سردیوں میں ہونے والے مسائل سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرکی ان 10 ہدایات پرعمل کریں

1,055

موسم سرماہمیں عموماً گرماگرم کافی،مونگ پھلی اورکمبل کی یاد لاتاہے۔لیکن ہم میں سے اکثراس بات کونظراندازکردیتے ہیں کہ سردی کے موسم میں بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہوجاتاہے جیسے گلے کادرد،تکلیف، انفیکشن اورنمونیاوغیرہ۔اسی وجہ سے ا س موسم میں خاص احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ضرورت ہوتی ہے جیسے:

1۔سردی سے پہلے فلوکی ویکسین لگوائیں

سائنسی طورپریہ بات ثابت ہے کہ انفلوئنزاویکسین فلوکے خطرے کوکم کرنے یاکم ازکم اس کی شدت میں کمی لانے میں اہم کرداراداکرتی ہے۔یہ ویکسین ہرفارمیسی پردستیاب ہوتی ہیں اورڈاکٹرکے مشورے سے ایک تربیت یافتہ ہیلتھ کیئرورکرسے بآسانی لگوائی جاسکتی ہے۔

2۔خود کوگرم رکھیں

لاہوراوراسلام آباد جیسے مقامات پررہنے والے لوگ عموماً اس موسم سے بچنے کے لئے گرم شال،سوئٹر اورہیٹروغیرہ کااستعمال کرتے ہیں۔جبکہ کراچی کے لوگ اس غیرمتوقع سردی سے بچنے کے لئے پہلے سے تیارنہیںتھے۔کراچی والے سردی کے موسم میں بھی شادی کی تقریبات میں سلک اورریشمی لباس پہننے کے عادی ہیں۔جس کی وجہ سے اگلے دن بخارکاسامناہوسکتاہے۔سردی کے موسم کے لئے اپنی الماری میں آرام دہ، پرسکون اورگرم لباس ضروررکھنے چاہیئے۔جسم کوگرم رکھنے کے لئے اندرگرم کپڑے ضرورپہنیں۔


اس بارے میں جانئے :بچوں کا انجیکشن کا ڈر دور کرنے کے لئے یہ تراکیب آزمائیں

3۔ہجوم سے بچیں

اس موسم میں نزلہ کھانسی ہرطرف پھیلاہواہے اسی لئے جتناممکن ہواس سے بچنے کی کوشش کریں۔جولوگ اس کاشکارہیں ان سے تولیہ اورتکیہ شیئرکرنے کے گریزکریں۔آفس میں بھی میز،ٹیلی فون اوراسی طرح کی دیگراشیاء جوسب کے عام استعمال میں ہوتی ہیں جراثیم کی منتقلی کاباعث بنتی ہیں۔روزمرہ کی بنیادپران کی صفائی ضرورکروائیں۔

4۔اپنے ہاتھ دھوئیں

اس موسم میں آپ جتنی بھی کوشش کرلیں اپنے ہاتھوں کوآلودگی سے بچانامشکل ہوجاتاہے لہٰذاضروری ہے کہ کچھ بھی کھانے پینے سے پہلے اپنے ہاتھوں کواچھی طرح دھوئیں۔اپنے پاس سینیٹائزررکھیں اورعام استعمال ہونے والی اشیاء کوچھونے کے بعد اپنے ہاتھ ضرورصاف کریں۔چاہے وہ لفٹ کابٹن یادروازے کاہینڈل ہی کیوں نہ ہو۔

5۔فعال رہیں

سرد موسم کی وجہ سے لوگ اپنازیادہ تروقت گھرمیں گزارناپسندکرتے ہیں۔اس وجہ سے انفیکشن کاخطرہ کئی گنابڑھ جاتاہے۔اگربیرونی سرگرمیوں کی انجام دہی میں آپ زیادہ سردی محسوس کریں توپٹھوں کومتحرک کرنے کے لئے جم یاسوئمننگ پول کارخ کریں اس سے آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔


یہ بھی پڑھیں :نیند اگر 6 گھنٹےسے کم ہو تو

6۔ہواکومرطوب رکھیں

ہیٹراورڈرائرسے آنے والی گرم اورخشک ہواناک میں موجودحفاظتی پرت کے کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔اس وجہ سے بیماریوں سے حساسیت بڑھ جاتی ہے۔ہوامیں نمی کاتناسب برقراررکھنے کے لئے ہیومیڈیفائرز نصب کئے جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اپنی ناک کونم رکھنے کے لئے اسپرے یاسیلائن واٹر کااستعمال کرسکتے ہیں۔

7۔جسم کواندرسے گرم رکھیں

گرم مشروبات نہ صرف ذائقہ میں مزیدارہوتے ہیں اورسردی کامزہ دوبالاکردیتے ہیں بلکہ یہ آپ کے جسم کواندرسے گرم رکھ کرسردی سے بچاتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ گلے کوآرام پہنچاکراس کی تکلیف کاخاتمہ بھی کردیتے ہیں۔

8۔اپنی غذاکاخیال رکھیں

ویسے توہرموسم میں ہی صحت بخش غذااورہائیڈریٹ رہنے کی سفارش کی جاتی ہے لیکن موسم سرماکے دوران پھل اورسبزیوں کی اضافی مقدارلینابے حد ضروری ہے تاکہ وہ مدافعتی ردعمل کومضبوط بنائیں اورانفیکشن سے لڑنے میں ہماری مددکریں۔خوش قسمتی سے پاکستان میں موسم سرمامیں وٹامن سی سے بھرپورپھل جیسے کینواوراسٹرابیری دستیاب ہوتے ہیںآپ ان سے مستفیدہوسکتے ہیں۔


اس بارے میں جانئے :سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے ؟

9۔اپنی حفاظت کریں

سردی کے موسم میں کھانسی اورٹھنڈ کے علاوہ موچ اورفریکچرکے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے۔بزرگ یاپھروہ افرادجواس خطرہ کاشکارہوسکتے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لئے محفوظ اورآرام دہ جوتے استعمال کریںاورچلنے پھرنے کے دوران احتیاط برتیں۔

10۔مصروف رہیں

سردی کاموسم ڈپریشن میں اضافہ کے لئے ایک اہم عنصرماناجاتاہے۔سردی کے دن چھوٹے ہوتے ہیں اورلوگ چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ گرم اورآرام دہ بستروں میں رہیں لیکن آپ کومعاشرتی تعلقات استواررکرنے چاہئیے یاکم ازکم گھرمیں ہی مصروف رہنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ آپ افسردہ کن خیالات سے بچ سکیں۔

گرم موسم رکھنے والے ممالک جیسے پاکستان میں جب بھی سردی آتی ہے تولوگ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ہم میں سے کوئی بھی موسم سرماسیرپ اورٹیبلیٹ کے ساتھ نہیں گزارناچاہتا۔اسی لئے اپنی صحت کاخیال رکھیں اورسردی سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اسے اپنے اوراپنے خاندان کے لئے آرام دہ اورپرسکون موسم میں تبدیل کریں۔


اس آرٹیکل کو اردو میں پڑھنے کے لیے کلک کیجئے 


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...