پیروں کی تھکن دور کرنے کی 4ورزشیں

4,264

پیروں کی اہمیت ہماری زندگی میں کس قدر زیادہ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگالیں کے یہ ہی وہ عضو ہے جو پورے جسم کا بوجھ اٹھاتا ہے ۔ ہم میں سے بیش تر لوگ پائوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کرنا اتنا ضروری نہیں سمجھتے ۔ حالا نکہ صحت مند پائوںہماری مجموعی جسمانی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔
پیروں کی بنیادی صحت اور فٹنس کا انحصار ان کی قوت اور لچک پر ہے اور ان سے متعلق زیادہ تر مساٗ ئل ، غلط استعما ل اور نامناسب دیکھ بھال ہی کے سبب پیدا ہوتے ہیں ۔
ماہرین ِصحت، پیروں کو صحت مندطا قت ور اور لچک دار بنانے کے لئے کچھ ورزشیں بھی بتاتے ہیں جن پر عمل پیرا ہونے سے بہت سے فوائد حا صل ہوسکتے ہیں ۔

ورزش نمبر ۱

فرش پر ایک تولیا پھیلائیں اور اس پر ننگے پاوں کھڑے ہوجائے ۔ اب نیچے سے تولیے کو پکڑ کر اسے اوپر اٹھانے کی کوشش کریں ، یہ ورزش پیروں کی مجموعی قوت میں اضافہ کرتی ہیں ۔

ورزش نمبر ۲

اپنے پیروں کو سیدھا رکھیں اور تولئے کو آگے کی جانب سرکانے کی کوشش کریں ۔ پہلے دائیں جانب اور پھر بائیں جانب سرکائے ، اس ورزش سے پیروں کے اندرونی اور بیرونی عضلات مستحکم ہونگے اور ٹخنے کی موچ یا درد سے بھی نجات ملے گی ۔

ورزش نمبر ۳

اپنے گھٹنوں اور ٹخنوں کو پھیلائیں اور پنجوں سے اوپر اٹھائیں ۔اس کے بعد آہستہ آہستہ ایڑیوں کو بھی اوپر اٹھا ئیں ، یہی عمل20بار دہرائیں اور پھر اس ورزش کے حیرت انگیز نتائج ملاحظہ فرمائیں ۔

ورزش نمبر ۴

اپنے پنجوں کو تھام لیں اور ٹخنوں کو آگے پیچھے حرکت دے ۔ اس دوران ہاتھو ں کی انگلیوں سی ایڑیوں کا مساج کریں ۔ پھر ٹخنوں سے ایڑی کی جانب جاکر پیروں کی انگلیوں کی جانب حرکت دے ۔ ، پھر واپس ایڑی کی جانب جا ئیں ۔ نرمی کے ساتھ اپنے پنجوں کو اوپر اٹھائیں اور دائے بائیں آہستگی سے موڑیں اب اپنی ہتیھیلیوں سے پیروں کو دبائے اور یہ عمل آہستگی سے کریں یہ مساج پر مبنی بہترین ورزش ہے اسے کرنے کے بعدٹب میں گرم پانی ڈالیں اور اس میں تھوڑا سا نمک یا بیکنگ پاوڈر شامل کرلے ، پھر اس پانی میں اپنے دونوں پیروں کو کچھ دیر کے لئے ڈبوے رکھے اس سے پیروں کی تھکن دور ہوتی ہے اور سکون بھی ملتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...