بالوں کے لئے مفید غذائیں
وہ غذائیں جو بالوں کے لئے انتہائی فائدے مند ہیں ان ٖغذاؤں کا استعمال آپ کے بالوں کومضبوط اور صحت مند بناتا ہے۔ وہ غذائیں مندرجہ ذیل ہیں
بادام
اگر بادام کھانا پسند ہیں تو یہ بات ضرور پسند آئے گی کہ اس گری کے چوتھائی کپ میں 14.72 مائیکروگرام بائیوٹین موجود ہوتی ہے، یعنی ایسا صحت بخش پروٹین جو بالوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ عام طور پر انسانی جسم کو روزانہ 30 مائیکرو گرام بائیوٹین کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کے لیے کچھ مقدار میں بادام اور دیگر گریاں اور ناشتے میں جو کا دلیہ اس حوالے سے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
شکرقندی
شکرقندی ایک جز بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی کا نتیجہ اکثر خشک جلد کی شکل میں نکلتا ہے جو بالوں میں خشکی اور اس کے جھڑنے کی صورت میں بھی نظر آتا ہے۔ صحت مند سر کی سطح کے لیے غذا میں زیادہ بیٹا کروٹین کو شامل کرنا ضروری ہے اور شکرقندی اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
انڈے
کچھ افراد کچے انڈوں کو ہی اپنے بالوں پر لگا کر انہیں کنڈیشنر کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر آپ انہیں کھا کر بھی یہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ انڈوں میں بائیوٹین بھی ہوتا ہے جو وٹامن بی کی ایک قسم ہے اور یہ سر کی صحت اور بالوں کی نشوونما کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
پیاز
لگ بھگ ہر کھانے میں شامل کی جانے والی یہ سبزی بھی بائیوٹین سے بھرپور ہوتی ہے، اسے سلاد میں کھانا عادت بنالینا بالوں کے لیے اہم پروٹین کو جسم کا حصہ بناتے ہیں۔ سلاد سے ہٹ کر سالن میں اسے شامل کرنا بھی بائیوٹین ایکٹو کرتا ہے۔
مزید جانئے :گرمیوں میں جلد کے عام مسائل
پالک
پالک کو غذا کا حصہ بنانا خوراک کے ذریعے غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ اس میں وٹامنز بی، سی اور ای کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم، کیلشیئم، آئرن، میگنیشم اور اومیگا تھری شامل ہوتے ہیں اور یہ سب اچھے صحت مند بالوں کے درکار ہوتے ہیں۔ پالک میں شامل آئرن خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن بالوں کے غدود تک پہنچانے میں خاص طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے جو صحت مند بالوں کی نشوونما کے لیے لازمی ہے۔
ٹماٹر
ویسے تو پاکستان میں یہ کافی مہنگے ہوچکے ہیں، تاہم اسے سلاد، سینڈوچ یا سالن وغیرہ میں ڈال کر کھانا جسم میں وٹامنز کی سطح بڑھاتا ہے جو بالوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
گاجر
گاجروں کے بارے میں اکثر سوچا جاتا ہے کہ یہ آنکھوں کے لیے بہترین سبزی ہے مگر یہ آپ کے بالوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ کیروٹین اور وٹامن اے سے بھرپور یہ سبزی بالوں کو جگمگا دیتی ہے اور ان کو قدرتی کنڈیشنر فراہم کرتی ہے کیونکہ یہ بالوں میں قدرتی تیل کی سطح کو برقرار رکھتی ہے اور خشکی نہیں ہونے دیتی۔
چکن
معیاری پروٹین صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے اور اس کے بغیر یا ناقص معیار کے نتیجے میں بالوں کی تباہی یقینی ہوجاتی ہے۔ پروٹین کی کمی بالوں کی رنگت کے اڑنے یا ان کے سفید ہوجانے کا باعث بھی بن جاتی ہے، مرغی کا گوشت چونکہ پروٹین سے پروٹین ہوتا ہے جو بالوں کی مضبوطی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی نشوونما کو بھی صحت مند بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
مونگ پھلی
سردیوں میں عام کھائی جانے والی مونگ پھلی بھی بائیو ٹین سے بھرپور گری ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ جز بالوں کے لیے کتنی اہمیت رکھتا ہے۔