ہدایت دی گئی۔ ۳ ماہ گزرنے کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں گروپوں نے ناصرف وزن کم کیا بلکہ ان کے دل کی صحت بھی بہتر ہوئی ۔ اس سے پتہ چلا کہ فائبر کے زیادہ استعمال کے ذریعے وزن میں کمی کرنا زیادہ آسان ہوگا۔
گوشت کم کھائیں:
عام طور پر سبزی کھانے والے لوگ گوشت کھانے والے لوگوں کے مقابلے میں دبلے اور صحت مند ہوتے ہیں۔ صرف سبزی کھانا تو ممکن نہیں لیکن اپنی غذ امیں گوشت کی مقدار کم کر کے سبزیوں کے ذریعے پروٹین حاصل کرنا زیادہ مفید ثابت ہوگا ۔ مثال کے طور پر لال لوبیا ایک وقت میں ۱۵ گرام پروٹین فراہم کرتا ہے۔
پروٹین لیں:
خواتین کو ۴۶ گرام جبکہ مردوں کو روزانہ ۵۶ گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اتنی ہی مقدار میں پروٹین اپنی غذا میں شامل کریں کیونکہ فیٹس اور کاربوہائیڈریٹ کے مقابلے میں پروٹین کو ہضم کرنے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے ۔ اس طرح دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور توانائی کو جذب کرنے میں زیادہ کیلوریز استعمال ہوتی ہیں لیکن یاد رہے کہ پروٹین کا زیادہ استعمال جسم میں فیٹس جمع کرنے کا باعث بنتا ہے۔
مزید جانئے :ریسٹورانٹ میں کھائیں بنا وزن بڑھائے۔وڈیو
بلیک کافی پئیں:
کافی کا ایک کپ میٹابولزم کو ۱۲ فیصد تک بڑھا دیتا ہے جو ۳ گھنٹے پر مشتمل ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اوسط وزن کی خاتون کو۳ کپ سے زیادہ کافی نہیں پینی چاہیے۔
پستہ کھائیں:
ایسی چیزیں (جنھیں چھیل کر کھایا جاتا ہے) کھانے کی رفتار میں کمی کرتی ہیں اور کم کھائی جاتی ہیں اس کے علاوہ ۱ اونس پستہ ۶ گرام پروٹین ، ۳ گرام فائبر اور صرف ۱۵۹ کیلوریز فراہم کرتا ہے۔
اضافی شکر کا خیال رکھیں:
ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ بغیر جانے ضرورت سے زیادہ شکر کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں ۔ عام طور پر ایک آدمی دن بھر میں۲۲ چمچ شکر استعمال کر رہا ہوتا ہے جو صحیح مقدار سے ۳ گنا زیادہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سی ایسی چیزوں میں شکر شامل ہوتی ہے جنکا ذائقہ (Taste) میٹھا بھی نہیں ہوتا جیسے ڈبل روٹی اور ساسز وغیرہ اس لیے استعمال سے پہلے اس کے اجزاء ضرور پڑھ لیں اور اگر شکر کی مقدار زیادہ ہو تو استعمال نہ کریں۔
سردی میں گھر کو زیادہ گرم نہ کریں:
سردیوں میں ہیٹر کا استعمال کم کریں اس سے ناصرف آپ کا بل کم آئے گا بلکہ ٹھنڈ کی وجہ سے جسم ۴۰ فیصد زیادہ برائون فیٹس بناتا ہے۔ یہ برائون فیٹس جسم کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ کیلوریز جلاتے ہیں۔
مزید جانئے:بے وقت کی بھوک مٹائیں بنا وزن بڑھائے
چیوئنگم چبائیں:
ایک تحقیق کے مطابق جو چیوئنگم چباتے ہیں وہ چیوئنگم نہ کھانے والوں کی نسبت ۸ فیصد زیادہ کیلوریز جلاتے ہیں۔
کھانے کے وقت دماغ پر کوئی فکر نہ ہو:
کھانے کے وقت اگر آپ کو کسی طرح کی فکر ہے یعنی کوئی بڑا بل جمع کرانا ہے یا آپ کے سامنے سامان کی لمبی لسٹ موجود ہے تو ایسے میں آپ زیادہ کھائیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پرسکون ماحول میں کھانے والے لوگ اسٹریس والے ماحول میں کھانے والوں سے ۱۸ فیصد کم کھاتے ہیں۔
مزید جانئے:وزن کم کرنا ہے تو کریلے کا جوس پئیں
کھانے سے پہلے ٹھنڈا پانی پئیں:
کھانے سے پہلے ایک گلاس بھر کر ٹھنڈا پانی پئیں کیونکہ پانی کی کمی کی وجہ سے بھی زیادہ کھانا کھایا جاتا ہے خاص طور پر ورزش کرنے کے بعد ۔ ایک تحقیق کے مطابق ۱۳ اونس ٹھنڈا پانی ایک گھنٹے کے لیے میٹابولزم کو ۳۰ فیصد تک بڑھا دیتا ہے ۔ پانی پینے کے بعد بھی اگر بھوک لگ رہی ہے تو آپ کھانا کھا سکتے ہیں۔