فیٹس والی 5 غذائیں جو آپ کی جلد کو صحت مند بنادیں گی

2,420

فیٹس کو صحت کیلئے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایسا ہر جگہ نہیں ہے کیونکہ ایک طرف فیٹس دل کے لئے مضر ہیں تو دوسری طرف یہ جلد کے لئے نہایت مفید بھی ہیں ۔فیٹس میں مونوسیچوریٹڈ فولک ایسڈاور اولیک ایسڈ موجود ہیں جو جلدکو نمی فراہم کرنے کے ساتھ جلد کے سیلز کو چکنائی بھی بخشتے ہیں ۔اس لئے اگر آپ صحت مند جلد کے خواہش مند ہیں تو آپ کو کچھ چکنی غذائیں کھانا پڑیں گی۔وہ غذائیں کون سی ہیں ۔یہ جاننے کے لئے آرٹیکل ملاحظہ فرمائیے۔
فیٹس والی یہ غذائیں آپ کی جلد کو واقعی صحت مند بنادیں گی:

مچھلی:

اگر آپ جلد میں قدرتی چمک چاہتے ہیں تو مچھلی کا استعمال کریں ۔اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ جلد پر بڑھتی عمرکے اثرات پڑنے کا عمل سست کر کے جلد کی نمی برقرار رکھتے ہیں ۔اومیگا تھری فیٹی ایسڈ میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات بھی موجود ہیں جوایکنی کا خاتمہ کرتی ہیں اور جلد کو صحت بخشتی ہیں ۔فیٹس والی مچھلی کھانے کے لئے بڑی مچھلی کا انتخاب کیجئے۔


مزید جانئے :بادام کے تیل کے10 فائدے

اواکاڈو:

اگر آپ اواکاڈو کھاتے ہیں تو آپ کی جلد دوسروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ صحت مند نظر آتی ہوگی۔اگر نہیں کھاتے تو اب اس کو اپنی غذا میں شامل کرلیں کیونکہ اس میں ضروری فیٹی ایسڈ موجود ہیں جو آپ کی جلد کو نرم وملائم بنا دیں گے۔
اواکاڈو میں وٹامن ای موجود ہے جوجلد میں کولاجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔اس میں اینٹی اوکسی ڈنٹ بھی موجود ہیں جو جسم سے ٹوکسن کو خارج کرتے ہیں ۔اس میں موجود مونوسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ جلد کو نمی فراہم کرکے اسے تر وتازہ بناتے ہیں۔اپنی سبزیوں کی سلاد میں اواکاڈو کو بھی شامل کرکے اس کا پورا فائدہ اٹھائیں ۔

اخروٹ:

اخروٹ میں اومیگا تھری اور مونوسیچوریٹڈ فیٹس موجود ہیں جو جلد میں موجود زائد پانی اور ایکنی کی وجہ سے ہونے والی سوزش کو ختم کرتے ہیں ۔اخروٹ میں اینٹی اوکسی ڈنٹ بھی موجود ہیں جو جلد کے دانوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ اسے دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاتے ہیں۔روزانہ مٹھی بھر اخروٹ اسنیکس کے طور پر کھانے کی عادت بنائیں اور پھر ان کا کمال دیکھیں۔


جانئے:چھوہاروں سے کریں بیماریوں کا علاج

زیتون:

زیتون کا تیل اپنی افادیت کی وجہ سے مشہور ہے یہ جلد کے سیلز کی ٹوٹ پھوٹ کو ختم کرکے جلد کو صحت بخشتا ہے ۔اس کی افادیت کی وجہ سے زیتون کے تیل کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔لیکن ہم میں سے بہت کم لوگ ہیں جوزیتون کا پابندی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔زیتون مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ سے بنے ہیں اور اس میں وٹامن اے اور ای وافر مقدار میں موجود ہیں جو جلد کے ریڈیکلز کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتے ہیں ۔زیتون رنگت کو نکھارنے کے ساتھ جلد کے ٹشوز کو مضبوط بناتا ہے اور سورج کی الراوائلٹ شعائوں سے جلد کی حفاظت کرتا ہے۔لہٰذا آیندہ اپنی سلاد میں زیتون شامل کرنا نہ بھولیں۔

ناریل کا تیل:

جلد کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو کھانا پکانے کے لئے عام تیل کی جگہ ناریل کا تیل استعمال کرنا شروع کردیں۔ناریل کے تیل میں اینٹی فنگل اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات موجود ہیں جن کی وجہ سے یہ تیل حساس جلد والوں کے لئے بھی مفید ہے۔


اس بارے میں جانئے :سردیوں میں لال پھل اور سبزیوں کے استعمال کے فوائد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...