زینٹک ٹیبلٹ ; کینسر کی مہلک بیماری کا باعث

6,111

زینٹک ٹیبلیٹ کا استعمال بہت عام ہے اور معدہ سے جڑی اکثر بیماریوں کا علاج اس ٹیبلیٹ سے کیا جاتا ہے۔اس ٹیبلیٹ کا استعمال کئی سالوں سے دنیا بھر میں ہورہا ہے ۔ معدہ کے السر کے علاج کے لئے یہ دوا قلیل مدت تک استعمال کی جاتی ہے۔ یہ دوامعالج کی تجویز کردہ ہوتی ہے اور بنا معالج کے مشورہ کے اس کے استعمال سے منع کیا جاتا ہے۔ یہ دوا معدہ میں تیزاب کی مقدار کو کم کرکے بد ہضمی اور جلن کی تکلیف سے نجات دلاتی ہے۔ ساتھ ساتھ یہ نہ صرف معدہ میں تیزابیت کے  مسئلے کو دور کرتی ہے بلکہ معدہ کی سوزش کو بھی کم کرتی ہے۔ لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے بعد اس دوا پر بہت سے سوالات اٹھیں ہیں

ٓامریکی ادارے ایف ڈی اے کی جانب سے حالیہ تحقیق میں زینٹک ( رینیٹی ڈائن )میں مضر صحت اجزا سامنے آئیں ہیں ۔ اس دوا میں این نائٹرو سوڈ یمیتھلایمین( این ڈی ایم اے ) کی آمیزش ممکنہ طور پر کینسر کی مہلک بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔ اس تحقیق کے بعد فوری طور پر دوسری دواؤں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جس میں این نائٹرو سوڈ یمیتھلایمین شامل ہوتے ہیں ۔ اس تحقیق کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی اس دوا پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس دوا کے استعمال کرنے والے مریض بھی اس تحقیق کے بعد ذہنی کوفت کا شکار ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ’زینٹک‘ دوا کی فروخت پر فوری طور پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینیٹی ڈائن ایچ سی ایل کے حامل ادویات کی ملک بھر میں فروخت پر فوری طور پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ  ملک بھر میں یہ دوا’زینٹک‘ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے لہذا ڈریپ کی جانب سے زینٹک کی فروخت پر فوری طور پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈریپ عالمی اداروں کے ساتھ مل کر مریضوں کی صحت کا پھرپور خیال رکھتا ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...