ہارٹ اٹیک، کولیسٹرول و بلڈ پریشر سے بچانے والاپھل

60,332

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا مفید ترین پھل کونسا ہے؟کھجور ایک ایسا پھل ہے جس میں صحت کے بہت سارے مسائل کا حل موجود ہے ۔کولیسٹرول ،ہارٹ اٹیک اوربلڈپریشر سے بچاؤ کے لئے کھجور بہترین ہے۔اپنی غذائیت کی بناء پرکھجور پورے جسم کو توانائی بخشتی ہے۔

کھجور کے آٹھ فوائد:

۱۔ کولیسٹرول لیول بہتر بناتی ہے:

کھجور کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول کافی حد تک کم کیا جاسکتاہے۔یہ ناصرف کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے بلکہ خون کی نالیوں کو صاف کرتی ہے اور بلڈ کلوٹنگ اور دل کے امراض سے بچاتی ہے۔

۲۔وزن کو کنٹرول میں رکھتی ہے:

روزانہ نہار منہ کھجور کھانے سے جسم کی زائد چربی کو جلانے میں مدد ملتی ہے۔کھجور میں کولیسٹرول تو نہیں ہوتا لیکن شکر کی وافر مقدار ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اسے مناسب مقدار میں لیا جائے۔

۳۔ڈائریا سے بچاتی ہے:

کھجور میں ایک منرل پوٹاشئیم موجود ہے جونظام ہضم کو بہتر بناتا ہے۔اس طرح کھجور ڈائریا اور ہاضمے کے دوسرے مسائل سے بچاتی ہے۔

۴۔قبض سے بچاؤ:

ڈائریا کے ساتھ،کھجور قبض کو بھی دور کرتی ہے۔چند کھجوریں رات بھر کے لئے پانی میں بھگودیں اور صبح کے وقت کھا لیںاس سے آپ کا ہاضمہ درست ہوگا اور قبض کی شکایت دور ہو جائے گی۔

۵۔دل کو تقویت دیتی ہے:

کچھ کھجوریں رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیںاور صبح کو کھالیںیہ دل کو قوت بخشنے کے ساتھ دل کے باقی امراض سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

۶۔اسٹروک سے بچاتی ہے:

کھجور میں پوٹاشئیم کی وافر مقدار موجود ہے جو نروز کی کارکردگی کوبہتر بناکر اسٹروک سے بچاتی ہے۔روزانہ۴۰۰ملیگرام پوٹاشئیم کااستعمال دل کو صحت مند رکھنے اوراسٹروک سے بچانے کے لئے کافی ہے۔اس لئے کھجور کو اپنی روزانہ کی غذا میں ضرور شامل کیجئے۔

۷۔آئرن سے بھر پور:

کھجور میں آئرن بھی وافر مقدار میں موجود ہے۔جو بچوں، حاملہ خواتین اورانیمیاء کے مریضوں کے لئے مفید ہیں ۔۱۰۰ گرام کھجومیںراعشاریہ ۹ملی گرام آئرن موجود ہے۔جو ہماری روزانہ ضرورت کا ۱۱فیصد ہے۔انیمیاء کو دور کرنے کے لئے آئرن اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ خون میں ریڈ سیلز اور ہیموگلوبن بناتا ہے۔یہ دونوں چیزیں صحت کے لئے نہایت ضروری ہیں ۔

۸۔ہائی بلڈ پریشر:

جن لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ رہتا ہے ان کے لئے بھی کھجور بہترین ہے۔کھجور میں وافر مقدار میں پوٹاشئیم موجود ہے جبکہ سوڈیم بالکل نہیں ہے۔۵

سے ۶ کھجوروں میں ۸۰ گرام تک پوٹاشئیم موجود ہے۔یہ خون کی نالیوں کو کھول کر دوران خون بہتر بناتا ہے۔بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے ۳۷۰ ملی گرام میگنیشیئم کی ضرورت ہوتی ہے۔
جیسا کہ آپ جان گئے ہیں کہ کھجور آپ کی صحت کے لئے کس قدر مفید ہے اس لئے اسے اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں ۔کھجور کا مستقل استعمال دل کو کسی بھی نقصان سے بچاتا ہے اورہاضمہ درست رکھتا ہے جس سے صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

مزید جانئے: صحت بخش اسنیک

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...