گرمیوں میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کے ٹھنڈے ٹھنڈے طریقے

2,250

گرمی کا موسم پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے مزاج بھی کافی گرم چل رہے ہیں اور ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے بھی اس مرحلے کو زیادہ بدترین کردیا ہے یقیناً آپ کو بھی اس کا تجربہ تو ہوا ہی ہوگا؟گرمی بھگانے کے لئے اکثر آپ کا دل کرتا ہوگا کہ کسی سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادیں یا ٹھنڈا مشروب اپنے منہ کو لگالیں لیکن ہمیشہ ایسا ممکن نہیں ہوپاتا مگر کچھ سادہ اور کم خرچ طریقوں کے ذریعے بھی آپ گرم موسم کی مشکلات کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں۔

درج ذیل میں چند نسخے دیئے جارہے ہیں جن کو آزمانا شرط ہے البتہ فائدے کے قائل آپ خود ہی ہوجائیں گے۔

اپنے بستر کو ٹھنڈا کریں

نرم جیل آئس پیکس اپنے بستر کے اوپر اور چادر کے نیچے رکھ دیں اور اگر زیادہ ہی آرام چاہتے ہیں تو ان آئس بیگز کو اپنے پیروں، گردن یا کمر کے نچلے حصے پر بھی رکھ سکتے ہیں۔

پودینے کی چائے

پودینے کی چائے کو تیار کریں اور پھر فریج میں رکھ دیں، ایک بار جب وہ صحیح معنوں میں ٹھنڈی ہوجائے ، اس کو نوش کریں اور اگر دل کرے تو کسی اسپرے بوتل میں ڈال کر اپنے اوپر چھڑکاؤ کریں۔ یہ پانی سے زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ چائے میں پودینے کے باعث شامل ہوجانے والا مینتھول آپ کی جلد کو ٹھنڈک اور جھنجھناہٹ کا احساس پیدا کرتا ہے۔


کھٹملوں سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ؟

سانسکے ذریعے

اگر آپ کو بہت زیادہ گرمی لگ رہی ہو تو سانس لینے ایک خاص طریقہ آپ کو سکون فراہم کرے گا۔ اپنی زبان کو ذرا سا باہر نکال کر درمیان کی جانب بل دیں اور پھر اپنے منہ کے ذریعے سانس لیں۔ کچھ دیر سانس کو روکے رکھیں اور پھر آہستگی سے اپنی ناک کے ذریعے خارج کریں۔ یہ عمل پانچ سے دس بار دوہرائیں۔

پریشر پوائنٹ پرٹھنڈی بوتل

اگر آپ کو گرمی بہت زیادہ لگ رہی ہو برف والا پانی ایک بوتل میں بھر کر جسم کے پریشر پوائنٹس جیسے کلائیوں، گھٹنوں کے پیچھے اور ٹخنوں پر رکھ دیں جس سے آپ فوری ٹھنڈک محسوس کرنے لگیں گے۔

ٹھنڈی چادریں

اپنے بستر کو چادروں اور تکیوں کے غلاف سے ٹھنڈا کریں، انہیں پلاسٹک بیگز میں رکھ کر فریزر میں کچھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد سونے سے کچھ دیر پہلے ہی بستر پر رکھ دیں اور پھر اے سی جیسے ماحول میں میٹھی نیند کا مزہ لیں۔

عام چیزوں کو اے سی بنادینا

پانی کی کچھ بوتلیں فریز کریں اور انہیں کسی فرشی یا ڈیسک فین کے سامنے رکھ دیں اور پھر آپ اس عارضی ائیرکنڈیشنر سے خارج ہونے والی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔


پسینے کی بو سے نجات حاصل کرنے کے ٹوٹکے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...