
4غذائی اجزاء جو سیکس کی زندگی کو جلاء بخش سکتے ہیں
بیٹا کیروٹین
مختلف تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ بیٹا کیروٹین سے بھر پور غذائیں اسپرم کے فیمیل ایگ تک بڑھنے کی صلاحیت کو 8%تک بڑھا دیتی ہے اور اس طرح یہ اسپرم ضائع نہیں ہوتے۔گاجر اور پالک میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے لہٰذا اس سے جنسی قوت میں بھرپور اضافہ ہوتا ہے۔
وٹامن C
اگر آپ ذہنی دبائو کا شکار ہیں جو آپ کی جنسی زندگی پر اثر انداز ہورہا ہے تو آپ کو ایسی غذائوں کی ضرورت ہے جو وٹامن Cسے بھرپور ہوں ۔ذہنی دبائو کو کم کرنے اور اپنے بستر پر اچھا وقت گزارنے کے لئے وٹامنCسے بھرپور کینو اور آملے کا استعمال کریں۔
زنک
اگر آپ کی غذا میں زنک کی کمی ہوتی ہے تو جسم میں اسپرم بھی کم بنتے ہیں ۔زنک والی غذائیں جسم میں ٹیسٹرون لیول کو بڑھاکر سیکس میں اضافہ کرتی ہیں ۔لہٰذاایسی غذاکھائیں جس میں زنک وافر مقدار میں موجود ہواس کے لئے آپ تل،دالوں اورکاجو کا استعمال کریں۔
وٹامن E
جسم میں ہارمونز کی تعداد کو بڑھانے کے لئے وٹامنEوالی غذائوں کا استعمال کریں ہارمونز میں اضافہ جنسی قوت کو بڑھاتا ہے۔وٹامن Eحاصل کرنے کے لئے پالک اور بادام کو اپنی غذا میں شامل کریں۔