دواؤں سےاپنی جان چھڑائیں ،یہ عادتیں اپنائیں

4,013

اچھی صحت کا حصول کس کا خواب نہیں ہوتا ہر کوئی چاہتا ہے کہ صحت مند اور توانا رہے۔ اچھی صحت ہی آپ کی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہوتی ہے بہت سے لوگ مختلف ٹوٹکوں اور کچھ لوگ اچھی صحت کے لئے مختلف ادویات کا سہارا لیتے ہیں لیکن ادویات کا بے جا استعمال صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔
بہت سے لوگوں کی ذاتی رائے کے مطابق کسی بیماری کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے علاج کروانا بھی صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے لیکن اگر ہم مصروف ترین زندگی کی دوڑ میں کچھ عادتیں اپنا لیں تو بیماری سے بچا جا سکتا ہے جو کے دواؤں کے استعمال سے زیادہ بہتر اور آذمودہ طریقہ ہے ایسی ہی چند عادتیں ہم آپکو بتاتے ہیں جن پر عمل کر کے بہترین صحت کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔


ناشتہ

ڈاکٹروں کے مطابق صبح کا ناشتہ نہ کرنا صحت کے لئے سنگین غلطی مانا جاتا ہے ناشتہ ھمارے جسم میں ایک ایندھن کے طور پر کام کرتا ہے۔ناشتے میں اگر دودھ یا فریش جوس کا ایک گلاس شامل کر لیا جائے تو صحت کے لئے بہت اچھا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ مکھن اور بغیر ملائی کے دہی کا استعمال بھی مفید ہے۔ناشتہ پورے دن کوچست و توانا رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔

مزید جانئے:زندگی کی پریشانیوں سے کس طرح نمٹیں؟

ورزش

دن میں چند منٹ ہی سہی لیکن ورزش کے لئے وقت ضرور نکالیں۔ لیکن اگر آپ زیادہ دیر تک ورزش نہیں کر سکتے تو جتنی دیر بھی آپ ورزش کریں بھرپور طاقت سے کریں بددلی اور کاہلی کے ساتھ بہت دیر تک ورزش کرنے سے بہتر ہے کہ بیس سے پچیس منٹ انتہائی تیز رفتاری سے چہل قدمی کریں یا پھر اپنے معالج کے مشورے سے مختلف قسم کی ورزش کریں۔


ذہنی سکون

آپکا دل اور ذہن پر سکون اور اطمینان سے بھرپور ہونا چاہیے منفی سوچ، غصہ، نفرت اور انتقام آپکی صحت کو متاثر کرتے ہیں اس لئے باتوں کو درگزر کرنے اور معاف کرنے کی عادت ڈالیں۔
بعض افراد غصے میں برا کہہ دیتے ہیں اور پھر پچھتاتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا۔ اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ جس سے آپ نے غصے میں گفتگو کی اس سے معذرت کرلیں۔ یہ عادت آپ کے دل کو بہت سکون پہنچائے گیااور ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کو بھی چار چند لگائیں گی۔

مزید جانئے :دفترمیں کامیابی حاصل کرنے کے چند اصول

ہنسنا ،مسکرانا

ہنسنا، مسکرانا اور قہقہہ لگانا آپکے دماغ میں موجود کیمیائی اجزا جو تناؤ کی وجہ بنتے ہیں انکا خاتمہ کرتے ہیں اسی لئے پریشانی کی صورت میں کسی مزاح خیز سرگرمی کو اپنائیں یہ عمل آپکی پریشانی کو بھی دور کریگا اور پریشانی کی وجہ سے ہونے والی صحت کے مسائل کا بھی خاتمہ کریگا ۔پریشانی کی صورت میں وقتی طور پر یہ عمل کریں جب آپکا دماغ پر سکون ہو جائے تو پریشانی کا حل تلاش کریں ۔


صبح سویرے اُٹھنے کی عادت

صبح سویرے اٹھنے کی عادت صحت کے لئے اور کامیاب زندگی کے لئے بے حد ضروری ہے بچپن ہی سے گھر کے بزرگ ہمیں صبح سویرے اٹھنے کے بے شمار فوائد گنواتے آئے ہیں لیکن ہم نےبہت کم ان باتوں کو سنجیدگی سے لیا لیکن اب ماہرین صحت دنیا کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ صبح سویرے اٹھنا انسانی صحت کے لئے انتہائی فائدے مند ہوتا ہے۔

مزید جانئے :بھرپور زندگی کے12منفرد اصول

روحانی سکون

جب آپ کا دل اور دماغ پرسکون ہوگا تو لازماً آپ خود کو روحانی طور پر بھی پرسکون محسوس کریں گے۔ روحانی سکون کے لیے وہ کام کریں جنہیں کرنے کا آپ کو شوق ہو۔ عبادت کریں اپنے رب کے سامنے اپنی پریشانیاں بیان کریںاس کے سامنے اپنی غلطیوں پر نادم ہو اور روئیں ۔رونے سے آپ کاقلب صاف ہوگا اور آپ خود کو ہر طرح سے پرسکون محسوس کریں گے۔ مخلوق خدا کی مدد کیجئے اس میں بھی الگ ہی لطف ہے۔


غلطیوں کو تسلیم کریں

اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں غلطی ہو جانے کی صورت میں اسکا دفع کرنے کے بجائے اس غلطی کو اپنی اصلاح کے طور پر لیجئے غلطیوں کو تسلیم نہ کرنا آپکو دماغی طور پر بیمار کر سکتا ہے ۔اپنی غلطیوں کو ماننے سے آپ کی معاشرے میں ساخت بھی بہتر ہوتی ہے۔

مزید جانئے :ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ،احساسِ کمتری!


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...