ہیپاٹائیٹس،اقسام ،علامات اور احتیاط

6,978

ہیپاٹائیٹس کی بیماری جگر کی سوزش کی وجہ سے ہوتی ہے ۔عام طور پر یہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن اس کی اور بھی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔

ہیپاٹائیٹس کی اقسام :

ہیپاٹائیٹس کی پانچ اقسام ہیں جو مختلف وائرس کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔یعنی ہیپاٹائیٹس d,c,b,a اورe ۔ہیپاٹائیٹس aکم عرصے کے لئے ہوتا ہے،جبکہ c,bاورdزیادہ عرصے تک رہنے والا امراض ہیں
۔ہیپاٹائیٹس eبھی کم عرصے کے لئے ہوتا لیکن عام طور پر حاملہ خواتین کے لئے خطرناک ہوتا ہے۔

ہیپاٹائیٹس a:

ہیپاٹائیٹس aوائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ وائرس گندے پانی میں پایا جاتا ہے خاص طور پر گٹر کے پانی میں اس وائرس کی افزائش ہوتی ہے ۔

ہیپاٹائیٹس b:

ہیپاٹائیٹسbانفیکشن زدہ شخص کے جسم کے مادے سے منتقل ہوتا ہے جیسے انجیکشن کے ذریعے،جنسی تعلق کے ذریعے یا متاثرہ شخص کا ریزر استعمال کرنے سے بھی لگ سکتا ہے۔

ہیپاٹائیٹس c:

یہ ہیپاٹائیٹس cوائرس سے لگتا ہے ۔یہ بھی مریض کے جسم کے مادے سے انجیکشن یا جنسی تعلق کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔

ہیپاٹائیٹس d:

اسے ڈیلٹا ہیپاٹائیٹس بھی کہا جاتا ہے۔جگر کی بہت شدید بیماری ہے جو انفیکشن زدہ خون سے لگتی ہے ۔اورہیپاٹائیٹس bکی وجہ سے ہوتی ہے ۔ہیپیٹائیٹس bکے بغیر اس کا وائرس نشونماء نہیں پاتا ۔

ہیپاٹائیٹس e:

یہ بیماری پانی میں پیدا ہونے والے وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ایسے علاقے جہاں صفائی کا ناقص نظام ہوتا ہے ۔اور پینے کے لئے گندا پانی سپلائی ہوتا ہے ،میں اس وائرس کی نشونماء کا خطرہ ہوتا ہے۔ہیپاٹائیٹس e کا وائرس مڈل ایسٹ ،ایشیاء،وسطی امریکہ اور افریقہ میں پایا جاتا ہے ۔

علامات:

ہیپاٹائیٹس بی اور سی ہونے کی صورت میں علامات شروع میں ظاہر نہیں ہوتیں ۔یہ جب ہی ظاہر ہوتی ہیں جب جگر کی کارکردگی کو نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے ۔
کم مدت والے ہیپاٹائیٹس کی علامات جلدی ظاہر ہو جاتی ہیں جیسے

۔کمزوری
۔فلو جیسی کیفیت
۔گہری رنگت والا پیشاب آنا
۔پاخانے کی رنگت پیلی ہونا
۔پیٹ میں درد
۔بھوک نہ لگنا
۔وزن کم ہونا
۔آنکھیں اور جلد زرد ہو جانا
خطرناک ہیپاٹائیٹس آہستہ آہستہ بڑھتا ہے لہٰذا اس کی علامات بھی پتہ نہیں چل پاتیں ۔


کینسر کی علامت اور مریضوں کے لئے احتیاطی تدابیر


ہیپاٹائیٹس سے بچاؤ کے طریقے :

صفائی:
صفائی کی اچھی عادت ہیپاٹائیٹس اے اور ای سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اگر آپ کسی ترقی پذیر ملک میں جا رہے ہیں تو وہاں ان چیزوں سے گریز کریں:
۔پینے کا عام پانی
۔برف
۔کچا یا آدھا پکا ہوا سی فوڈ
۔کچے پھل اور سبزیاں

ہیپاٹائیٹس بی ،سی اور ڈی جو انفیکشن زدہ خون سے لگتا ہے اس سے بچاؤ کے لئے:

۔کسی دوسرے مریض کو لگائے گئے انجیکشن کا استعمال نہ کریں۔
۔ کسی اور کا ریزر استعمال نہ کریں
۔کسی دوسرے کاٹوتھ برش استعمال نہ کریں
۔کسی کے بہے ہوئے خون کو نہ چھوئیں
۔ شیو کراتے وقت ہیئر ڈریسر سے نیا بلیڈ استعمال کروائیں۔

حفاظتی ٹیکے:

ہیپاٹائیٹس کی بیماری سے بچنے کے لئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوانے چاہئیں۔ہیپاٹائیٹس اے اور بی کی ویکسین مختلف وقفوں میں دی جاتی ہے ۔یہ ویکسین چھوٹوں اور بڑوں سب کے لئے ضروری
ہے۔جس کے استعمال سے ہم ایک تیزی سے پھیلنے والی خطرناک بیماری سے بچ سکتے ہیں ۔


ہیپاٹائٹس اے تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماری

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...