سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے کیسے بچائیں؟
سردیوں کے آغاز سے ہی جلد خشک ہونا شروع ہو جاتی ہے سردیوں میں ہم لوگ ہاتھوں اور منہ کی جلد کا تو خیال رکھتے ہیں لیکن جسم کے دوسرے اعضاء اور حصوں کا خیال رکھنا بھول جاتے ہیں ان میں سے ایڑیاںبھی قابل ذکر ہیں جس کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب یہ پھٹ کے بد شکل ہو جاتی ہے اور درد ہونے لگتا ہے سردیوں میں کچھ تجاویز کو اپنا کر ایڑیوں کو پھٹنے سے بچایا جا سکتا ہےاور ساتھ ساتھ پاؤں کی بھی حفاظت ہوسکتی ہے۔
لیموں
لیموں پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لیے نہایت مفید ہے. تھوڑا سا پانی گرم کریں اور اس میں لیموں ملا لیں اب تیار شدہ محلول میں ایڑیوں کو دس منٹ تک ڈبو دیں، چند دن میںاس عمل کو دہرانے کے بعد فرق محسوس ہوگا۔
مزید جانئے :ایڑیوں کی حفاظت کے 9 آسان ٹوٹکے
پٹیرولیم جیلی
ایڑیاں زیادہ پھٹ جانے کی صورت میں گرم پانی میں دو چمچے سرکا اور سکمڈ ملک ملائیں اس پانی میں 15 منٹ کے لئے پاوں ڈبو کر رکھیں پھر کسی فٹ فائلر سے یہ پتھر کی مدد سے ایڑیوں کو آہستہ آہستہ رگڑیں اسکے بعد تولیہ سے خشک کر لیں اب ایڑیوں پر پٹرولیم جیلی کا اچھے طریقے سے لگا کے جرابیں پہن لیں یہ عمل ہفتے میں دو بار یا رات کو سونے سے پہلے لازمی کریں۔ چند دن میں ہی تبدیلی نظر آئے گی۔
موم بتی
اگر آپکی ایڑیاں بہت زیادہ خراب نہیں ہوئی ہیں تو موم بتی پگھلا کر موم کے قطرے ایڑھیوں پر اس طرح گرائیں کہ دراڑیں بھر جائیں اس کے بعد جرابیں پہن کر 20 منٹ کے بعد موم کے قطرے چھیل کر اتار لیں یہ عمل ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرائیں ۔
مزید جانئے :پیروں میں مستقل درد رہنے کی وجوہات و علاج
گلیسرین اور سرخ صابن
کسی بھی سرخ صابن کی آدھی ٹکیا کرش کریں اس میں 25 ملی لیٹر گلیسرین شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ کو روزانہ سونے سے پہلے پھٹی ایڑیوں پر لگائیں اسکے روزانہ استعمال سے ایڑیاں نہ صرف نرم ہوجائے گی بلکہ ان کی رنگت بھی گلابی ہو جائے گی۔
زیتون کا تیل اور نمک
زیتون کے تیل اور نمک کو نیم گرم پانی میں ملا کر تقریباً 20منٹ کے لئے اپنے پاؤں اس پانی میں رکھیں۔ پھر اچھی طرح سے صاف کر لیں،پاؤں ملائم اور ایڑیاں نرم ہوجائیں گی۔
مزید جانیے:15طریقے سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے
ناریل کا تیل اور گلیسرین
آدھی پیالی ناریل کا تیل ‘ایک چائے کا چمچہ گلیسرین اور 2کھانے کے چمچے عرق گلاب ایک بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔ اس آمیزے کو سونے سے قبل پیروں پر لگائیں اور جرابیں پہن لیں‘ صبح اُٹھ کر پیر دھولیں۔ ایڑیاں نرم و ملائم ہو جائینگی۔
شلجم
دو شلجم چھلکے سمیت کاٹ کر ابال لے، شلجم گل جائے تو اس میں ایک چائے کا چمچ نمک اور ایک کھانے کا چمچ سرسوں کا تیل شامل کریں اسکے بعد اس کو کسی بالٹی میں ڈال کے پیر ڈال کے بیٹھ جائیں جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو پاؤں نکل لیں اور صاف پانی سےپاؤں کو دھو لیں۔
مزید جانئے :پیروں کی تھکن دور کرنے کی 4ورزشیں
گلیسرین
چار چمچ گلیسرین میں ایک لیموں کا رس اور دو چٹکی پسی ہوئی پھٹکری ملا کے 15منٹ کے لئے پاؤں پر لگائیں یہ عمل دن میں دو بار کریں ، بہت جلد اپنے خراب ہوئے پاؤں کو بہتر پائے گے۔