حلق میں پھنسا مچھلی کا کانٹا نکالنے کے طریقے

24,802

ّسردیوں کا موسم جاری ہیں اور اس موسم کے لذیز پکوان سے بھی آپ لوگ بھر پور محظوظ ہورہے ہونگے۔ اس موسم کے خاص پکوانوں میں مچھلی بھی شامل ہیں جس کو خوب مزے مزے سے نوش کیا جارہا ہے۔لیکن سوچیں کہ آپ مچھلی سے لطف اندوز ہورہے ہو اور اچانک سے مچھلی کا کانٹا آپ کے حلق میں پھنس جائے پھر کیا ہوگا ؟
اگر آپ کو یہ تجربہ ہوچکا ہو تو جانتے ہوں گے کہ یہ کتنا تکلیف دہ احساس ہوتا ہے، اگر نہیں ہوا تو جان لیں کہ اس سے بدترین تجربہ کوئی اور نہیں ہو سکتا ۔
البتہ ابھی سے اس کی احتیاطی تدابیر جان لیجئے تاکہ مستقبل میں اگر کوئی صورتحال درپیش ہو ۔تو اسَ سے فورا چھٹکارا حاصل کیا جائے

زور سےکھانسیں

کانٹا پھنسنے کے فورا بعد کی صورتحال میں کھانسنے کا ہی خیال آتا ہے اور اس پر عمل بھی کرنا چاہیئے، کھانسی اس طرح کی صورتحال میں جسم کا پہلا حفاظتی حصار ہوتی ہے، اکثر کچھ منٹ تک کھانسنا اتنی ہوا اخراج کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے جو کانٹے کو نکال پھینک سکتی ہے۔


زیتون کا تیل استعمال کریں

اگر کھانسی کانٹے نکالنے میں ناکام ہوجائے تو زیتون کا تیل ایک اچھا حل ثابت ہوسکتا ہے، یہ تیل فوری طور پر لعاب میں تحلیل نہیں ہوتالہذا یہ مچھلی کے کانٹے کو حلق کے نیچے گزارنے کے لیے اچھاطریقہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ کانٹے کو چکنا کرکے پھسلنے پر مجبور کرسکتا ہے۔


مزید جانئے :مچھلی کے تیل کے فوائد


ڈبل روٹی بھی فائدہ مند

خشک ڈبل روٹی کو دودھ یا گرم پانی میں معمولی سا ڈبوئیں اور پھر بلکل چھوٹی گیند کی شکل بنا کر نگل لیں۔ ایسا ہونے پر مچھلی کے کانٹے کو بھی اپنے ساتھ نگل سکتی ہے۔


سرکہ نوش کریں

پانی میں سرکے کے قطرے مکس کرکے پینا مچھلی کے پھنسے ہوئے کانٹے کی تکلیف سے نجات دلانے کے لیے کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح کے کانٹے کافی نازک اور پتلے ہوتے ہیں اور سرکے میں موجود تیزابیت انہیں گھلانے کے لیے کافی معاون ثابت ہوتی ہے، تاہم اس طریقہ کار میں تکلیف سے نجات کے لیے وقت ذرا زیادہ لگ جاتا ہے۔


مارش میلو نوش فرمائیں

لوگوں کی بڑی تعداد اس کے فائدہ مند ہونے کی گواہی دیتے ہیں، بڑے سائز کا مارش میلو لیں اور منہ میں ڈال کر تھوڑا چبائیں،جب گھلنے اور چپکنے لگے تو نگل لیں۔ یہ چپکنے والی میٹھی اشیاء مچھلی کے کانٹے کو لے کر نگل جائے گی۔


مزید جانئے :مچھلی خریدتے وقت چند باتیں ذہن میں رکھیں


اگر تمام طریقہ کار آزمانے کے بعد بھی آرام نہیں ملا تو جلد سے جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ عام طور پر ڈاکٹر اس کانٹے کو بہت جلد اور بغیر تکلیف پہنچائے نکال دیتے ہیں، البتہ بعض سنگین کیسز میں ہی معمولی سرجری کی ضرورت پڑتی ہے۔ اسی طرح اگر کانٹا چھبنے پر منہ سے خون نکل رہا ہوں تو بنا کوئی تدبیر اپنائے ڈاکڑ سے رجوع کیجئے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...