15طریقے سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے

2,325

سردیوں میں اکثر لوگوں کی جلد کھردری اور سخت ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے رنگت بھی سانولی ہو جاتی ہے ۔ اس لئے سخت سردی آنے سے قبل ہی اسکن کیئر(skin care tips)کے ان طریقوں کو اپنا لیں:

۱۔ہفتہ میں دو دفعہ اپنی جلد کو ایکسفولییٹ کریں ۔اس کے لئے بیکنگ سوڈا بہترین ہے ۔یا پھر خشخاش کو باریک پیس کر دودھ میں ملا کر اسکرب کریں ۔
۲۔ اپنی جلد کو موسم کی تبدیلی سے قبل ہی موائسچرائز کرنا شروع کر دیں تاکہ جلد کی حساسیت میں اضافہ نہ ہو ۔(ایسے موائسچرائزر کا انتخاب کریں جس میں وٹامن سی موجود ہو )۔
۳۔ نومبر کے مہینے سے سردی کی لہر آنا شروع ہو جاتی ہے لہذا نومبر سے ہی تیز ٹھنڈے یا تیز گرم پانی سے دیر تک نہانے سے پر ہیز کریں تاکہ جلد کی نمی برقرار رہے ۔
۴۔ کاسمیٹکس کی خریداری موسم کے اعتبار سے کریں سردی کے موسم کے لئے ایسے میک اپ مصنوعات خریدیں جن میں کریم ،موائسچرایزر اور آئل کی مناسب مقدار موجود ہو۔
۵۔ سردیوں میں پانی ، وٹامن ڈی ،کیلشیم اور اومیگا ۳ کی مقدار میں اضافہ کر دیں تاکہ جسم کی نمی ،توانائی اور قوت کو بحال رکھا جا سکے اور چہرہ صحت مند دکھائی دے سکے ۔
۶۔ اگر آپ بہت عرصے سے کسی جلدی امراض کے علاج کی کریمیں استعمال کر رہے ہیں تواپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ موسم کے اعتبار سے وہ اس میں ردوبدل کر سکے ۔
۷۔ سردیوں میں سن اسکرن (ایس ،پی ،ایف ۳۰ ) ضرور استعمال کریں ۔
ان عادات کے ساتھ چند اقدامات کرنے سے آپ سخت سردی میں بھی خوش رنگ اور دلکش نظر آ سکیں گے ۔
۸۔پودینہ کے پتے دھو کر سکھا کررکھ بوتل میں رکھ لیں ۔ چائے یا قہوے میں ڈال کر استعمال کریں ۔پودینہ کا پانی جلد کی رنگت نکھارتا ہے ۔
۹۔ سنگترے کے چھلکے ،خربوزے کے بیج ہم وزن لے کر دھوپ میں سکھا کر پیس کر رکھ لیں ۔جن لوگوں کی جلد خشک ہو اور سردی میں جھائیاں ہو جاتی ہوں ان کے لئے یہ سفوف انتہائی مفید ہے ۔ اس سفوف کو شہد میں ملا کر لگانے سے چند دن میں جھائیوں کے نشانات کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔
۰۱۔ سردیوں کے لئے گھر میں ابٹن تیار کر کے رکھ لیں ۔(جو کا آٹا آدھا کپ ، لیموں کے خشک اور پسے چھلکے ایک چمچ ،صند ل پاؤڈر ایک چمچ ،حسن یوسف ایک چمچ ۔)ان تما م اشیاء کو ملا کر کسی کھلے منہ کے جار میں ڈال کر رکھ لیں ۔ ہفتہ میں دو مرتبہ تھوڑا سا ابٹن لے کر پانی یا دودھ میں ملا لیں ،چکنائی کے لیے زیتون کا تیل ملا کر اس کا لیپ کریں اور مل کر اتار لیں ۔
۱۱۔ سردی آنے سے قبل ہی گلیسرین ،لیموں کا رس ،عرق گلاب اور زیتون کا تیل ملا کر رکھ لیں ۔اور روزانہ استعمال کرنا شروع کر دیں ۔
۲۱ ۔ کالے ہونٹوں کو گلابی رنگت میں بدلنے کے لئے آدھا کپ ناریل کے تیل میں دو چمچ لیموں کا رس ملا کر فرج میں رکھ لیں ۔اسے آپ پٹرولیم جیلی کی طرح لیپ کریں ۔
۳۱ ۔ کسی پرانی کریم یا لوشن کی ڈبیا دھو کر خشک کر لیں اور اس میں ایک چھوٹی شیشی گلیسرین اور ایک چمچ پسی پھٹکری ڈال کر محفوظ کر لیں ۔لیجئے: آپ کی سردیوں کے لئے لپ بام تیار ہے ۔اس بام کے استعمال سے آپ کے ہونٹ نہ صرف سردی میں بلکہ ہر موسم میں خوبصورت نظر آئیں گے ۔
۴۱ ۔ سردیوں میں ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اور اس میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں اس کا علاج یہ ہے کہ کپڑے دھونے والے صابن کو نرم کر کے اس میں گلیسرین ملا کر تھیلی میں ڈال کر رکھ لیں ۔پھٹی ایڑیوں پر ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں اور تازے پانی سے دھو لیں ۔
۵۱ ۔ سردیوں میں اپنے پیرو ں کو باقاعدگی سے نیم گرم پانی میں بھگو ئیں تاکہ ایگزما ،فنگس اور پھنسیوں سے محفوظ رہے سکیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...