دماغ تیز کرنے کے لیے کیا کھائیں؟

28,493

جسم چاہے جتنا بھی صحت مند ہو لیکن جب تک دماغ صحت مند نہیں ہوگا تب تک آپ کوئی کم سہی طور پر انجام نہیں دے سکتے۔ذہنی طور پر صحت مند ہونا بہت ضروری ہے اکثر یہ دیکھا گیا ہے کے ایک صحت مند انسان دماغی کم کرنے کے دوران بہت جلد تھکن کا شکار ہو جاتا ہے ذہنی طور پر کمزور ہونے کی صورت میں آپ چڑچڑے پن کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔اکثر بچے بھی ذہنی طور پر کمزور ہوتے ہیں جسکی وجہ سے آپ چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں بچے پڑھائی سے دور بھاگتے ہیں۔

بہت سی غذائیں ایسی ہیں جنکے استعمال سے ذہنی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

مگر ناشپاتی

یہ پھل صحت مند پھلوں کی فہرست میں نمایا حثیت رکھتا ہے لیکن اس پھل میں چکنائی کی مقدار بہت سے دوسرے پھلوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ مگر ناشپاتی میں وٹامن کے (k) پایا جاتا ہے جو کے دماغ کو فالج سے بچاتا ہے اور یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔

چقندر

یہ سبزی بچپن میں بہت سے بچوں کی ناپسندیدہ سبزیوں میں سے ایک ہے۔ چقندر خون کو صاف کر کے کینسر سے بچاتا ہے اور خون کی رفتار کو بہتر بنا کے دماغ تک خون کی رسائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو دماغ کے لئے بہت ضروری ہے اسکے علاوہ ورزش کے دوران توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

بلیوبیری

بلیوبیری بہت سے فوائد سے مالامال ایک مزیدار قدرتی ٹافی ہے اس میں موجود وٹامن سی، وٹامن (k) فائبر اور گالیک ایسڈ کی وافر مقدار ھمارے ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کو کم کرنے میں بہترین کردار ادا کرتی ہیں۔

بروکولی

بروکولی میں فیٹی ایسڈ اور وٹامن (k) کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو کے آپکی یاداشت کو بہتر بنا کے آپکو ذہنی طور پر صحت مند رکھتی ہے۔ ماہرین روزانہ ایک کپ بروکولی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل بہت سے فوائد کا حامل ہے یہ دماغ کی سوزش کو کم کر کے آپکو مختلف دماغی امراض سے بچاتا ہے ناریل کے تیل سے بنی ہوئی اشیا کا استعمال کر کے اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ آپکی صحت کے لئے بھی مفید ہے اس میں ڈپریشن کو کم کرنے والی عوامل موجود ہوتے ہیں یہ خون کی گردش کو کنٹرول میں کرتی ہے اور دماغ اور دل کے درمیان خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔

ہرے پتوں والی سبزیاں

سبزیاں روزمرہ کی ایک بہترین غذا ہیں ایک نئی تحقیق کے مطابق ہرے پتوں والی سبزیاں میں ڈیمنشیا نامی ایک دماغی بیماری سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ جو افراد روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں وہ ان 950افراد سے بہتر ہیں جو سبزیوں کا استعمال زیادہ نہیں کرتے۔

سامن مچھلی

اگر آپ مچھلی کھانے کے شوقین ہیں تو سامن مچھلی کو اپنی غذاؤں کا حصہ بنائیں اس میں اومیگا 3کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آپکو مختلف ایسی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے جو آپکے دماغ کو متاثر کرتی ہیں اور سامن مچھلی آپکی یاداشت کو بہتر بنانتی ہے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...