تیز دھوپ سے بالوں کی حفاظت کے طریقے

1,977

گرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور آپ کو اپنی جلد کے ساتھ بالوں کی بھی دھوپ سے حفاظت کرنا ضروری ہوگی۔کیونکہ تیز دھوپ سر اور بالوںکو بھی آپ کی جلد کی طرح ہی نقصان پہنچاتی ہے۔لہٰذا دھوپ اور گرمی سے بالوں کی حفاظت بھی ضروری ہے ۔
گرمی کے موسم میں کئی چیزیں بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔جن میں زیادہ وقت دھوپ میں رہنا ،پسینہ، سمندر کا نمک اور سوئمنگ پول میں موجود کلورین ملا پانی شامل ہے ۔اس وجہ سےآپ کے بال پورے سال تو صحت مند رہتے ہیں لیکن گرمی کے موسم میں آپ کے بال بے جان اور کمزور ہو جاتے ہیں ۔کیونکہ تیز دھوپ بالوں کو خشک کردیتی ہے اور زیادہ نمی کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں ۔
پسینہ اور گرد بالوں میں خشکی پیدا کرتے ہیں اور ان کے سرے پھٹنے لگتے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی بال پتلے ہوجاتے ہیں اور گرنے لگتے ہیں۔
گرمی سر کی جلد کے لئے بھی نقصان دہ ہوتی کیونکہ تیز دھوپ جلد کو خشک کرتی ہے اور جھلسا دیتی ہے۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ بال سر کی جلد کی دھوپ سے حفاظت کرتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ خشک جلد بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچانا شروع کرد یتی ہے ۔

بالوں کو دھوپ سے ہونے والے نقصان سے کیسے بچایا جائے؟

بالوں کو ترشوائیں :

آپ کے بال لمبے ہوں یا چھوٹے گرمیوں کے شروع ہوتے ہی ان کو ترشوائیں کیونکہ تیز دھوپ بالوں کے سروں کو خشک کردیتی ہے ۔اس لئے بالوں کو اچھی حالت میں رکھنے اور سروں کو پھٹنے سے بچانے کے لئے بار بار کٹنگ کروائیں۔ہر دو سے چار ہفتے بعد کٹنگ کرانے سے بہت زیادہ خراب بال بھی صحت مند ہو جاتے ہیں ۔

اپنے ہیئر کلر کی حفاظت کریں :

اگر آپ بال ڈائی کرتے ہیں تو گرمیوں میں ان کی حفاظت اور ضروری ہو جاتی ہے کیونکہ ہیئر ڈائی کا کیمیکل سورج کی تیز دھوپ کے ساتھ مل کر بالوں کا رنگ خراب کردیتا ہے اس کے علاوہ بالوں کوخشک کرتا ہے اور زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔اس لئے رنگے ہوئے بالوں کی حفاظت کے لئے ہیئر کیئر پروڈکٹس کا استعمال کرنا چاہئے ۔
اگر آپ اپنے بالوں کا رنگ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو زیادہ گرمی شروع ہونے سے ایک یا دو ماہ پہلے تبدیل کریں ۔اگر آپ نے کچھ ہی دن پہلے بالوں میں کلر لگایاہے تو دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں ۔کیونکہ تیز دھوپ بالوں کا رنگ اڑا سکتی ہے۔


اس بارے میں جانئے : بالوں کو خوبصورت اورگھنا بنانے کے لئےاس ٹپ پر عمل کریں

کنڈیشنر کا استعمال کریں:

اگر دھوپ سے آپ کے بال خراب ،خشک اور کمزور ہوچکے ہیں تو آپ ان کی نمی برقرار رکھنے کے لئے اپنے بالوں کی بناوٹ کے لحاظ سے اچھا کنڈیشنر استعمال کریں ۔
اگرآپ سمندر یا سوئمنگ پول میں نہانے جارہے ہیںتو پانی میں جانے سے پہلے بالوں میں ہلکا سا ناریل کا تیل یا کنڈیشنر لگالیں ۔کنڈیشنر میں موجود سلیکون کلورین اور دوسرے کیمیکلز سے آپ کے بالوں کی حفاظت کرے گا ۔

شیمپو کے استعمال میں محتاط رہیں:

بالوں کو روزانہ شیمپو نہیں کرنا چاہئے۔اس کے بجائے جب شیمپو استعمال نہ کریں تو صرف نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے ہی سر دھو لینا اچھا ہے۔اگر ااپ کے بال جلدی چکنے یا پسینے میں ہو جاتے ہیں اور آپ کو شیمپو کی ضرورت پڑتی ہے تو اس کے لئے ہلکے شیمپو کا استعمال کریں ۔بالوں کے بجائے سر کی جلد کے صفائی پر زیادہ دھیان دیں۔

بالوں کو گرمی سے بچائیں :

جب بالوں کو پہلے ہی گرمی کا سامنا ہے تو اب ان پر مزید فلیٹ آئرن اور بلو ڈرائر استعمال کرنے سے گریز کریں۔اگر زیادہ ضروری ہو تو ہلکا ڈرایئر استعمال کریں ورنہ بالوں کو ہوا میں سوکھنے دیں ۔

ہیئر ٹریٹمنٹ کریں:

اپنے بالوں کو گرمی سے بچانے کے لئے رات بھر کا ہیئر ٹریٹمنٹ کریں اس کے لئے بالوں کی جڑوں سے سروں تک کنڈیشنر لگا کر بالوں کو تولیے میں لپیٹ لیں اور رات بھر لگا رہنے دیں ۔صبح آپ کے بال نرم و ملائم ہونگے۔

بالوں کو دھوپ سے بچائیں :

بالوں کی دھوپ سے حفاظت کا سب سے آسان اور سستا طریقہ کیپ یا ہیٹ کا استعمال ہے اور اگر آپ ہیٹ نہیں پہننا چاہتے توبالوں پر ایس پی ایف والا کنڈیشنر لگائیں۔بالوں کی حفاظت کے لئے گھریلو ٹوٹکے بھی کارآمد ہوسکتے ہیں ۔

سرکے کا استعمال کریں :

بالوں کو شیمپو کرنے سے پہلے سرکہ لگائیں پھر شیمپو کریں اس سے بالوں کی خشکی ختم ہوگی اور بال صاف اور چمکدار نظر آئیں گے۔اس کے لئے خالص سیب کا سرکہ استعمال کریں۔

خشک اور خراب بالوں کے لئے مایونیز اور انڈے کا استعمال کریں:

انڈے میں موجود پروٹین خراب بالوں کو صحت (health) بخشتا ہے۔چوتھائی کپ دہی اور چوتھائی کپ مایونیزمیں ایک انڈے کی سفیدی شامل کریں اور پورے سر میں پھیلا دیں۔آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے اچھی طرح دھولیں۔


اس بارے میں جانئے :نوجوانی میں بال سفید ہونے کی وجوہات

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...