پیروں میں مستقل درد رہنے کی وجوہات و علاج

3,798

ہمارے جسم کے تمام عضو ایک دوسرے سے منسلک ہیں اگر جسم کا کوئی ایک حصہ بھی متاثر ہوگا تو اسکا اثر جسم کے دوسرے حصے پر بھی پڑتا ہے ،جیسے اگر پیروں میں درد ہو تو یہ درد پوری ٹانگ میں بھی محسوس ہوتا ہے۔ پیروں میں درد(pairon main dard) کی چند وجوہات ایسی ہیں جو ہم روزمرہ زندگی میں جانےانجانے میں سرزد کر جاتے ہیں، وہ وجوہات اور اسکا آسان علاج کیا ہے یہ ہم آپکو بتاتے ہیں ۔

۱۔ پاؤں میں درد کی ایک سب سے بڑی وجہ آپکے جوتوں کا انتخاب ہے ہم اکثر سنتے ہیں کے اونچی ہیل والی جوتے یا چپل وغیرہ پیروں میں درد کی وجہ بنتے ہیں لیکن بلکل فلیٹ چپل یا جوتے بھی پاؤں میں درد (pairon main dard) کی وجہ بن سکتے ہیں تو ایسے جوتے یا چپل کا انتخاب کریں جس میں دو سے تین سینٹی میٹر کی ہیل موجود ہو۔

۲۔ پیروں کی ایڑیاں پھٹ جانا صرف سردیوں تک محدود نہیں،اکثر لوگوں کو گرمیوں میں بھی اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، گرمیوں میں اگر آپ کھلے جوتے پہنتے ہیں تو پاؤں پر گرد و غبار لگ جانے کی وجہ سے پاؤں کی جلد میں سے نمی ختم ہو جاتی ہے جس وجہ سے ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں ۔
ایڑیاں پھٹنے کی وجہ سے آپکو چلنے پھرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پھٹی ایڑیوں سے نجات پانے کے لئے جب بھی آپ باہر سے آئیں پیروں کی مناسب صفائی کریں اور ایسی کریم استعمال کریں جس میں یوریا شامل ہو۔

مزید جانئے :پیروں کی تھکن دور کرنے کی 4ورزشیں

۳۔ ناخن کا گوشت اندر انگلی کی جانب بڑھ جانے کی وجہ سے بھی پورے پاؤں میں درد محسوس ہو سکتا ہے۔تنگ جوتے پہننا، ناقص طریقے سے ناخن تراشنا یا پاؤں میں پسینہ آنے کی وجہ سے ناخن کا گوشت اندر کی جانب بڑھ جاتا ہے جب کہ پیدائشی طور پر بھی یہ مسئلہ ہو سکتا ہے.

ناخن کا خیال رکھ کر اسے زیادہ بڑا نہ ہونے دیں اور تراشتے ہوئے وقت اسکو زیادہ اندر تک نہ کاٹیں۔

۴۔ پیروں کے ناخن پیلا، سخت اور بدبو دار ہو جانا ناخن پر فنگس ہونے کی نشانی ہے اسکا بر وقت علاج ضروری ہے۔ اسکے علاج کے لئے مختلف ادویات کا سہارا لیا جاتا ہے لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں فنگس کی ادویات ہمیشہ کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے سے ہی لیں کیوں کے ان ادویات کے مضر اثرات جگر کو تباہ کر سکتے ہیں۔

مزید جانئے :پیروں کی گرمی ختم کرنے کے ٹوٹکے

۵۔ پیروں میں درد ہونے کی صورت میں ایک ٹینس بال کو پاؤں کے نیچے رکھ کے ہلکا سا دباؤ دے کر آگے پیچھے کریں یہ عمل پاؤں میں درد میں آرام پہنچتا ہے۔

۶۔ پاؤں میں تھکاوٹ کی وجہ سے درد ہو تو ایپسام نمک پانی میں ڈالیں اور اس میں اپنے پاؤں بھگوکر بیٹھ جائیں،اس طریقے سے آپ کے پیروں سے زہریلے مادے بھی نکل جائیں گے اور آپ پاؤں ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

مزید جانئے :پیروں کی سوجن اور صحت کے مسائل

۷۔جب بھی موقع ملے گھاس پر ننگے پاؤں چلیں، اس طریقے سے آپ کو نہ صرف سکون ملے گا بلکہ آپ کے پیروں کےدرد (pairon main dard) میں بھی افاقہ ہوگا

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...