اب فٹ رہیں وہ بھی بغیر ورزش کے

17,432

صحت مند رہنے کے لیے ورزش کرنا نہایت آسان اور مفید حل ہے جو جسم کو فعال رکھ کر بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے اور دیرپا مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔ تاہم زندگی کی مختلف مصروفیات میں ورزش کا وقت نہیں نکل پاتا

نتیجتاً لوگ 8 گھنٹے دفتر، روز مرہ کے کام اور بقیہ وقت گھر میں بیٹھ کر گزارنے کے بعد موٹاپے سمیت دوسری مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ لیکن اب اس مسئلے سے نمٹنے کا حل ہم آپ کو بتائیں گے جو کہ آپ کو انہی معمولات زندگی میں فٹ رہنے کے کچھ طریقے بتا رہے جو باآسانی قابل عمل ہیں اور ان تمام طریقوں پر عمل کرکے آپ بہت جلد اپنے اندر تبدیلی محسوس کریں گے۔

گھر کے کام کاج

زندگی کے مصروف شیڈول میں ایک مصروفیت گھر کے مختلف کام بھی ہیں۔ گھر کے مختلف کام جن میں آپ کا جسم زیادہ سے زیادہ حرکت کرے آپ کے جسم کی کیلوریز میں کمی کرتا ہے۔اگر روزانہ کی بنیاد پر آپ اپنے گھر کے چند کام خود اپنے ہاتھوں سے انجام دیں تو یہ آپ کی فٹنس بحال رکھنے میں مدد گار رہے گا۔

مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ

سیڑھیاں چڑھیں

دفتر میں اور گھر کے کاموں کے لیے مختلف مالز اور سینٹرز میں الیکٹرانک سیڑھیوں یا لفٹ کے بجائے عام سیڑھیوں کا استعمال کریں۔ یہ ہی نہیں چھوٹے موٹے کاموں کے لئے بائیک یا گاڑی کے بجائے اپنے پاؤں کو حرکت میں لائیں یہ جسم کی ورزش کا سب سے آسان طریقہ ہے۔

رقص یا اچھل کود

رقص جسم کے تمام اعضا کو حرکت میں لا کر جسم کو فعال بناتا ہے۔ بند کمرے میں اپنی پسندیدہ دھن پر یا کوئی کام کرتے ہوئے رقص کرنا، جب آپ کو کوئی نہ دیکھ رہا ہو یا پھر اگر رقص نہ بھی آتا ہو تو 5 تا 10منٹ اچھل کود ضرور کریں کیونکہ یہ بھی ورزش کا بہترین طریقہ ہے۔

مزید جانئے :کولہے کم کرنے کی آسان ورزش

صبح جلدی اٹھیں

ورزش کرنے کے لیے کوئی لمبا چوڑا شیڈول ترتیب دینے کی ضرورت نہیں۔ اپنے معمول سے صرف30منٹ قبل اٹھیں جب تمام اہل خانہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہوں اور اس 30منٹس کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصے میں یوگا اور دوسرے حصے میں واک کریں تاکہ
آپ کا جسم تر و تازہ ہوسکے۔

مختصر وقت کی ورزش

اگر جم جانا آپ کے معمولات میں شامل ہے یا آپ کے گھر میں ورزش کی مشینیں موجود ہیں تو آپ ان پر 30 منٹ یا ایک گھنٹہ صرف کرنے کے بجائے وقت بچانے کے لیے صرف 10 سے 15 منٹ بھی صرف کرسکتے ہیں۔یاد رکھیں اگر باقاعدگی سے ورزش کی جائے خواہ وہ مختصر وقت کے لیے ہی ہو تب بھی اس سے نہایت حیران کن فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید جانئے : 5طریقوں سے اپنا میٹابولزم تیز کریں اور وزن گھٹائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...