میلاٹونن سے بھر پور غذائیں کھا کر بچوں کی طرح پُرسکون نیند سوئیں

3,218

آسان الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ، میلاٹونن نیند کاہارمون ہے جو بچوں کا جسمانی نظام صحیح طرح سے چلانے کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ دن کے وقت خون میں میلاٹونن نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔لیکن سورج کے غروب ہوتے ہی جب آنکھیں اندھیرے کو محسوس کرنے لگتی ہیں۔توہپوکیمپس کا حصہ دماغ کے درمیان میں موجود مٹر کے دانے کے برابر پائنیئل گلینڈ کو نیند کے ہارمون کی پیداوار بڑھانے کا اشارہ دیتا ہے۔ میلاٹونن کا لیول رات کے نو بجتے ہی بڑھنا شروع ہوتا ہے اور نیند کی طرف راغب کرتا ہے۔یہ لیول صبح ہونے کے بعد تک بڑھتا رہتا ہے۔
اگرچہ اس کا زیادہ تر دارومدار آپ کے طرز زندگی اور وقت کے صحیح استعمال پر ہے،تاہم کچھ غذائیں بھی میلاٹونن کی پیداوار بڑھا کرآرام دہ اور پرسکون نیند لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔غذائوں میں موجودمیلاٹونن کی پیداوار کو بڑھانے والے یہ اہم وٹامنز اور منرلز؛ٹرپٹوفین،میگنیشیئم،کیلشیئم اور بی6ہیں۔

ٹرپٹوفین:

غذا میں موجود یہ امائنو ایسڈ سیروٹونن میں بدل کر میلاٹونن میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
ٹرپٹوفین سے بھرپور چند بہترین غذائیں یہ ہیں ۔
۔ڈیری پروڈکٹس(دودھ،کم چکنائی والی دہی،پنیر)
۔ پولٹری(ٹرکی مرغی،چکن)
۔سی فوڈ(شرمپس ،سالمن،سرڈائن،ٹونا،ہالیبٹ،کوڈ)
۔میوے اور بیج(السی،تل،کدو،سورج مکھی،کاجو،مونگ پھلی ،بادام ،اخروٹ)
۔پھلیاں(لوبیا،مٹر، چنا )
۔پھل(سیب،کیلے،آڑو،اواکاڈو)
۔سبزیاں(پالک،بروکولی،شلغم کے پتے،ایسپیراگس،پیاز )
۔اناج(گیہوں،چاول،جوء، مکئی ،جو)

میگنیشیئم:

نیند لانے میں اہم کردار ادا کرنے والا منرل ہے جو قدرتی طور پر سکون پہنچا کر ایڈرینالائن ہارمون کو غیر فعال بناتا ہے۔ میگنیشیئم کی کمی نیند میں کمی کا باعث بنتی ہے۔اس لئے بعض اوقات اسے نیند لانے والامنرل بھی کہا جاتا ہے۔ میگنیشیئم حاصل کرنے کے بہترین ذرائع یہ ہیں :
۔گہرے سبز پتے(چھوٹی پالک،کیل،کولارڈکے پتے)
۔میوے اور بیج(بادام،سورج مکھی کے بیج،کاجو،السی کے بیج،برازیل نٹس،امریکی اخروٹ)
۔خالص گندم
۔مچھلی(سالمن،ہالیبٹ ،ٹونا ،میکریل)
۔سویابین
۔کیلا
۔اواکاڈو
۔کم چکنائی والی دہی

کیلشیئم:

دماغ کو میلاٹونن پیدا کرنے میں مدد دینے والا سب سے اہم منرل ہے۔کیلشیئم کی کمی نیند میں خلل یا بعض اوقات بے خوابی کا بھی باعث بنتی ہے۔کیلشیئم والی غذائیں بے خوابی کے مریضوں کے لئے مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔دودھ سے بنی وہ تمام اشیاء جن میں ٹرپٹوفین اور کیلشیئم دونوں موجود ہوں ،نیند لانے کے لئے بہترین ہیں ۔کیلشیئم حاصل کرنے کے اہم ذرائع یہ ہیں ۔
۔گہرے سبز پتوں والی سبزیاں
۔کم چکنائی والا دودھ
۔پنیر
۔دہی
۔سرڈائن
۔فورٹیفائڈ دلیہ
۔سویابین
۔فورٹیفائڈ اورنج جوس
۔غذائیت سے بھرپور روٹی اور اناج
۔ہری مٹر
۔بھنڈی
۔بروکولی

 

مزید جانئے :میٹھے کے شوقین لوگوں کے لئے صحت بخش سوئیٹ ڈشز

وٹامن بی 6:

وٹامن بی 6، ٹرپٹوفین کو میلاٹونن میں تبدیل کرنے میں مدد دیتا ہے۔بی 6کی کمی کاسیروٹونن لیول کم ہونے اور نیند کی کمی سے گہرا تعلق ہے۔وٹامن بی 6کی کمی ڈپریشن کا باعث بننے کے ساتھ موڈپر بھی اثر انداز ہوتے ہیں جو کہ بے خوابی کا باعث بنتے ہیں ۔بی سکس حاصل کرنے کے بہترین ذرائع یہ ہیں ۔
۔سورج مکھی کے بیج
۔پستہ
۔السی کے بیج
۔مچھلی(ٹونا،سالمن ،ہالیبٹ)
۔گوشت(مرغی،ٹونا،بغیر چربی والاگائے کا گوشت)
۔خشک آلو بخارا
۔کیلا
۔اواکاڈو
۔پالک
ان چیزوں کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں اور بچوں جیسی نیند سوئیں۔

انگریزی میں پڑھئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...