پانی میں 5چیزوں کو ملائیں اور ہاضمہ بہتر بنائیں

10,212

نظام ہاضمہ کو بہتر رکھنے کے لئے جسم میں پانی کی مناسب مقدار کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ پانی کی مناسب مقدار اگر جسم میں موجود نہیں ہونگی تو آنتوں کے افعال سست ہوجائیں گے جس کے نتیجے میں فضلہ سخت ہوگا اور اخراج مین مشکل پیش آئیگی۔یعنی قبض کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔ یقیناً آپ مناسب مقدار میں پانی پینے کی اہمیت سے واقف ہیں مگر پانی کا ذائقہ آپ کو اس سے دور رکھتا ہے؟اگر ہاں تو باروچی خانےمیں موجود چند چیزوں کو پانی میں شامل کرکے آپ پینے کے پانی کو ذائقہ دار بناسکتے ہیں۔پانی میں ان اجزاء کااضافہ نہ صرف پانی کے ذائقے کو لذید بنائیں بلکے اس آپ کے ہاضمے کو بھی بہتر بنا کررکھے گا۔

کھیرے

کھیرے فائبر اور پانی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ آنتوں کے افعال کو صحت مند بناتے ہیں۔ کھیرے کا ایک ٹکڑا پانی میں شامل کرکے آپ یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

لیموں پانی

پانی میں لیموں کا اضافہ فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ہاضمے میں مدد دینے والے انزائمے بننے میں مدد دیتا ہے، اس مقصد کے لیے لیموں کو پانی میں نچوڑ دیں یا پتلے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی میں ڈال دیں۔اس لیموں پانی کا استعمال ایسڈیٹی سے بھی نجات دلاتا ہے۔

پودینے کے پتے

پانی میں پودینے کے چند پتوں کا اضافہ اس کو ذائقہ دار بناتا ہے۔ یہ پتے ایسے انزائمے بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ جسم کو غذا میں موجود وٹامنز اور غذائی اجزاءجذب کرنے میں مدد دیتے ہیں، پودینہ بدہضمی سے ریلیف کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔


دودھ کے 7حیرت انگیز استعمال

ادرک والا پانی

کیا آپ گیس، پیٹ پھولنے یا بدہضمی کے شکار ہیں؟ تو ادرک کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں اور نہار منہ اس پانی کا استعمال کریں ۔

سیب کا سرکہ اور پانی

2 یا 3 کھانے کے چمچ سیب کے سرکے کو پانی میں شامل کرکے پینا جسم سے زہریلے مواد کے اخراج، ہاضمہ بہتر کرنے اور میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔


یہ بھی پڑھئے : لیموں سے جلد ،بال اور ناخن خوبصورت بنائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...