گرمیوں میں جلد کو صاف رکھنے کے قدرتی طریقے

8,227

ہمارے ملک میں گرمی کا موسم شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔سورج کی تیز شعاعیں جلد کو جھلسا دیتی ہیں ۔آلودگی،گرم ہوائیں،اور ٹوکسن جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں اور دھول اور مٹی جلد کے مسام بند کردیتی ہیں ۔لہٰذا جلد کو کافی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن اس کے لئے ضروری نہیں کہ آپ بازار میں بکنے والی قیمتی بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال کریں ۔یہ اشیاء مہنگی ہونے کے ساتھ آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہیں ۔اس لئے گرمیوں میںاپنی جلد کوصاف رکھنے کے لئے قدرتی اشیاء کا استعمال کریں جو آپ کے گھر میں ہی موجود ہوتی ہیں ۔

جلد کو صاف رکھنے کے طریقے:

چہرہ بار بار دھوئیں:

چہرے سے پسینہ اور گر دصاف کرنے کے لئے دن میں کئی مرتبہ منہ دھوئیں۔دودھ میں روئی بھگو کر بھی چہرے کو اچھی طرح صاف کیا جاسکتا ہے۔دن میںباہر نکلتے وقت جلد کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچانے کے لئے ۳۰ سے زیادہ ایس پی ایف والا سن اسکرین استعمال کریں۔

ایکس فولیٹ کریں:

گرمیوں میں جلد کی چمک برقرار رکھنے کے لئے ہفتے میں دو مرتبہ ایکس فولیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔بیسن ،ملائی ،ہلدی اور لیموں ملا کر چہرے اور گردن پر گولائی میں ملیںاور دھولیں۔ایکنی والی جلد پرملتانی مٹی،عرق گلاب اور صندل کی لکڑی کا پائوڈر ملا کر لگائیں ۔پختہ عمر والی جلد پرصندل کی لکڑی کا پائوڈر،دہی اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر لگائیں ۔

کلینزنگ کریں:

جلد کی حفاطت کے لئے کلینزنگ بھی ضروری ہے۔کلینزنگ کے لئے دہی اور شہد ملا کر ۱۰ منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں ۔اور پھر دھولیں جلد صاف اور نکھر جائے گی۔جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لئے اچھا موائسچرائزر استعمال کریں ۔چکنی جلد کے لئے جیل والا موائسچرائزر جبکہ نارمل جلد کے لئے پانی والا موائسچرائزر استعمال کریں۔


مزید جانئے :گرمیوں میں جلد کے عام مسائل

دھوپ سے جلنے والی جلد کے لئے:

تیز دھوپ جلد کو جھلسا دیتی ہے ۔دھوپ میں زیادہ رہنے والے لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے ۔ایسی جلد کو صاف کرنے کے لئے ٹماٹر کا رس مفید ہے۔ٹماٹر اور لیموں ہر طرح کی جلد کے لئے مفید ہیں ۔اگر جلد بہت خشک ہے تو ان کے ساتھ صندل کی لکڑی کا پائوڈر ملا کر لگائیں ۔چکنی اور ایکنی والی جلد پر ملتانی مٹی ملا کر لگائیں ،جبکہ پختہ جلد پر دہی اور صندل کا پائوڈر ملا کر لگائیں۔۱۰ منٹ تک یہ پیسٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے نشان صاف کرنے کے لئے شہد اور لیموں ملا کر ۱۵ سے ۲۰ منٹ کے لئے لگائیں اور پھر دھو لیں ۔اس کے علاوہ کچے دودھ میں بیسن اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کریں ۔یہ پیسٹ گولائی میں چہرے پر ملیں ۔جب یہ پیسٹ سوکھ جائے تو دھولیں ۔لیموں کا رس قدرتی بلیچ کا کام دیتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے ۔لیکن اس کے بعد جلد خشک ہو جاتی ہے ۔اس لئے جلد پر لیموں کے استعمال کے بعد موائسچرائزر کا بار بار استعمال کرنا چاہئے۔

ایلوویرا کا استعمال کریں :

ایلو ویرا میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں ۔اس لئے جلد کی سوزش کو دور کرنے کے لئے ایلو ویرا کا استعمال بہترین ہے۔ایلوویرا جیل کیوبز کی شکل میں جما لیں ۔دھوپ میں سے واپس آکر جلد پر ایلوویرا کا کیوب ملیں اس کے علاوہ رات کے وقت بھی میک اپ کرنے سے پہلے یہ کیوب چہرے پر ملیں اس سے جلد تروتازہ اور چمکدار نظر آئے گی۔

جلد کو نرم وملائم بنانے کے لئے:

کیلے میں پوٹاشیئم،وٹامن ای اور سی اور قدرتی موائسچرائزر شامل ہے جو جلد کو نرم وملائم اور چمکدار بناتا ہے۔کیلے کو میش کرکے اس میں دودھ یا انڈے کی سفیدی ملاکر چہرے پر لگائیں ۔۲۰ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

اپنی غذا کا خیال رکھیں:

گرمی میں ہلکی غذا کھائیں ،ہری سبزیاں اور زیادہ پانی کی مقدار والے پھل جیسے تربوز اور خربوزہ کھائیں ۔چکنی،چٹ پٹی،نمکین اور تلی ہوئی چیزوں سے گریز کریں۔

ذیادہ پانی پیئیں:

دن میں ۸ سے ۱۰ گلاس پانی پیئیں ۔چائے ،کافی اور سوڈا ڈرنک کے بجائے تازہ پھلوں کا رس،ناریل کا پانی اور چھاج پیئیں ۔اگر سادہ پانی نہیں پیا جاتا تو اس میں اسٹرابیری اور سیب کے ٹکڑے ڈال لیں اس کے علاوہ پانی میںکھیرے اور لیموں کے ٹکڑے ،ادرک اور پودینہ ڈال کر رکھ لیں اور دن بھر پیتے رہیں ۔
گرمیوں میں جلد کی حفاظت کافی مشکل ہوتی ہے لیکن ان گھریلو ٹوٹکوں کے ساتھ آپ جلد کو صاف اور چمکدار رکھ سکتے ہیں ۔


مزید جانیں: یہ غذائیں کھائیں گنج پن اور کمزور بالوں سے جان چھڑائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...