لیموں سے جلد ،بال اور ناخن خوبصورت بنائیں

14,422

لیموں کا استعمال بہت سے کھانوں میں کیا جاتا ہے ۔گرمیوں میں لیموں پانی تازگی بخشتا ہے ۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے کے علاوہ لیموں کا استعمال خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔آپ بھی اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے لیموں کا استعمال کئی طرح کر سکتی ہیں ۔

جلد کی صفائی کے لئے :

لیموں میں اینٹی بیکٹیریئل خصوصیات موجود ہیں جو جلد کو جراثیم سے پاک کرکے دانوں سے محفوظ رکھتی ہیں ۔چند قطرے ناریل کے پانی میں،چند قطرے لیموں کا رس ملائیں اور جلد پر لگائیں ناریل کا پانی جلد کو نمی فراہم کرے گا اور لیموں جلد کو صاف کرکے چمک دار بنائے گا۔اگر آپ کی جلد حساس ہے تو براہ راست منہ پر لگانے کے بجائے پہلے ہاتھ پر لگاکر چیک کر لیں ۔

کہنی اور گھٹنوں کی صفائی کے لئے:

لیموں میں وٹامنC موجود ہے جو جلد کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے ۔اگر آپ کے گھٹنے یا کہنیاں کالی ہیں تو آدھا لیموں کاٹ کر ان پر ملیں ۔چند ہی دنوں میں کالک ختم ہو جائے گی۔

بلیک ہیڈز ختم کرنے کے لئے:

لیموںمیں سٹرک ایسڈ ہے اس لئے اسے بلیک ہیڈز کی صفائی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔جلد کو صاف کرکے جہاں بلیک ہیڈز ہوں لیموں کی پھانک کاٹ کر ملیں اور تھوڑی دیر لگا رہنے دیں پھر دھودیں۔


دودھ کے 7حیرت انگیز استعمال


کلینزنگ کے لئے:

ایسی جلد( جس پر ایکنی یا دانے ہونے کا خطرہ ہو)کی کلینزنگ کے لئے 6اونس ڈسٹل واٹر میںدو قطرے لیموں کا رس اور دوقطرے ٹی ٹری آئل ملائیں اور روئی کی مدد سے جلد کوصاف کریں ۔

دانتوں کی صفائی کے لئے:

دانتوں کو چمکدار بنانے کے لئے ٹوتھ برش پر بیکنگ سوڈا لگائیں اوراس پر لیموں کا رس نچوڑ لیں پھر اس سے برش کریں ۔دانتوں کا پیلا پن ختم ہوکر دانت چمکدار ہو جائیں گے

جلد کو چمک دار بنانے کے لئے:

لیموں میں وٹامن Cاور سٹرک ایسڈ ہوتا ہے جو مستقل استعمال سے جلد کو گورا اور چمک دار بنانے میں مدد دیتے ہیں ۔وٹامن Cاینٹی اوکسی ڈینٹ ہے جو جلد کے فری ریڈکلز کو ختم کرتا ہے اور کولاجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔اس طرح جلد کے گہرے دھبے صاف ہونے میں مدد ملتی ہے۔لیکن جب جلد پر لیموں کا استعمال کریں تودھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے پر سن بلاک ضرور لگائیں کیونکہ لیموں کے استعمال کے بعد جلد زیادہ حساس ہوجاتی ہے۔

ہونٹوں کو صاف کرنے کے لئے:

لیموں کا رس برائون شوگرکے ساتھ ملا کر ہونٹوں کے لئے اسکرب تیار کریں ۔لیموں کا رس ہونٹوں کی مردہ کھال کو الگ کرے گا اور شکر اسے صاف کردے گی۔لیکن اگر آپ کے ہونٹ پھٹے ہوئے ہیں تو ان پریہ اسکرب نہ استعمال کریں ۔

ناخنوں کو مضبوط بنانے کے لئے:

جلدی جلدی مینی کیور کرانے سے ناخن خشک اور خراب ہونے لگتے۔ناخنوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کے لئے زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر ناخنوں کو اس میں ڈبوئیں ۔یہ ناخنوں کو مضبوطی بخشنے کے ساتھ ان کی پیلی رنگت کو بھی ختم کرے گا۔

بالوں کو چمک دینے کے لئے:

اگر بالوں کی چمک ماند پڑجائے تو شیمپو سے بال دھونے کے بعد پانی میں لیموں کا رس ملا کراس سے بالوں کو کنگھال لیں ۔بالوں میں قدرتی چمک پیدا ہو جائے گی۔


وہ ٹوٹکے جو کھانسی سے نجات دلائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...