ایڑیوں کی حفاظت کے 9 آسان ٹوٹکے

23,081

موسم سرما میں جس طرح جلد اور بالوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں اس طرح بہت سے لوگ اپنی ایڑیوں کے پھٹنے کی شکایت بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

ہم ذیل میں کچھ ایسے نسخے اوراحتیاطی تدابیر بیان کر رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ ااپنی ایڑیوں کی حفاظت خود بھی کرسکتے ہیں۔

1۔ایسے افراد جن کی ایڑیاں کافی حد تک پھٹی ہیں وہ ہفتے میں دو مرتبہ نیم گرم پانی میں دو چمچے سرکہ اور سکمڈ ملک ملائیں اور اس پانی میں 15 منٹ کے لیے پاو¿ں ڈبو کر رکھیں۔پھر کسی پتھر یا فٹ فائلر سے (Foot Filer)ایڑیوں کو آہستہ آہستہ رگڑنے کے بعد تولیے سے خشک کر لیں۔اب ایڑیوں پر پٹرولیم جیلی کا اچھے طریقے سے لیپ کریں۔ حتیٰ کہ جیلی دراڑوں کے اندر چلی جائے اور اس کے بعد جرابیں پہن لیں کوشش کریں کہ یہ عمل روزانہ رات کو سونے سے پہلے دہرائیں۔
2۔اگر آپ کی ایڑیاں زیادہ خراب نہیں ہیں تو موم بتی پگھلا کر موم کے قطرے ایڑیوں پر اس طرح گرائیں کہ دراڑیں بھر جائیں اس کے بعد جرابیں پہن کر 20 منٹ کے بعد موم کے قطرے چھیل کر اتار لیں یہ عمل ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرائیں۔
3۔آپ ریڈ سوپ کی آدھی ٹکیا کرش کریں پھر اس میں 25 ملی لیٹر گلیسرین ملا کر ہاتھوں سے گوندھ کر پیسٹ بنا لیں۔اور روزانہ رات کو سونے سے پہلے یہ پیسٹ پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں۔اس پیسٹ کے روزانہ استعمال سے ایڑیاں نہ صرف نرم ہوں گی بلکہ ان کی رنگت بھی گلابی ہو جائے گی۔
4۔ ایک مٹھی بھٹے کے بال لے کر تین پیالی پانی میں اچھی طرح جوش دے کر جب ایک پیالی پانی رہ جائے چولہے سے اتار کر نیم گرم پی لیں اور گلیسرین اور عرق گلاب ہم وزن ملا کر ایڑیوں پر لگائیں۔

5۔جوتا نرم پہنیں، اونچی ایڑی استعمال نہ کریں۔
6۔ دن میں کم از کم تین بار پاو¿ں نیم گرم پانی میں پانچ منٹ تک ڈبوئیں۔
7۔گیلی جلد پر لیکوڈ پیرافین اور وائٹ پٹ جیلی برابر وزن میں ملا کر لگائیں۔
8۔جب تک ایڑیاں صحیح نہ ہوں۔ روئی کا پیڈ متاثرہ جگہ پر رکھ کر بینڈیج کریں اور جرابیں پہن کر چلیں پھریں، جب ایڑیاں بہتر ہوجائیں تو اس کی ضرورت نہیں۔
9۔ اگر ایڑیوں پر گہرے زخم ہوجائیں تو ماہر امراض جلد سے رجوع کریں

۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...