تازہ مچھلی خریدنے کا طریقہ

4,629

سردیوں کا موسم ہے اور آپ لوگ یقینا سردیوں سے بچنے اور اس کو انجوائے کرنے کے جتن میں مصروف ہونگے اور ظاہری سی بات ہے جب بات ہو سردیوں سے بچنے کی اور اس سے لطف اندوز ہونے کی تو پکوان کا ذکر تو لازمی ہے،تو سردیوں کی مقبول ڈشز میں مچھلیاں بھی سر فہرست آتی ہیں لیکن ان کی خریداری تھوڑا مشکل عمل ہے، اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ھم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح سے آپ مچھلی خریدیں تاکہ اچھی مچھلی خرید کر اس کو اچھی طرح بنا کر اس سے لطف اندوز ہوا جائے۔

مچھلی تو ایک ایسی غذا ہے جو لگ بھگ ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے، اب چاہے تل کر کھائیں یا سالن یا کسی اور شکل میں۔مچھلی کا گوشت بہت مزیدار اور صحت کے لیے متعدد فوائد کے ساتھ ساتھ منفرد ذائقہ بھی رکھتا ہے۔ اب جب پکانے کے لیے مچھلی خریدی جائے تو آپ کو کیسے علم ہوگا کہ وہ کھانے کے لیے بہتر اور تازہ ہے؟

مزید جانئے :حلق میں پھنسا مچھلی کا کانٹا نکالنے کے طریقے

سب سے پہلے بوچیک کریں :

کھانے کے لیے اچھی مچھلی کو کیسے منتخب کیا جائے اور اتنے بڑے ڈھیر سے تازہ مچھلی کا کیسے انتخاب کیا جائے تو یہ اتنا زیادہ مشکل کام بھی نہیں۔سب سے پہلے مچھلی کو ڈھیر میں سے چن کر اس کی بو چیک کرنا چاہئے، اچھی مچھلی کی بو زیادہ بری نہیں ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں اگر بہت بری بو آرہی ہے تو یہ پہلی نشانی ہے کہ یہ مچھلی تازہ نہیں اور اسے سمندر سے نکالے ہوئے کافی دن ہوگئے ہیں۔


مچھلی کی آنکھیں :

اگر بو سے پہچاننا مشکل ہورہا ہے تو مچھلیوں کی آنکھوں کو دیکھیں، تازہ مچھلی کی آنکھیں کلیئر، چمکدار اور پوری ہوتی ہیں، جبکہ ان میں دھندلا پن اس چیز کی علامت ہے کہ اسے وہاں رکھے بہت دیر ہوچکی ہے۔


مچھلی کی جلد :

اسی طرح مچھلی کی جلد کو دیکھیں، مچھلی جتنی تازہ ہوگی، جلد اتنی ہی چمکدار ہوگی، اگر وہ مدھم ہو تووہ باسی ہوتی ہے۔


مچھلی کو چھوکردیکھے :

مچھلی کو چھو کر اور انگلیوں سے دبا کر دیکھیں، گوشت سخت ہوگا تومطلب مچھلی تازہ ہے اور اگر مچھلی نرم یا پلپلی ہوئی تو مچھلی تازہ نہیں بلکے باسی ہوگی ۔


مچھلی کے گلپھڑے :

مچھلی کے گلپھڑے شوخ سرخ رنگ اور صاف ہونے چاہئے، مچھلی کی عمر بڑھنے سے گلپھڑے کا رنگ مدھم اور بھورا ہونے لگتا ہے، جبکہ ان میں بو بھی پیدا ہوجاتی ہے جو کہ واضح علامت ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے لائق نہیں۔

مزید جانئے :مچھلی کے تیل کے فوائد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...