بیف لزانیا

2,349

عید الاضحی کا موقع ہے ، اس کا مطلب بیف بھی موجود ہونگی تو پھر کچھ الگ اور کچھ نیا ہوجائے۔ جانئے بیف لزانیا کی لذید ریسیپی !

 

:اجزاء

کارن آئل 4 کھانے کا چمچ
لہسن 1 چائے کا چمچ
پیاز (چوپ)1عدد
بیف قیمہ 1 کلو
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سونف 1چائے کاچمچ
لہسن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی 1 چائے کا چمچ
ٹماٹر پیوری(درمیانے) 4عدد
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
اوریگانو 1 چائے کا چمچ
بیسل 1 چائے کا چمچ

لازانیہ شیٹ اُبالنے کے اجزاء:

پانی حسبِ ضرورت
کارن آئل 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لازانیہ شیٹ 12عدد


ملائی مٹن اور گلاوٹی کباب کی مزیدار ریسیپز جانئے !


وائٹ سوس کے اجزاء:

مکھن 2 کھانے کے چمچ
میدہ 2کھانے کے چمچ
دودھ 1 کپ
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ

اسمبلنگ کے اجزاء:

پاستہ سوستین چوتھائی کپ
اُبلی ہوئی لازانیہ شیٹ
تیار کیا ہوا قیمہ
تیار کی ہوئی سفید سوس
مزریلہ اور چیڈر چیز(کدوکش) 2 کپ
پارمیزان چیز(کدوکش) 2 کپ
کالا زیتون 2 -3

بنانے کی ترکیب :

ایک پین میں کا رن آئل لیں، اس میں لہسن، پیاز ، قیمہ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، سونف، لہسن پاؤڈر، کالی مرچ، لال مرچ کّٹی ہوئی ، ٹماٹر پیوری، ٹماٹر پیسٹ، ہرا دھنیا، اوریگانو، بیسل ڈال دیں۔ اب اس کو 18-20 منٹ تک پکا لیں۔

لازانیہ شیٹ اُبالنے کا طریقہ:

ایک پین میں پانی لیں اس میں نمک، کارن آئل، لازانیہ شیٹ ڈا ل کر اُبال لیں۔

سفید سوس بنانے کا طریقہ:

ایک پین میں مکھن لیں اس میں میدہ ڈال کر تھوڑی دیر کو پکا لیں ۔ اب اس میں دودھ ، کالی مرچ، نمک ڈال کر پکا لیں۔ سفید سوس تیار ہے۔

اسمبلنگ:

ایک برتین میں اس کی تہہ میں پاستہ سوس لگا لیں۔ اب اس پر اُبلی ہوئی لازانیہ شیٹ رکھ دیں اور اس پر دوبارہ سے پاستہ سوس لگا لیں۔ اب اس پر تیار کیا ہوا قیمہ پھیلا دیں اور پھر اس پر تیار کی ہوئی سفید سوس لگا لیں۔ اب اس پر مزریلہ چیز، چیڈر چیز ,پارمیزان چیز پھیلا لیں،۔ اب دوبارہ اس پر لازانیہ شیٹ رکھ دیں اور دوبارہ اس پر پہلے کی طرح تہہ بنا لیں۔ اب اس پر کالا زیتون ، شملہ مرچ کی گارنش کر لیں۔ اب اس کو دس سے بارہ منٹ 190 درجہ حرارت پر بیک کر لیں۔

اس کے بعد کھانے کے لئے پیش کریں۔


6 مختلف طریقوں سے لیمن ایڈ بنانے کے طریقہ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...