زیادہ عرصے تک وزن میں کمی کیسے ممکن ہے؟
آج کل خواتین و حضرات کا سب سے بڑا مسئلہ وزن ہے ۔کسی کو وزن بڑھانا ہے ،کسی کو وزن گھٹانا ہے ۔کوئی اپنی فٹنس سے مطمئن نظر نہیں آتا ،لیکن اس وقت لوگوں کے لائف اسٹائل کے سبب زیادہ مسئلہ وزن کا بڑھنا اور اس کے ساتھ بڑھتے ہی جانا ہے۔اکثر اوقات آپ وزن گھٹا بھی لیتے ہیں لیکن پھر اپنی روٹین یا ڈائٹ کو چونکہ جاری نہیں رکھ پاتے اس لئے وہ گھٹایا ہوا وزن دوبارہ آپ پر چڑھ جاتا ہے۔
کیا آپ جانتی ہیں کہ وزن کم کرنے کے لئے صرف ایکسر سائز یا ڈائٹ ضروری نہیں بلکہ اس کے لئے آپ کو ذہنی طور پر بھی تیار ہو نا پڑتا ہے ۔یہ بہت انہونی بات لگتی ہے لیکن یہ سچ ہے کہ اگر آپ اپنا ذہن بنا لیں گی تو آپ کو وزن کم کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔اپنے جسم پر سے چربی کم کرنا نسبتاً زیادہ آسان ہے اس کے مقابلے میں کہ آپ اپنی درست ترجیحات کا تعین کریں ۔
یہاں ہمارے پاس اس مضمون میں آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتائی جائیں گی جس سے آپ کو پریشان کن چربی سے نجات مل سکتی ہے ۔
مثالی اہداف:۔
٭آپ کے سب سے اہم کاموں میں سے ایک کام یہ ہے ،کہ ایسے اہداف کا تعین کریں جن پر عمل ممکن ہو ۔یہ نہ سوچیں کہــ’’ مجھے ایک ماہ میں وزن کم کرنا ہی ہے ‘‘ یہ بذات خود ایک نا ممکن سی بات لگتی ہے۔اس کے بجائے ایک بہتر ہدف متعین کریں ۔دو کلو ایک مہینے میں ٰیا تین پونڈ ز چار ہفتوں میں ،کے تعین سے شروعات کریں ۔
٭ایک اور کام جو آپ اپنے لئے کر سکتے ہیں وہ یہ کہ اپنے لئے مختلف ٹاسک کا تعین کرنا۔
٭جیسے کہ آپ پورے ہفتے کیا کھائیں گے ۔یا ورک آو ٹ کیسے کریں گے۔تیراکی کریں گے ،بھاگیں گے یا چہل قدمی کریں گے ۔
٭ورک آئوٹ جم میں کریں گے یا گھر میں کریںگے۔
٭جیسے ہی یہ سارے پلان سیٹ ہو جائیں تو ایسے محسوس ہو گا کہ وزن گھٹانا کوئی ایسا قابل عمل ٹاسک ہے جس کوکرنا بہت آسان ہے۔اس سیپ کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ یہ کام کرنا مشکل ہرگز نہیں ۔
٭اپنے دھوکے (چیٹ ڈے)کے دن مقرر کریں :۔
ہر وقت صحت مند کھانا کھاناآپ کو بور اور پابند محسوس کروا سکتا ہے۔اور بعض دفعہ آپ کو ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے ،اسی لئے اپنے لئے چیٹ ڈے رکھنا چاہیے۔اپنے آپ کو ان چیزوں سے محروم نہ کریں بلکہ ہفتے میں ایک دن ایسا رکھیں جس میں آپ اپنا من پسند کھانا کھا سکیں ۔
٭ہلکی پھلکی غذا ضروری ہے:۔
اپنے ڈائٹ پلان میں سے ہلکی پھلکی غذا کو نہ نکالیں ۔ضروری نہیں کہ اسنیکس ہمیشہ غیر صحت بخش ہو ں ۔کیونکہ صحت مند کھانے کا مطلب بورنگ اور بد مزا کھانا ہر گز نہیں ہے ۔گھر میں مزیدار غذائیت بخش کھانا تیار کریں ۔اچھی موسمی سبزیاں اور پھل خریدیں اور کھائیں ،مٹھی بھر میوے بھون کر کھائیں ،نہیں ؟تو پھر پاپ کارن بنا کر کھا لیں ،یا پھر اگر آپ کو پسند ہے تو ناریل کا پانی یا بادام کا دودھ لے لیں ،بران بریڈ کے ساتھ نٹ بٹر لے لیں ،اور تازہ موسمی پھل لیں ،چھولے بنائیں اور اس میں سلاد اور لیموں ملا کر کھائیں ۔اسی طرح کی بہت سی چیزیں ہیں جو کھانے میں مزیدار بھی ہیں اور غذائیت سے بھر پور بھی ہیں ۔
٭انعام سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے:۔
اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آپ کو اپنے آپ کو کھانے کا انعام دینا ہے!درجنوں الگ الگ چیزیں ہیں جس سے آپ اپنے آپ کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں ،جیسے کہ ایک نیا لباس یا پھر کوئی کنسرٹ ٹکٹ۔۔۔۔اس میں سب سے اچھا انعام یہ ہے کہ جس میں آپ کی فگر(جسم کی ساخت) سامنے آ سکے ۔۔ایک اچھا لباس آپ کو اپنی ڈائٹ کو جاری رکھنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔آپ اس کے اثرات خود اپنے وزن میں کمی کی صورت میں دیکھیں گے ۔اور جو آپ کو اپنی چربی گھلانے کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔
یہ تمام ٹپس آپ آزما کر دیکھیں اور اپنے مقرر کردہ وقت میں اپنا وزن کامیابی سے کم ہو تا دیکھیں ۔