وہ غذائیں جو گرمی میں جلد کو نکھاریں

6,287

گرمی کا موسم آتے ہی خواتین کو خاص طور پر اپنی جلد کی فکر پڑ جاتی ہے اور وہ سورج کی تپش، دھول مٹی اور پسینے کی وجہ سے جلد کو پہنچنے والے نقصانات سے بچنے کی ہر ممکن جتن کرتی ہیں۔لیکن اکثر لوگ یہ بات جانتے نہیں کہ جلد کو بہتر بنانے کیلئے صرف میک اپ اور کریم وغیرہ کا استعمال ہی کافی نہیں بلکہ اس مقصد کیلئے آپ کو اپنی غذا میں کچھ چیزوں کا اضافہ بھی ضرور کرنا چاہیے۔

ایک خبرکے مطابق ہالی ووڈ اداکراؤں کو سنوارنے والی میک اپ آرٹسٹ وینڈی رووی کہتی ہیں کہ یہ اداکارائیں صرف میک اپ کی وجہ سے خوبصورت نظر نہیں آتیں بلکہ ان کی جلد اندر سے بھی نکھری ہوئی ہوتی ہے کیونکہ اس کی وجہ فائدہ بخش غذائیں ہوتی ہیں اگر آپ بھی اپنی جلد کو اندر سے صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو ان غذائوں کو گرمی میں ضرور استعمال کریں۔



پانی

جسم میں پانی کی کمی کا اثر آپ کی جلد پر نظر آتا ہے، جلد کو تر و تازہ رکھنے کیلئے جتنا زیادہ ممکن ہو پانی پیئیں، گرمی میں جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے آپ مختلف مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مگر ناشپاتی 

مگر ناشپاتی عام طور پر امریکا میں پایا جاتا ہے تاہم دنیا کے دیگر حصوں میں بھی یہ دستیاب ہوتا ہے، اس میں فائدہ مند فیٹس موجود ہوتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ اس پھل کو کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے، یہ جسم کو اندر سے نمی فراہم کرتا ہے جس کہ وجہ سے جلد تر و تازہ نظر آتی ہے۔اس میں موجود مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ جسم میں جاکر جلد کو الٹرا وائلیٹ شعائوں کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔

اندرونی طور پر صفائی کے لئے کھیرا 

کھیرے میں پانی بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے جو نظام انہضام بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اسی لیے اسے اندر کی صفائی کرنے والا بھی کہا جاتا ہے۔کھیرے کا استعمال دماغ کو پرسکون اور جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے، اس کے چھلکے میں سلیکا پایا جاتا ہے جو جسم میں Collagen کی تیاری میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے جلد کی ساخت اور لچک برقرار رہتی ہے۔



پانی سے بھرپور تربوز

گرمی کا ذکر ہو اور تربوز کی ذکر نہ آئے ایسا ممکن نہیں، گرمیوں میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال نہایت ضروری ہوتا ہے اور تربوز میں پانی کے ساتھ ساتھ ذائقہ بھی موجود ہوتا ہے۔تربوز میں 93 فیصد پانی ہوتا ہے اور اس میں وٹامن اے اور سی بھی موجود ہوتے ہیں، جلد کو جوان اور چمکدار رکھنے کیلئے ان تین چیزوں سے بہتر کوئی چیز نہیں۔اور ہاں اگر آپ تربوز کھاکر اس کا بیج پھینک دیتے ہیں تو ایسا مت کریں، تربوز کے بیج میں فائدہ مند فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو پانی کی کمی کو پورا کرتے ہیں اور جلد کو کیل مہاسوں سے نجات دلاتے ہیں۔

عمر گھٹانے والی ڈارک چاکلیٹ

غذائیت سے بھرپور اعلیٰ معیار کی ڈارک چاکلیٹ کے جہاں اور بہت سے فوائد ہیں، وہیں یہ آپ کی جلد کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ڈارک چاکلیٹ کا استعمال جلد کو سورج کی مضر شعائوں سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ جسم میں سوزش اور سوجن کو بھی کم کرتا ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...