پانی کا ذائقہ و افادیت بڑھانے کی5آسان تراکیب
1۔انگور اور کینو سے بنا فلیورڈ پانی
اجزاء
انگور کے بڑے دانے ۔ پندرہ عدد
کینو کی پھانکیں ۔پندرہ عدد
پانی ۔ایک لیٹر
ترکیب
انگور کے دانوں کو بیچ میں سے آدھا کر لیں ۔
کینو کی پھانکوں میں سے بیج نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ۔
ایک لیٹر پانی میں انگور اور کینو کے ٹکڑوں کو ڈال کر تیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔
فوائد
اس پانی میں موجود انگور گرمی کی شدت کو کم کرتا ہے اور اگر جسم میں پانی کی کمی کے باعث پلیٹلیٹس کم ہو جائیں تو تیزی سے بڑھاتا ہے ۔
کینو وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور ہوتا ہے جو دل کو تقویت دیتا ہے ۔
2۔انار اور پودینہ سے بنا فلیورڈ پانی
اجزاء
انار ۔ایک چوتھائی کپ
پودینہ کے پتے ۔ایک مٹھی
پانی۔ایک لیٹر
ترکیب
انار کے دانوں کو ہلکا سا کوٹ لیں
پودینہ کے پتوں کو ہاتھ سے توڑ لیں
ایک لیٹر پانی کو کسی بوتل میں ڈال کر اس میں انار کے دانے اور پودینہ کے پتے ڈال دیں اور دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں
فوائد
انار دانہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی کینسر خصوصیات رکھتا ہے۔
پودینہ جسم کو تازگی اور راحت پہنچاتا ہے گرمی میں ہونے والے ہیضہ سے بچاتا ہے اور جسم سے ٹوکسنز باہر نکالتا ہے جس سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
3۔آم اور تلسی کے پتوں سے بنا فلیور ڈپانی
اجزاء
آم کے سلائس ۔دس عدد
تلسی کے پتے۔دس عدد
پانی۔ ایک لیٹر
ترکیب
آم کے ٹکڑوں کو باریک باریک کاٹ لیں ۔
تلسی کے پتوں کو دھو کر توڑ لیں ۔
ایک لیٹر پانی کو جگ میں ڈال دیں اس میں آم اور تلسی کے پتے ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔
فوائد
اس پانی میں موجود آم قوت مدافعت ،بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے ،ہاضمہ اور قوت مدافعت بہتر کرتا ہے ۔
تلسی کے پتے اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جو ٹوکسنز کو باہر نکالتے ہیں اس کے ساتھ چہرے پر بھی چمک لاتے ہیں ۔
4۔ سیب اور لیموں سے بنا فلیورڈ پانی
اجزاء
ہرے سیب ۔بارہ ٹکڑے
لیموں کے سلائس۔سات عدد
پانی۔ایک لیٹر
ترکیب
سیب کے ٹکڑے اور لیموں کے سلائس باریک باریک کاٹ لیں
ایک لیٹر پانی میں لیموں اور سیب کے ٹکڑے ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں
فوائد
سیب میں فائٹو نیوٹرنٹ پائے جاتے ہیں جو کینسر ،استھما ،دل کی بیماریوں اور کولیسٹرول جیسے امراض سے بچاتے ہیں
لیموں وٹامن سی حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ ہے جو نہ صرف ہاضمہ کو درست کرتا ہے بلکہ ہڈیوں کے درد اور موسمی بخار سے بھی بچاتا ہے
5۔اورنج اور ادرک سے بنا فلیورڈ پانی
اجزاء
کینو۔آدھا
ادرک۔ایک انچ کا ٹکڑا
پانی۔ایک لیٹر
ترکیب
ادرک کو اچھی طرح کوٹ لیں
کینو کو باریک سلائس میں کاٹ لیں ک کے سلائس ایک بوتل میں ڈال کر اوپر سے پانی ڈال دیں اور دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں
فوائد
کینو اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی سے بھر پور ہوتے ہیں جو دل کی حفاظت کرتے ہیں اور چہرے کی رنگت بھی صاف کرتے ہیں
ادرک پٹھوں کے درد کودورکرنے اور شوگر کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید ہے ۔
6۔ منٹ فلیورڈ پانی
اجزاء
پانی۔ایک لیٹر
پودینہ کے پتے ۔ایک مٹھی
ترکیب
ایک جگ پانی میں پودینہ کے پتے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں فریج میں ٹھنڈ کر کے استعمال کریں
فوائد
یہ پانی فوری تازگی دیتا ہے اور جسم کی گرمی کو دور کرتا ہے