سردیوں میں لال پھل اور سبزیوں کے استعمال کے فوائد

4,026

پھل اور سبزیاں غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ لال پھل اور سبزیوں میں ہماری ضرورت کی تمام چیزیں موجود ہوتی ہیں ۔ یہ خوبصورت سبزیاں اور پھل ہمارے لیے قدرت کا تحفہ ہیں جو ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

۱۔ چقندر:

چقندر میں اینٹی اوکسی ڈنٹ وافر مقدار میں موجود ہے۔ یہ پوٹا شیم ، فائبر،فولیٹ ، وٹامن سی اور نائٹریٹ حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں ۔ زمین میں پیدا ہونے والی یہ سبزی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے ساتھ دوران خون کو بہتر بناتی ہے اور توانائی فراہم کرتی ہے ۔

چقندر کو ہلکے تیل کے ساتھ روسٹ کر کے کھانا فائدہ مند ہے۔ اس کا جوس بھی پیا جاسکتا ہے ۔ لیکن روزانہ اسکا جوس پینا ضرورت سے زیادہ ہوگا اس لیے ہفتے میں دو تین مرتبہ چقندر کھانا کافی ہے اور اسکا جوس بھی مختلف پھلوں کے جوس کے ساتھ ملا کر پیا جائے۔

۲۔ لال بند گوبھی:

اس کا رنگ تقریباً جامنی ہوجاتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ دماغی بیماریوں ، کینسر اور دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ لال بند گوبھی وٹامنز اور منرلز سے بھر پور ہے ۔ ایک کپ بند گوبھی میں روزانہ ضرورت کا ۸۵ فیصد وٹامن سی ، ۴۲ فیصد وٹامن کے اور ۲۰ فیصد وٹامن اے پایا جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ اس میں فائبر ، وٹامن بی ۶ ، پوٹاشیم اور میگنیز بھی شامل ہے۔
اسے کچا کھانا اچھا ہے اور اگر پکا کر کھائیں تو اسٹیم کریں اور بہت تھوڑی دیر کے لیے پکائیں تاکہ اس کی غذائیت باقی رہے۔

۳۔ ٹماٹر:

ٹماٹر وٹامن سی ، پوٹاشئم اور لائسوپین کا بہترین ذریعہ ہے۔ نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ہماری غذا کا۸۵ فیصد لائسوپین ٹماٹر اور اس سے بنی اشیاء سے حاصل ہوتا ہے۔
ٹماٹر کسی بھی صورت میں کھایا جائے فائدہ مند ہے۔ اگر تھوڑے تیل میں ٹماٹر کو پکالیا جائے تو جسم کو لائسوپین جذب کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔

۴۔ لال شملہ مرچ:

اس سبزی میں ہماری روزانہ کی ضرورت کے لیے وٹامن ا ے اور ہماری ضرورت سے تین گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہے ۔ جبکہ اس میں صرف ۳۰ کیلوریز ہوتی ہیں۔ دمکتی جلد اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے اس کا استعمال بہترین ہے۔

اس میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار انفیکشن سے بچاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن بی ۶، وٹامن ای اور فولیٹ حاصل کرنے کے لیے کچا یا پکا کر کھائیں۔

جانئے:چھوہاروں سے کریں بیماریوں کا علاج

۶۔ لال مرچ:

ایک اونس مرچ میں ہماری روزانہ کی ضرورت کا دو تہائی حصہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں میگنیشیم ، کوپر اور وٹامن اے موجود ہوتا ہے ۔ ماہرین اس میں موجود کینسر کا مقابلہ کرنے والے کمپاؤنڈ پر بھی تحقیق کر رہے ہیں۔

۷۔ کاسنی:

گہرے سرخ رنگ کے پتوں والی یہ سبزی ہمیں فولیٹ ، کوپر ، میگنیز ، وٹامن بی ۶، سی اور ای مہیا کرتی ہے۔ ایک کپ لال کاسنی میں ہماری روزانہ ضرورت سے زیادہ وٹامن کے پایا جاتا ہے۔

۸۔ لال پتوں والی سلاد:

لال اور گہرے ہرے رنگ کے حصوں میں زیادہ غذائیت ہوتی ہے یہ نسبت ہلکے رنگ کے حصوں کے ان حصوں میں اینٹی اوکسی ڈنٹ اور وٹامن بی ۶ پایا جاتا ہے ۔ ایک کپ کٹی ہوئی لال سلاد میں وٹامن کے اور اے کی روز مرہ ضرورت کی آدھی مقدار پائی جاتی ہے ۔ اس کے پتوں میں ۹۵ فیصد پانی ہوتا ہے۔

۹۔ لال پیاز:

پیاز کو سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اگر کچی پیاز آپ کو پسند نہیں تو کھانوں میں شامل کرنا بھی فائدہ مند ہے ۔ پیاز میں اورگانوسلفر موجود ہے ۔ پیاز میں موجود یہ کیمیکلز قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں ، کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور جگرکو مضبوط بناتے ہیں ۔

اس میں موجود ایلائل سلفائڈ کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے جبکہ اس کے فائبر نظام ہضم بہتر بناتے ہیں۔

۱۰۔ لال آلو:

صحت کے ماہرین جسم کو پوٹاشیم پہنچانے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے آلو ، ہرے پتوں اور ٹماٹر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ لال آلو میں وافر مقدار میں پوٹاشیم ، وٹامن سی ، وٹامن بی ۶ اور تھایامن پایا جاتا ہے ۔ ان آلوؤں کو جس طرح چاہے کھائیں لیکن اس کا چھلکا نہ اتاریں کیونکہ اسکے چھلکے میں فائبر اور بہت سارے وٹامن پائے جاتے ہیں۔
لال سبزیاں صحت بخش غذا کا اہم حصہ ہیں ان سبزیوں کو اپنی روزانہ کی غذامیں شامل کریں ۔ جو لوگ وافر مقدار میں پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں وہ بہت سی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

مزید جانئے :بادام کے تیل کے10 فائدے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...