ملائی مٹن اور گلاوٹی کباب کی مزیدار ریسیپز جانئے !

1,624

گائے اور بکرے کا گوشت تو ہم سارا سال ہی کھاتے ہیں ۔لیکن ان سے خاص اور طرح طرح کے پکوان بنانے کا موقع صرف بقرعید پر ہی ملتا ہے۔اور اس موقع پر ہم سالن کے علاوہ بہت سی دوسری چیزیں بھی بناتے ہیں ۔اکثر گھروں میں قربانی کا جانور آچکا ہے اور تمام خواتین اس انتظار میں ہیں کہ کب قربانی ہو اور وہ اپنے من پسند کھانے بنائیں ۔اتفاق سے میرا بھی شمار ایسی ہی خواتین میں ہوتا اور میں بھی نئی نئی ترکیبوں کی تلاش میں رہتی ہوں۔گوشت سے کڑاہی ،کباب ،بریانی ،تکے ،اور بہت سی چیزیں بنتی ہیں لیکن سب کے بنانے کا انداز الگ ہوتا ہے۔دوسرے وقت کے ساتھ ساتھ نئی نئی ترکیبیں پتہ چلتی رہتی ہیں اوراس طرح ہم روایتی کھانوں سے ہٹ کر بہت سی نئی اور مزیدار چیزیں بنالیتے ہیں ۔
کچے قیمے کے کباب ہر کوئی بناتا ہے لیکن یہ ترکیب تھوڑی سی مختلف ہے جس کی وجہ سے اس کے ذائقے اور خوشبو میں چار چاند لگ گئے ہیں ۔

گلاوٹی کباب:

اجزاء:

 

گائے کا قیمہ1/2 کلو
ہری الائچی3.4
نمک 1چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
ثابت کالی مرچ8,10
پسی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ
لونگ4
ہلدی پائوڈر1/4چائے کا چمچ
جائفل1/2
ادرک لہسن کا پیسٹ1کھانے کا چمچ
جاوتری3،4پتے
کچے پپیتے کا پیسٹ2کھانے کے چمچ
کالا زیرہ1/2چائے کا چمچ
تلی ہوئی پیاز 2عدد
سفید زیرہ1چائے کا چمچ
دہی پانی نکال کر
2کھانے کے چمچ
تلنے کے لئے تیل
بھنے ہوئے چنے3 کھانے کے چمچ
کوئلہ (دھونی کے لئے)
بادام6عدد
دارچینی1ٹکڑا

 

ترکیب:

قیمے میں نمک،لال مرچ،ہلدی،ادرک لہسن پیسٹ،کچا پپیتہ ملا کر دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھدیں ۔
تلی ہوئی پیاز اور دہی کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
ایک فرائی پین میں چنے،بادام، سبزالائچی،لونگ ،کالی مرچ،جائفل ،جاوتری ڈال کر ملائیں ۔
کالا زیرہ اور سفید زیرہ بھی شامل کریں اور ان سب چیزوں کو ملا کر بھونیں ،خوشبو آنے لگے تو چولہا بند کردیں ۔
تمام چیزوں کو گرائنڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں ۔
چوپر میں میرینیٹ کیاہوا قیمہ ، دہی ،پیاز کا مکسچر،اور پسا ہوا خشک مصالحہ ڈال کراچھی طرح چوپ کرکے مکس کریں۔
ایک باؤل میں نکال کر3 منٹ تک کوئلے کی دھونی دیں ۔
ہاتھوں کو تیل سے چکنا کر کے کباب بنالیں۔

ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے ہلکی آنچ پر دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہونے تک تلیں ۔

گرم گرم پڑاٹھوں اور چپاتیوں کے ساتھ دسترخوان پر چنے!


اگرخودکومنواناہے توکھانے کی یہ 10ترکیبیں ضرور سیکھیں


مٹن ملائی:

اجزاء:

 

بکرے کا گوشت بغیر ہڈی کا 1/2کلو
ثابت کالی مرچ 1/2چائے کا چمچ
دارچینی 2عدد
گوشت گلانے کا پائودر 1چائے کا چمچ
تیز پات1
دہی پھنٹی ہوئی 1کپ
ہری مرچ چوپ کی ہوئی 1/2کھانے کا چمچ
کریم 1/4کپ
پیاز 1درمیانی چوپ کی ہوئی
لیموں کا رس1 کھانے کا چمچ
دھنیا پائوڈر1 چائے کا چمچ
ادرک،لہسن پیسٹ1 کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر1چائے کا چمچ
نمک1چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پائوڈر1/2چائے کا چمچ
گھی 3کھانے کے چمچ
دودھ1/4 کپ یا حسب ضرورت
کوئلہ دھونی کے لئے
کٹی ہوئی لال مرچ 1چائے کا چمچ
گھی 1/4کپ
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا
ہری الائچی2عدد

 

ترکیب:

ایک برتن میں کیوبس میں کٹا ہوا بون لیس مٹن اور گوشت گلانے کا پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
۔اس میں دہی،کریم،نمک ،ادرک لہسن پیسٹ،3چمچ گھی ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور30 منٹ کے لئے میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں ۔
۔کوئلہ دہکا کر میرینیٹ ہوئے گوشت کو3منٹ تک دھونی دیں۔
۔اب اس برتن کو چولہے پر رکھ کر اچھی طرح ملائیں اور ابال آنے دیں۔
۔پکنا شروع ہو جائے تو ڈھک کر آنچ ہلکی کردیں ۔40,45 منٹ تک گوشت گلنے تک پکائیں۔ ۔درمیان میں بار بار چمچ چلاتی رہیں اور اتار کر ایک طرف رکھ دیں ۔
۔کڑاہی میں گھی ڈال کر پگھلا لیں۔
۔اس میں ہری الائچی،کالی مرچ،دارچینی اور تیز پتہ ڈال کر مکس کریں ۔
۔ہری مرچ ڈال کر ملائیں ۔
۔پھر پیاز ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ ہلکے رنگ کی ہو جائے۔
۔اس میں پسا ہوا دھنیا،پسی ہوئی مرچ اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر 2 منٹ کے لئے بھونیں۔
۔اب پکے ہوئے مٹن کو گریوی سمیت اس مصالحے میں شامل کر دیں اور اچھی طرح ملائیں ۔
اب اس میں دودھ ڈال کر ملائیں۔
۔کٹی ہوئی مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں ۔
۔ڈھکنا ڈھک کر ہلکی آنچ پر 4 ۔5 منٹ کے لئے پکنے دیں ۔یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے ۔
۔ہرا دھنیا ڈال کر نان کے ساتھ پیش کریں ۔


مزیدار نہاری کی مزیدار ترکیب

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...