6غلطیاں جو آپ کھانے کی تیاری کے دوران کرتے ہیں

5,509

مزیدار اور غذائیت سے بھر پور کھانا بنانے کے لیے صرف مہارت نہیں بلکہ کھانے کی تیاری میں کچھ باتوں کا بھی خیال رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ ایسے افراد جو ملازمت پیشہ ہوتے ہیں ہفتے بھر کا کھانا بنا کر فریج میں رکھ دیتے ہیں تاکہ صبح کے ناشتے کے لیے باہر سے کچھ خرید کر کھانے کے بجائے انھیں فریج میں رکھا گھر کا بنا بنایا کھانامل جائے ،اور رات کو دیر سے واپسی پر بھی کھانا باہر سے منگوانا نہ پڑے۔
ہفتے بھر کا کھانا بنانا اور اسے صحیح طریقے سے محفوظ کرنا بھی ایک نہایت اہم عمل ہوتا ہے تاکہ ہفتے کے تمام دنوں میں آپ کوصحیح اور غذائیت سے بھرپور کھانا مل سکے۔یہ ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے جس میں بہت سی باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔

کھانا بنانے کے دوران عام طور پر اکثر لوگ جو غلطیاں کرتےہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

پکانے کے لیے غلط ڈش کا انتخاب:

کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جو فریج میں زیادہ دنوں کے لیے رکھے جاسکتے ہیں۔سالن ۲ یا ۳ دن کے لیے فریج میں رکھا جاسکتا ہے ۔
ثابت اناج والی اشیاء یا روسٹ ہوئی سبزیاں اور پھلیاں زیادہ دنوں تک فریج میں تازہ رہتی ہیںجنھیں آپ کسی کھانے یا سلاد کے طور پر استعمال کرسکتے ہیںجبکہ دوسری نرم سبزیاں اور پتوں والی سبزیاں فریج میں زیادہ عرصے نہیںرکھ سکتے ۔ اس لیے اگر ایسی سبزیاں کھانا بنانے میں استعمال کرنی ہو تو انھیں دھونے کے بعداچھی طرح سکھائیں اور پھر فریج میں رکھیں۔

مزید جانئے : سردیوں میں دیسی انڈے کھائیں کیونکہ۔۔۔

آپ اپنے لیے متوازن غذا تیار نہیں کرتے :

ہر روز ایک ہی طرح کا کھانا نہ تو کوئی روزانہ کھاسکتا ہے نہ ہی صحت کے لیے مفید ہے ۔ مثال کے طور پر اگر آپ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کاربوہائیڈریٹ والی چیزیں نہیں استعمال کرتے تو آپ کو بہت جلد تھکن محسوس ہونے لگے گی۔

اس طرح اگر آپ پروٹین کی مقدارکم کردیں توآپ کو جلدی جلدی بھوک لگے گی۔ اپنے کھانے میں تمام غذائیت والی چیزیں شامل کریں۔


آپ صحیح مقدار میں کھانا نہیں بنارہے:

کھانا بنانے کے لیے کبھی کم اور کبھی زیادہ اشیاء کا استعمال کرتے ہیں اس طرح آپ کو صحیح اندازہ نہیں ہوپاتا کہ آپ کو ایک دن یا پورے ہفتے کے لیے کتنی مقدار میں کھانا تیار کرنا ہے جو کسی خاص مدت تک پورا ہوسکے۔
چیزیں خریدنے یا کھانا بنانے سے پہلے اس بات کا اندازہ کرلیں کہ آپ کو کتنی مقدار میں کھانا تیار کرنا ہے ۔ کیونکہ بعض اوقات کھانا بہت زیادہ بنالیا جاتا ہے اور وہ کافی دنوں تک استعمال نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کو پھینکنا بھی پڑجاتا ہے۔

مزید جانئے :سردیوں میں بھوک زیادہ لگے تو یہ اسنیک کھائیں

کچھ چیزیں کھانے سے پہلے ہی تیار کیجئے :

کھانے کے لیے ساری چیزیں پہلے سے بنا کر نہیں رکھی جاسکتی، جیسے سلاد کو پہلے سے بنا کر فریج میں نہیں رکھ سکتے کیونکہ یہ جلد ہی مرجھانے لگتی ہے۔اور کوئی بھی اسے کھانا پسند نہیں کرتا اسی طرح آملیٹ بھی پہلے سے بنا کر نہیں رکھا جاسکتا ۔
اس لیے آپ کو اس کے بارے میں سوچنا پڑے گا کہ آپ کو کیا چیز بنا کر رکھنی ہے اور کیا چیز کھانے کے وقت ہی تیار کرنی ہے۔


ڈیپ فریزر استعمال کریں :

اناج کی چیزیں یا کٹی ہوئی سبزیاں بند ڈبے میں رکھ کر فریج میں ۴ سے ۵ دن کے لیے رکھی جاسکتی ہیں لیکن پکا ہوا گوشت اور چکن کو زیادہ دنوں تک تازہ رکھنے کے لیے فریزر کا استعمال ضروری ہے۔
کیونکہ فریج میں یہ چیزیں ۳یا۴ دن سے زیادہ کار آمد نہیں رہ سکتی اس کے علاوہ مصالحہ لگا کر رکھے گئے گوشت ، کوفتے یا کبابوں کو بھی فریزر میں رکھنا ضروری ہے۔

مزید جانئے :سردیوں میں بنائیں یہ صحت بخش ڈشز

چیزیں رکھنے کے لیے صحیح برتن کا استعمال کریں :

فریج میں سامان رکھنے کے لیے صحیح برتن یا ڈبے کا انتخاب کریں۔ ایک بڑے ڈبے میں بہت ساری چیزیں تو آجاتی ہیں لیکن زیادہ بہتر یہ ہوگا کہ مختلف سائز کے ڈبوں میں الگ الگ چیزیں رکھی جائیں۔
جو ضرورت پڑنے پر آسانی سے نکالی جاسکیں۔اس کے علاوہ چھوٹے برتن فریج میں جلدی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں اور نکالنے کے بعد فوری استعمال بھی کیے جاسکتے ہیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...