ملک پاوڈر کے حیرت انگیز استعمال

40,248

اگر آپ کا خیال ہے کہ ملک پاؤڈر صرف چائے کے لیے یا مخصوص غذاؤں میں ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، تو ایسا نہیں ہے۔مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس سے آپ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتے ہیں، جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔چہرے کی صفائی سے لے کر دانتوں کو جگمگانے تک آپ اس سے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

جلد کی نمی کوبحال کریں 

اگر جلد بہت زیادہ خشک ہے تو کچھ مقدار میں ملک پاؤڈر کو ٹھنڈا کرکے چہرے پر مل لیں اور اس کے اجزاء کو جذب ہونے کے لیے چھوڑ دیں، آدھے گھنٹےبعدچہرہ دھولیں۔

فیس ماسک بنائیں

پانی اور ملک پاؤڈر کو ملا کر گاڑھا پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگالیں، اسے بیس منٹ تک لیے چھوڑ دیں تاکہ خشک ہوسکے اور پھر20منٹس بعد چہرہ کو دھولیں۔

شیونگ

اگر تو شیونگ کریم یا جیل دستیاب نہیں تو آپ ملک پاؤڈر کو بھی متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، سننے میں تو عجیب لگے گا مگر ملک پاؤڈر کو پانی میں ملائیں، جس سے گاڑھا کریم پیسٹ بن جائے، جسے آپ شیونگ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔


مزید جانئے :سر درد کی دوائیں کھانا نقصان دہ

چاندی کے برتنوں کو پالش کریں

ملک پاؤڈر کو پانی میں ڈال دیں اور پھر اس میں لیموں یا سرکے کا اضافہ کردیں، اس کے بعد سلور کے برتن اس مکسچر میں آدھے گھنٹے کے لیے ڈبو کر رکھیں، جس کے بعد صابن والے پانی سے دھوئیں اور پھر کپڑے سے صاف خشک کرلیں۔

کیڑوں کے کاٹنے کی تکلیف کو کم کریں

ملک پاؤڈر اور پانی کی یکساں مقدار کو آپس میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور چٹکی بھر نمک کا اضافہ کردیں، اس کے بعد اس جگہ پر لگالیں جہاں کیڑے کے کاٹنے سے خارش یا تکلیف ہورہی ہو۔

دانتوں کو چمکائے

یہ پاؤڈر بھی دانتوں کو موتیوں جیسے سفید اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے، تھوڑا سا پیسٹ برش پر لگائیں اور اس پر چٹکی بھر پاؤڈر ملک اوپر سے چھڑک کر برش کرلیں، اس طریقہ کار کو ہفتے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔


یہ بھی  پڑھئے :گلے کی سوزش سے نجات پانے کے 6 بہترین گھریلو نسخے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...