داغ ،دھبوں سے پاک صاف ستھری جلد

96,117

اگرآپ کے چہرے یا جسم کے کسی اور حصے پر سیاہ دھبے نمودار ہورہے ہیں اور آپ ان کے ہونے کی وجہ اور علاج جاننا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل ضرور ملاحظہ فرمائیں اور دیکھئے کہ جلد کے ماہرین کالے دھبوں (ہائپر پگمینٹیشن)کی وجوہات علاج اور ان سے بچائو کے کیا طریقے بتائے ہیں ؟

ہائپر پگمینٹیشن کیا ہے ؟

جلد پر نمودار ہونے والے گہرے دھبے ہائپر پگمینٹیشن کہلاتے ہیں ۔ہماری جلدکے سیلز میں میلانن ہوتا ہے جو جلدکو رنگت بخشتا ہے۔جب جلد کے سیلززیادہ میلانن بنانا شروع کردیتے ہیں تو یہ ہائپر پگمینٹیشن کا باعث بنتے ہیں ۔

ہائپر پگمینٹیشن کیوں ہوتا ہے؟

جب جلد کی کوئی بیماری ہوتی ہے یا چوٹ لگ جاتی ہے تو میلانن کی پیداوار میں اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ ہائپر پگمینٹیشن کا باعث بنتا ہے۔جلد کی عام بیماریوںجیسے ایکنی،ایگزیما یا صرف کھجانے کی وجہ سے ہی یہ نشان بن جاتے ہیں ۔بعض اوقات اسکن ٹریٹمنٹ میں ہونے والی غلطیوں کی وجہ سے بھی کالے دھبے نمودار ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ دھوپ میں رہنے کی وجہ سے بھی جلد پر دھبے اور جھریاں پڑ جاتی ہیں ۔

میلازما:

دھوپ میں رہنے کی وجہ سے گالوں اور ناک پر ہائپر پگمینٹیشن کے دھبے نمایاں ہو جاتے ہیں ہائپر پگمینٹیشن کی یہ قسم میلازما کہلاتی ہے ۔میلازما کی دوسری وجوہات میں حمل،ہارمونز کی کمی اور زیادتی،مانع حمل دوائوں کا استعمال یا ہارمون تھیراپی بھی ہو سکتی ہے۔

ڈرماٹولوجسٹ کے پاس جانا کیوں ضروری ہے؟

دھبے نمودار ہونے کی صورت میں ماہر جلد کے پاس جاناضروری ہوتا ہے تاکہ وہ ان کی وجہ جان سکے۔اگر آپ کے جسم پر ایسے تل موجود ہیں جو اپنی رنگت،بناوٹ یا حجم میں تبدیل ہو رہے ہیں تو فوری طور پر ڈرما ٹولوجسٹ سے رابطہ کریں۔جب جلد کے مرض جیسے ایکنی وغیرہ کی صحیح تشخیص ہوجاتی ہے تو وہ اس کا صحیح علاج ہوتا ہے اسی طرح جب ہائپر پگمینٹیشن کی بھی اصل وجہ پتہ چل جاتی ہے تو اس کا علاج بھی آسان ہو جاتا ہے۔

ہائپر پگمینٹیشن سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

جلد کو نہ کھجائیں اورجلد کو لاحق مسئلے کی تحقیق اور علاج ڈرما ٹولوجسٹ کوہی کرنے دیں۔ایسی چیزوں سے بچیں جو آپ کی تکلیف کو زیادہ بڑھادیں۔دھوپ سے بچیں اورہر موسم میں 30 یا اس سے زیادہ ایس پی ایف کا سن اسکرین استعمال کریں ۔بڑے ہیٹ ،اسکارف اور سن گلاسس لگائیں اور سائے میں چلیں۔

پگمینٹیشن کے مختلف علاج

رنگ گوراکرنے والی کریمیں:

ہائڈروکوئنن،کوجک ایسڈ،ایزیلک ایسڈاورریٹینول والے مرہم کا استعمال صرف ڈرماٹولوجسٹ کی ہدایت پر استعمال کریں کیونکہ ان سے ہائپرپگمینٹیشن دوبارہ بڑھنے،خارش اور سوزش ہونے کے امکانات بھی پیداہو سکتے ہیں ۔

لیزر ٹریٹمنٹ:

کچھ لیزر ٹریٹمنٹ جیسےQ ۔سوئچڈ،IPL اور فریکشنل لیزربھی دھبوں کو ہلکا کرتی ہیں ۔

کیمیکل پلز

کیمیکل پلزکا استعمال بھی دھبوں کو ہلکا کرکے جلد کی رنگت ایک سی بنانے میں مدد دیتا ہے۔مارکیٹ میں مختلف قسم کے کیمیکل پلز دستیاب ہوتے ہیںجن میں سے کچھ یلکے ہوتے ہیں جو جلد کی سطح کو ایکس فولیٹ کرتے ہیںاور کچھ سخت ہوتے ہیں جو جلد کی تہوں کے اندر تک جاکر کام دکھاتے ہیں۔اور میلازما کے دھبوں کا خاتمہ کرتے ہیں ۔
پگمینٹیشن کو ہلکا کرنے کے لئے بار بار پیل استعمال کرنے کے ضرورت ہوتی ہے اس کے علاوہ گہری رنگت پر سخت پیل کے استعمال کے سائڈ افیکٹ بھی ہوسکتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان کا استعمال کسی ماہر ڈرماٹولوجسٹ کی زیرنگرانی ہی کیا جائے۔

علاج کے بعد کی احتیاط

علاج کے بعد ضروری ہے کہ دھوپ سے بچا جائے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق رنگ صاف کرنے والی کریم استعمال کی جائے۔
اگر ٹریٹمنٹ کے بعد احتیاط نہ کی گئی تو میلازما اور دھوپ سے پڑنے والے دھبے بھی دوبارہ آجائیں گے۔


سردی کے موسم میں بالوں کی حفاظت کے 5طریقے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...