وزن کم کرنے کے کم خرچ ،آسان اور مفید نسخے
تیز رفتار طرزِ زندگی، نا مناسب غذااورفاسٹ فوڈ کا بے تحاشا استعمال سمیت ایسی کئی باتیں وزن کے بڑھنے کی وجہ بنتی ہیں۔ بڑھے ہوئے وزن سے محض انسان کی شخصیت ہی متاثر نہیں ہوتی بلکہ وزن کے حد سے زیادہ بڑھنے سے مختلف بیماریوں مثلا امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول وغیرہ کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔
کئی ایسی فارماکمپنیاں ہیں جو اپنے پراڈکٹس سے چند ہفتوں بلکہ دنوں میں وزن گھٹانے کا دعویٰ کرتی ہیں ۔ لیکن ان ادویات کے کئی سائڈ افیکٹس بھی ہوتے ہیں ۔ ادویات کا استعمال تو اپنی جگہ لیکن کئی گھریلو ٹوٹکے ایسے ہیں جن سے حقیقتاًوزن کم کیا جا سکتا ہے
گھریلو ٹوٹکے
*کھانے کے کم سے کم بیس منٹ بعد ایک کپ سبز چائے پئیں۔ سبز چائے کا استعمال چربی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ سبز چائے میں موجود اجزاء جسم سے اضافہ چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔یہ ناصرف جسم کی چربی کم کرتی ہے بلکہ اسکے استعمال سے جسم میں سے ٹاکسنز بھی خارج ہوتے ہیں ۔
*لیموں کا رس بھی وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کے چند قطرے اور اورایک چمچ شہد ملا کر ایک گلاس نیم گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ پی لیا جائے تو بڑھا ہوا وزن دیکھتے ہی دیکھتے کم ہو جائے گا۔
*کھانے میں دارچینی اور ادرک کا استعمال بڑھا دینے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
*وزن کم کرنے کے لئے صبح ناشتے سے پہلے اور رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے ایک چائے کا چمچ دار چینی ایک کھانے کا چمچ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیءں اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔
*پچاس گرام کالا زیرہ، پچاس گرام لاک دانہ، پچاس گرام کلونجی، پچاس گرام اجوائن کے پتے ان سب اجزا کو اچھی طرح پیس کے مکس کر لیں ایک چائے کا چمچ ناشتے سے پہلے اور ایک چائے کا چمچ رات کے کھانے کے بعد چالیس دن تک استعمال کریں ۔
*اگر آپ خصوصاًکمر کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو پانی زیادہ سے زیادہ پیا کریں۔ پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کوگھلاتا ہے ۔
*ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جو ے کھانے سے وزن کم کرنے میں بہت بدد ملتی ہے ۔ اگر لہسن کے جوے چھیل کر اسے پیس کر چمچ سے کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب جسم کی چربی کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
*ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو دورکرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ جسم کی زائد چربی کو ختم کرے گی۔
احتیاطی تدابیر
*سوفٹ ڈرنک سے اجتناب کریں۔
*فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ نہ کھائیں۔
*ٹھنڈے پانی سے پرہیز کریں۔
*ہر وقت بیٹھے رہنے سے بھی وزن میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے روزانہ کچھ دیر کے لئے چہل قدمی کریں۔
*پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔