قلیل بجٹ میں کثیر سجاوٹ

1,365

گھرکی سجاوٹ سے گھرمیں رہنے والے لوگوں کے ذوق و شوق کااندازہ بخوبی لگایاجاسکتاہے۔عام خیال یہ ہیں کہ گھر کی سجاوٹ کے لئے کافی بڑا بجٹ درکار ہوتا ہے لیکن قلیل بجٹ میں رہتے ہوئے گھرکوسجاناکچھ مشکل کام نہیں۔

آپ کے پاس جوکچھ بھی ہے آپ بس اسی کے استعمال سے گھرکی سجاوٹ کویقینی بناسکتے ہیں ۔اپنی زندگی کوآسان بنائیں بس معمولی سی تبدیلی اورمحنت کے ساتھ گھرکے ماحول کوخوشگوار اور ساتھ ساتھ حسین بنائیں۔

مزید جانئے: 5عام مسائل کےخاص مگر آسان حل

۱۔پرانی چیزوں کوپینٹ کریں

cupboard-budget
Source: Pexels

نیا اور جدید فرنیچر بہت مہنگاہوتاہے اسی لئے گھرمیں موجود پرانا فرنیچر بیچ کرنیا لینا اگرمشکل ہے تو پرانے فرنیچرپرخوبصورت پینٹ کردیں۔

رنگوں سے کسے پیارنہیں ہوتا خوبصورت اوردلکش رنگوں کے امتزاج سے پرانی اشیاء اورفرنیچرکو پہلے جیسا نیا کریں۔ صرف پینٹ کے خرچے سے آپ اپنے ہی گھرمیں موجود فرنیچر کو پہلے جیسا نیا اور دلکش بناسکتی ہیں۔

۲۔تار اور کیبل کو نظروں کے سامنے سے ہٹائیں

گھرمیں جگہ جگہ لگے تاراورکیبل اچھے نہیں لگتےاور گھر کے حسن کو بھی گہنا دیتے ہیں۔انھیں منظر سےچھپانے کے لئے پلاسٹک بورڈ لے کر اسے باڑ کی شکل میں کاٹ کرلگادیں اورتمام تاراس کے پیچھے سیٹ کردیں۔اس سے خوبصورت ڈیزائن بھی بن جائے گااورآپ کاکام بھی ہوجائے گا۔

۳۔شیشے کا استعمال

mirror-budget
Source: Pexels

کسی بھی کمرے اورداخلی راستے پرشیشہ لگاکراسکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیاجاسکتاہے۔شیشے کے کناروں پرخوبصورت پینٹنگ کرکے یا پھر خوبصورت آرٹیفیشل بیلیں لگاکرگھرکی سجاوٹ کوچارچاند لگائے جاسکتے ہیں۔

مزید جانئے: موسم سرما: بیماریوں سے بچنے کے6طریقے

۴۔دیواروں کوٹیپ کریں

اگرآپ کے گھرمیں چھوٹے بچے موجود ہیں جودیواروں پرنشانات ڈالتے ہیں ۔توایسے بچوں کے لئے آپ اپنی دیواروں پرنیون ماسکنگ ٹیپ کااستعمال کریں اوربچوں کوکرنے دیں جووہ کرناچاہتے ہیں کیونکہ اس ٹیپ سے نہ دیواریں گندی ہوتی ہیں اورنہ ہی ان پرنشانات آتے ہیں۔

۵۔وال ہینگنگ

wall frames- budget
Source: Pexels

گھرمیں موجود کپڑوں کے بچے ہوئے ٹکڑوں یاپرانے کپڑوں کوکاٹ کرخوبصورت وال ہینگنگ تیارہوسکتی ہیں۔کسی بھی بورڈ یاموٹے گتے پرآپ ان کپڑوں کوخوبصورتی کے ساتھ لگاسکتے ہیں۔

۶۔کینڈل ہولڈر

گھرمیں رنگ برنگی لگی موم بتیاں بڑی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔اگرآپ کے پاس کینڈل ہولڈرنہیں بھی ہے تو آپ صر ف موم بتیاں خریدیں اورہولڈر کی جگہ گھرمیںموجود پرانی شیشے کی بوتلیں کو کلر کرکے استعمال کریں۔

مزید جانئے:ہونٹوں کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ماسک

۸ ۔ پرانی سیڑھی کا فریم

نئے شیلف خریدنامہنگاپڑتاہے تو پرانی سیڑھی لے کراس پر مختلف رنگوں سے اسے رنگ دیجئے اوراسکے پیچھے بورڈ لگاکرکورکردیں پھراسمیں آپ جوچاہیں رکھیں اورگھرکی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔

۸۔ہینگرز کوٹیپ کریں

ہینگرز پراکثر زنگ آجاتاہے اوروہ خراب ہوجاتے ہیںاسی لئے اگرہینگرز پرانے ہوجائیں تو انھیں خوبصورت کلر فل ماسکنگ ٹیپ کی مدد سے ٹیپنگ کرکے پھرسے استعمال کے قابل بنائیں۔

۹۔پرانا کٹنگ بورڈ

کچن میں موجود پرانے کٹنگ بورڈ پینٹ کرکے خوبصورت ڈیکوریشن پیس تیارکریں اورگھرمیں سجادیں ۔بس کوشش کریں کہ اس پرہلکے رنگوں کااستعمال نہ کریں۔ہلکے رنگ وقت گزرنے کے ساتھ پھیکے پڑجاتے ہیں۔

مزید جانئے:ہونٹوں کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ماسک

۱۰۔گلدستہ بنائیں

pot-budget
Source: Pexels

کسی بھی دکان سے مٹی کا خالی پوٹ لیں اوراسے رات بھرپانی میں بھگاکررکھ دی۔صبح آپ اس پراپنی پسند کاپینٹ کریں اوراپنی من پسند اشیاء جیسے شیشے،بٹن،پتھراورپھولوں سے سجادیں۔

۱۱۔جھولا

رسی کے استعمال سے گھرمیں جھولالگائیں اوراگرآپ اسمیں ٹائریاپھرویسے ہی کوئی لکٹری کی سیٹ یارنگ لگادیں توگھرکی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بچوں کے بھی مزے آجائیں گے۔

۱۲۔ربن سے فانوس بنائیں

گھرمیں لگے فانوس گھر کی خوبصورتی کو بڑھادیتے ہیں۔۱۲ بائے ۱۶ انچ کاکپڑالے کراس پرتین مختلف رنگوں کے ربن لگادیں اوراسے ایک خوبصورت ڈوری کے ساتھ باندھ کرگھرمیں لٹکادیں۔رنگوں والے کپڑوں سے گھر کو مزید خوبصورت بنائیں۔

مزید جانئے: 5عام مسائل کےخاص مگر آسان حل

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...