پھیپھڑوں کے کینسر کی 9 علامات

5,535

ابتداء میں پھیپھڑوں کے کینسر کی کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتی اور اکثر لوگوں کا مرض بڑھنے کے بعد ہی معلوم ہوتا ہے۔۲۵ فیصد مریضوں میں یہ علامات ظاہر نہیں ہوتی،ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا سینے کے ایکسرے یا کسی اور وجہ سے ہونے والے سی ٹی اسکین سے پتہ چلتا ہے۔
لیکن زیادہ تر لوگوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات مختلف شکلوں میں  ظاہر ہو جاتی ہیں جن میں سے کچھ عام علامات یہ ہیں ۔

ابتدائی علامات

سانس لینے میں سیٹی کی آواز آنا:

سانس کو باہر نکالنے میں سیٹی کی آواز نکلتی ہے جو پھیپھڑوں کے مختلف مسائل کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

جن میں سے ایک پھیپھڑوں کاکینسر بھی ہے۔کینسر کے مریضوں میں سیٹی کی آواز نکلنے کی وجہ ٹیومر بھی ہو سکتا ہے۔جس کا دبائو سانس کی نالی پر پڑتا ہے اوریہ آواز نکلتی ہے۔

نگلنے میں تکلیف ہونا:

اگر پھیپھڑوں کے کینسر کا پھیلائو غذا کی نالی تک ہو گیا ہے تومریض کو گلے میں درد یا نگلنے میں تکلیف ہو سکتی ہے۔

یہ علامت مریض کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ایک تحقیق(جو ۳۹۱مریضوں پر کی گئی)سے پتہ چلا ہے کہ جن لوگوں کو نگلنے میں زیادہ تکلیف ہوتی ہے ان میں سے اکثریت موت کا شکار ہوگئے ۔

کاندھے اور بازو میں درد:

پھیپھڑوں کا کینسر جب نروز کو متاثر کرتا ہے تواس کی وجہ سے کاندھے میں درد ہوتا ہے جو بازو تک آتا ہے۔

آواز بیٹھ جانا:

پھیپھڑوں کا کینسر جب نروز کو متاثر کرتا ہے تو اس سے ووکل کورڈ نہ صرف متاثر ہوتاہے بلکہ کبھی کبھی مفلوج بھی ہو جاتاہے۔ جس کی وجہ سے مریض کی آواز بیٹھ جاتی ہے۔

سینے میں درد:

تقریباََ ۲۵فیصد مریضوں میں سینے کے درد کی شکایت ہوتی ہے۔ایسے مریض جن کے سینے میں درد ہوتا ہے ان کے مطابق یہ درد میٹھا میٹھا اور مستقل رہنے والا ہوتا ہے اور یہ درد پھیپھڑوں کے اطراف میں بھی ہوتا ہے۔

کھانسی:

اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں اور آپ کو اچانک کھانسی شروع ہو جائے یا پہلے سگریٹ پیتے تھے اور اب بغیر کسی وجہ کے کھانسی شروع ہوجائے تو آپ کو ڈاکٹر کو دکھانا نہایت ضروری ہے۔

یہ کھانسی پھیپھڑوں کے کینسر کی بھی علامت ہو سکتی ہے ۔اسی طرح ایسی کھانسی جو ختم ہونے کا نام ہی نہ لے اوربڑھتی چلی جائے وہ بھی کینسر کے مرض کی علامت ہو سکتی ہے۔

کھانسی کے ساتھ خون آنا :

پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک عام علامت کھانسی کے ساتھ خون آنا بھی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو کھانسی کے ساتھ معمولی خون بھی آئے تو ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہے۔

سانس پھولنا:

سانس پھولنے کی شکایت بھی پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات میں سے ایک علامت ہے۔جس میں کینسر کی وجہ سے سانس کی نالی تنگ ہو جاتی ہے۔

اگر آپ سیڑھیا ں چڑھتے ہوئے سانس پھولتا محسوس کریں یا کوئی ایسا کام جو پہلے کرنے سے سانس نہیں پھولتا تھا لیکن اب پھولنے لگا ہے۔تواسے قطعی نظر انداز نہ کریں ۔

وزن میں کمی:

وزن میں تیزی سے کمی آنا بھی کینسر کی علامات میںسے ایک علامت ہے۔کینسر کی وجہ سے وزن میں کمی ہونے کی وجہ کینسر سیلز کاجسم کی توانائی استعمال کرلینا ہے۔

اگر آپ وزن کم کرنے کی فکر میں نہیں ہیں اور وزن پھر بھی کم ہو رہا ہے تو یہ بھی تشویش کا باعث ہے۔

کن لوگوں کو پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ ہے؟

۔وہ لوگ جو ۳۰ سال یا اس سے زیادہ کے عرصے سے سگریٹ نوشی کر رہے ہیں ۔
۔جو ۵۵ سے ۸۰ سال کی عمر کے درمیان ہیں ۔
۔جو ۱۵ سال پہلے تک سگریٹ نوشی کر چکے ہوں۔
ماہرین کے مطابق کیونکہ انھیں پھیپھڑوں کے کینسر کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اس لئے انھیں سی ٹی
اسکرینگ کراتے رہنا چاہئے۔

مزید جانئے : سیل فون اور کینسر کا خطرہ

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...