6 مختلف طریقوں سے لیمن ایڈ بنانے کے طریقہ

2,282

گرمی کاموسم ہوتودل چاہتاہے کہ کچھ ایسے فرحت بخش مشروبات ہوں جوتازہ اورقدرتی اجزاء سے تیارکردہ ہوں۔ اگریہ مشروبات گھرپرہی تیارکرناآسان ہوجائے توان مشروبات کی ٹھنڈک دل میں اترتی محسوس ہوتی ہے۔گرمی بڑھنے کی صورت میں لیمن ایڈ کے استعمال سے آپ پانی کی کمی سے بچ سکتے ہیں۔صحت پرہونے والے گرمی کے مضراثرات سے بچاکریہ آپ کے معدے کوسکون اورآپ کوتازہ دم رکھنے کابہترین طریقہ ہے۔ویسے تواس کے بہت سے فوائد ہیں لیکن چند اہم فوائد یہ ہیں:
قدرتی لیمن ایڈ کے فوائد
٭پانی کی کمی کودورکرتاہے۔
٭وٹامن سی کابہترین ذریعہ ہے۔
٭سخت گرمی میں بھی تازہ دم اورفرحت بخش احساس دلاتاہے۔
٭وزن میں کمی کرتاہے۔
٭جلد کی صحت کوفروغ دیتاہے۔
٭عمل انہضام کوبہتربناتاہے۔
٭گردے کی پتھری سے بچاتاہے۔

لیموں کے رس کے ساتھ ساتھ اس میں شامل دیگراجزاء آپ کواس گرمی تازہ دم اورتوانارکھنے میں مددگارثابت ہوسکتے ہیں۔بس ان مشروبات میںاگرچینی چھوڑناآپ کے لئے ممکن ہوتویہ مزید اچھی بات ہے ۔چینی کی جگہ شہد کااستعمال آپ کے لئے زیادہ بہترہے۔اپنی مرضی ،سہولت اورپسند کے مطابق آپ ان کے اجزاء میں کمی بیشی بھی کرسکتے ہیں۔

1۔پائن ایپل لیمنیڈ

اجزاء
پائن ایپل 3-4 سلائس
چینی حسب ذائقہ
پائن ایپل جوس آدھاکپ

لیموں کارس 4کھانے کے چمچ

پانی 3-4 کپ
ان تمام اجزاء کوبلینڈرمیں ڈال کراس وقت تک بلینڈ کریں جب تک تمام اجزاء یکجاں نہ ہوجائیں۔اس کے بعد گلاس میں برف ڈال کرلیموں ،پائن ایپل سلائس اورپودینہ کے پتوں کے ساتھ سجاکرپائن ایپل لیمن ایڈ خود بھی پیئیں اورگھرکے دیگرافراد کوبھی سرو کریں۔

2۔اسٹرابیری لیمن ایڈ

اجزاء
اسٹرابیری ایک کپ
لیموں کارس آدھاکپ
دہی 3-4کھانے کے چمچ
پانی ایک کپ
چینی حسب ذائقہ
تمام اجزاء کواچھی طرح بلینڈکریں ،برف،اسٹرابیری اورلیمن سلائس کے ساتھ سروکریں۔

3۔کوکونٹ لیمن ایڈ

اجزاء
تازہ ناریل 1-2قاش (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
چینی حسب ذائقہ
لیموں کارس2 کھانے کے چمچ
ناریل کاپانی3 کپ
ان تمام اجزاء کواچھی طرح بلینڈ کریں ۔برف،لیموں کے سلائس اوراسٹراکے ساتھ سرو کریں۔


اس بارے میں جانئے : پانی کا ذائقہ و افادیت بڑھانے کی5آسان تراکیب 

4۔منٹ لیمن ایڈ

اجزاء
پودینہ کے تازہ پتے1کپ
چینی حسب ذائقہ
لیموں کارس آدھاکپ
پانی 3-4کپ
تمام اجزاء کواتنابلینڈ کریں کہ وہ اچھی طرح مکس ہوجائیں۔آئس کیوب ،لیمن اورپودینہ کے پتے کے ساتھ انجوائے کریں۔

5۔واٹرمیلن لیمن ایڈ

اجزاء

واٹرمیلن2 کپ
چینی حسب ذائقہ
لیموں کارس 3-4 چمچ
پانی2کپ
تمام اجزاء کوبلینڈ کریں اورچھان لیں۔برف اورتربوز کے سلائس کے ساتھ سروکریں۔

6۔پیچ لیمن ایڈ

اجزاء

آڑو2 عدد (چھلکااتارکرکاٹ لیں)
لیموں کارس 3-4 چمچ
چینی حسب ذائقہ
پانی2کپ
تمام اجزاء کوبلینڈ کریں۔برف،لیمن سلائس اورپودینہ کے پتے سے سجاکرانجوائے کریں۔


ہماری ثقافت کا اہم حصہ : دال چاول


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...