میٹھے کے شوقین لوگوں کے لئے صحت بخش سوئیٹ ڈشز

3,471

ایلیکزینڈروول کوٹ کے مطابق “تمام چیزیں جومیں واقعی کرناپسندکرتاہوں وہ غیرقانونی ،غیراخلاقی اورموٹاکرنے والی ہوتی ہیں۔”کئی سال پہلے تک ہم ابتدائی دوآپشن سے متفق نہیں تھے۔کیونکہ ہم ایک ایسی قوم سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ہرکھانے کے بعد میٹھاکھانااپنامذہبی فرض تصورکیاجاتاہے۔ہم اس بات پرتویقین رکھتے ہیں کہ میٹھے کااستعمال موٹاکرتاہے۔اکثر ہمیں ایسے لوگوں کاسامناکرناپڑتاہے جوکہتے ہیں کہ” اوہ ہمیں تومیٹھاپسندہی نہیںہے۔”جوواقعی ہماراموڈخراب کردیتاہے۔ہم اس بات کومانتے ہیں کہ ہم میٹھاکھاناپسند کرتے ہیں بلکہ اس کادفاع بھی کرتے ہیں۔ہمیں لوگوں سے ایسی غیرحقیقی باتیں بھی سننے کوملتی ہیں کہ “جب تک زندہ ہیں میٹھے سے تونہ روکو” مطلب کے لوگ کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔
تاہم یہ نقطہ نظرآپ کوخطرناک بیماریوں سے محفوظ نہیں رکھے گا۔جوچینی کے زائد استعمال سے لاحق ہوتی ہیں۔ بہت مشہورذیابیطس کے ساتھ ساتھ پنیرسے حاصل ہونے والی اضافی چکنائی،گھی اورکریم جوعام طورسے میٹھے کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے دل کے امراض کاسبب بنتی ہے۔ہم آپ کے چہرے کے تاثرات بدلتے دیکھ رہے ہیں برائے مہربانی اپناغصہ ہم پرنہ نکالیں۔ہم یہاں آپ کی مددکرناچاہتے ہیں۔ہم بھی آپ کی طرح میٹھے کے شوقین ہیں۔چلیں اب لیکچرختم کرتے ہیں اورآپ کوصحت بخش میٹھے بنانے کی تراکیب بتاتے ہیں جوآپ کے ٹیسٹ بڈزکوناامید نہیں کریں گی۔

1۔سوجی کاحلوہ(لوفیٹ/ چینی ورژن)

آپ کومندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت ہوگی:
سوجی ایک کپ
گھی دوکھانے کے چمچ
چینی ایک تہائی کپ
پانی ڈھائی کپ
مکھن ایک کھانے کاچمچ(اگرمکھن نہ ہوتواس کی جگہ کنولاآئل استعما ل کیاجاسکتاہے)
سبزچھوٹی الائچی دوسے تین(موٹی کٹی ہوئی)
کٹے ہوئے بادام حسب ضرورت

ترکیب

1۔پانی میں اچھی طرح چینی گھولیں اورایک طرف رکھ دیں۔
2۔فرائی پین میں گھی ڈال کرپانچ منٹ تک سوجی کوبھون لیں۔اس کے بعد اس میں مکھن یاتیل شامل کریں اورمزیدبیس منٹ تک ہلکی آنچ پراس وقت تک پکائیں جب تک سوجی ہلکے براؤن کلرمیں تبدیل نہ ہوجائے۔اس کے بعد اس میں الائچی شامل کریں۔
3۔پھراس میں چینی اورپانی والامکسچرشامل کریں۔چمچ سے مکس کریں جب تک پانی جذب نہ ہوجائے۔
4۔کٹے ہوئے بادام سے گارنش کریں۔

مزید جانئے :صحت کے مختلف مسائل کے لئے مزیدارکھانوں کی تراکیب

2۔صحت مندنوبیک کوکیز

Sweet Dishes Recipe in Urduاجزاء
سفیدچینی سوا(1 1/4)کپ
مکھن آدھاکپ
دودھ لوفیٹ(1%) آدھاکپ
پھیکاکوکوپاؤڈر چارکھانے کے چمچ
فوری پکنے والے جو تین کپ
کرنچی پینٹ بٹر آدھاکپ
ونیلاایکسٹریکٹ ایک چائے کاچمچ
پھیکاناریل آدھاکپ

ترکیب

1۔چینی ،دودھ ،مکھن اورکوکوایک ساس پین میں یکجاں کرلیں۔
2۔ایک ابال آنے یااس وقت تک پکائیں جب تک چینی گھل نہ جائے۔
3۔چولھے سے اتارکرجو،پینٹ بٹر،ونیلاایکسٹریکٹ اورناریل شامل کریں۔
4۔اس آمیزے کی اخروٹ کے سائز کی چھوٹی چھوٹی بال تیارکرلیںاورویکسڈ پیپرپررکھ دیں۔
5۔اس وقت تک ٹھنڈاہونے دیں جب تک وہ سخت نہ ہوجائیں۔

مزید جانئے : گرمیوں کے قدرتی انرجی بوسٹر جوسز

3۔تربوز کے صحت بخش آئس پوپس

Sweet Dishes Recipe in Urdu

اجزاء :

کٹی ہوئی اسٹرابیری تین چوتھائی کپ

ثابت اسٹرابیری دوکپ
تربوز(کیوب میں کٹے ہوئے) دوکپ
لائم جوس ایک چوتھائی کپ

ترکیب

1۔تین اونس کے آئسکریم کے سانچوں میںکٹی ہوئی اسٹرابیری ڈالیں۔
2۔تربوز،ثابت اسٹرابیری،براؤن شوگر،نمک اورلائم جوس کوبلینڈ کریں اورپیوری تیارکرلیں۔
3۔اس مکسچرکواچھی طرح چھان لیں اورجوس علیحدہ کرلیں۔
4۔اس جوس کوسانچوں میں ڈالیں اوراسٹک لگادیں۔
5۔منجمد ہونے تک فریز کردیں۔عام طورپراسے جمنے میں چھ گھنٹے لگتے ہیں۔

 

اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

تحریر : اقراء اسلم


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...