تانبے کے برتن کے حیرت انگیز کمالات

21,839

دور قدیم میں تانبے کے برتن کا استعمال ہر گھر میں کیا جاتا تھا لیکن دور جدید کی ترقی یافتہ زندگی نے اس رواج کو بھی تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور تانبے کے برتنوں کی جگہ شیشے، پلاسٹک، چینی اور دیگر دھاتوں سے تیار کردہ برتنوں نے لے لی ہیں یہ برتن دیکھنے میں توخوبصورت نظر آتے ہیں لیکن ان کی تیاری میں استعمال کردہ ناقص میٹریل کی وجہ سے صحت کے مختلف امراض بھی جنم لے رہے ہیں اور بد قسمتی سے ان برتنوں کے استعمال کو شاہانہ طرز زندگی (Vitality) بھی سمجھا جاتا ہے ۔

مزید جانئے :مٹی کے برتن میں پانی پینے کے فوائد

دور جدید میں پانی کو جراثیم کش اور صاف بنانے کے لئے مختلف اقسام کی ٹیکنالوجی موجود ہیں لیکن تانبے کے برتن میں حیران کن طور پر ایسی صلاحیت موجود ہے جو پانی میں جراثیم کی افزائش نہیں ہونے دیتی یہ پانی میں موجود مضر اثرات کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ پانی میں پھپھوندی بھی نہیں لگنے دیتا ۔ تانبے میں کچھ ایسی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں جو صحت کے لئے نہایت مفید ہیں تانبے کے برتن کے استعمال سے آپ کن فوائد سے مالامال ہو سکتے ہیں یہ ہم آپکو بتاتے ہیں ۔

کینسر کا خاتمہ

کینسر جو کے ایک تیزی سے پھیلنے والا مرض بنتا جا رہا ہے جو کہ جان لیوا بھی ہے ۔تانبے کے برتن کا استعمال کر کے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے حیران کن طور پر تانبے میں ایسی صلاحیت موجود ہوتی ہیں جو کینسر کی افزائش کو روکتی ہیں ۔

مزید جانئے : کینسر، بلڈ پریشر ، الرجی کا ایک علاج۔۔۔۔بہی!

بالوں کی مضبوطی

تانبے کے برتن کے استعمال سے میلانائن نامی کمپاؤنڈ حاصل ہوتا ہے جو کہ بالوں کو مضبوط کرتا ہے کیموتھراپی کے بعد ہونے والے نقصانات کو بھی تانبے کے برتن کے استعمال سے کم کیاجاسکتا ہے۔


وزن میں کمی کے لئے

اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہے تو تانبے کے برتن کا استعمال شروع کر لیجئے، تانبے کے برتن میں پانی پینا اور کھانا کھانے سے جسم میں موجود اضافی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے اس لیے تانبے میں رکھا پانی صبح و شام استعمال کرکے اپنے وزن کو آسانی سے گھٹایا جاسکتا ہے۔

مزید جانئے :تیزی سے وزن کم کرنے والی ورزشیں

جلد کے لئے

اینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال تانبا جلد کے خلیات کی حفاظت کرتا ہے یہ بڑھاپے کے عمل کو سست کر کے جلد پر بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے ۔


تھائیرائیڈ گلینڈ کے لئے

ہمارے جسم میں اگر تھائیرائیڈ گلینڈ میں مسئلہ پیدا ہونے لگے تو کافی پیچیدگیاں بھی پیدا ہوجاتی ہیں۔ تانبے کے برتنوں میں کھانا کھانے سے آپ کا گلینڈ بھی بہتر طریقے سے کام کرے گا۔

مزید جانئے :تھائرائڈ کا مرض اور دورانِ حمل پڑنے والے اثرات

انفیکشن سے محفوظ رکھے

تانبے میں جراثیم کو توڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے اوراسی خصوصیت کی وجہ سے وہ ماحول میں باکثرت پائے جانے والے جراثیم کی دو اقسام( ای کولی) اور ایس اوری یس سے ہونے والی بیماریوں اور انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔


دماغ کے لئے

اگر آپ سستی اور کاہلی محسوس کرتے ہیں تو تانبے کے برتنوں میں کھانا پینا شروع کردیں۔تانبے کی وجہ سے آپ کا دماغ تیز ہوجائے گا اور سستی کم ہونے لگے گی۔ہمارا دماغ زیادہ تر مائیلین کے غلاف پر مشتمل ہے اور کاپر کی وجہ سے یہ تیزی سے کام کرتا ہے۔

مزید جانئے :دماغ تیز کرنے کے لیے کیا کھائیں؟

نظام ہاضمہ کو بہتر رکھے

تانبے میں خطرناک جراثیم کو مارنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جو پیٹ کے مختلف امراض کی وجہ بنتے ہیں تانبا پیٹ کو صاف رکھنے اور زہریلی مادوں سے لڑکر گردوں اور معدے کو درست اندازمیں کام کرنے کو یقینی بناتا ہے، یہ کھانے کو ہضم کرکے فضلے کو موزوں طریقے سے خارج کرنے کو بھی یقینی بناتا ہے۔


دفاعی نظام، دل اور کولیسٹرول

تانبے کے برتن میں پانی پینے سے جسم کا دفاعی نظام بھی پہلے سے مضبوط ہوجاتا ہےاور دل کی دھڑکن بھی بہتر ہوجاتی ہے اور کولیسٹرول میں کافی حد تک کمی آتی ہے۔

مزید جانئے : ہارٹ اٹیک، کولیسٹرول و بلڈ پریشر سے بچانے والاپھل


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...